Jasarat News:
2026-07-24@01:29:06 GMT

وفا تنظیم کے تحت سندھ پنشنرز کنونشن کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفا تنظیم فلاح و بہبود ریٹائرڈ ملازمین سندھ نے مطالبات کے حل کے لیے قانونی چارہ جوئی سمیت اسلام آباد دھرنے دینے کا اعلان کر دیا، یہ اعلان گزشتہ روز وفا تنظیم فلاح و بہبود ریٹائرڈ ملازمین سندھ کے صدر احمد سلمان شاہین نے وفا تنظیم فلاح و بہبود برائے ریٹائرڈ ملازمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب میں منعقد لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے مشترکہ آل سندھ پنشنرز کنونشن سے رہنماؤں سے اپنے خطاب کے دوران کیا، کنونشن میں سندھ کے مختلف اضلاع کراچی، کشمور، کندھکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، گھوٹکی، خیرپور میرس اور رحیم یار خان سے وفا تنظیم کے عہدیداران، کارکنان، ریٹائرڈ ملازمین، بیوائوں اور یتیم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت وفا تنظیم سندھ کے صدر احمد سلمان شاہین نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خالد ایاز سومرو نے انجام دیے۔ ضلع سکھر کے صدر محمد اسحاق سومرو نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں اور شریک ریٹائرڈ ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے مہمانوں میں سیپکو ریٹائرڈ ملازمین تنظیم، جینکو گڈو، سپیکو اور دیگر ریٹائرڈ ملازمین تنظیموں کے رہنما عبدالحکیم منگی، شمس الدین سولنگی، اختر علی شیخ، ولی محمد ، رشید احمد، نور محمد سومرو، آغا عبدالستار، چوہدری محمد زاہد، عبد الفتاح تنیو ، غلام علی جروار، محمد اسحاق سومرو، نظیر احمد عمرانی، آغا شاہ محمد، ارشد سعید، عبدالحق ڈابانی، عبدالجبار سومرو و دیگر شامل تھے۔ کنونشن میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان سے الحاق کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنونشن میں وفاقی حکومت کی جانب سے بند کیے گئے جینکوز کے ساڑھے 5ہزار ریٹائرڈ ملازمین، پنشنرز بیوائوں اور یتیم بچوں کے مسائل اجاگر کیے گئے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جینکوز کے ریٹائرڈ ملازمین کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بجائے ان کے پیرنٹ ادارے واپڈا میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق گروپ لائف انشورنس کی رقم کی فوری ادائیگی، پنشن اور میڈیکل الائونس میں 100 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جینکوز کے منافع بخش پاور پلانٹس بند کر کے نہ صرف قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا بلکہ ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ایسی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے جنہیں آئی ایم ایف کے دبائو پر نجکاری کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ رہنمائوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود گروپ لائف انشورنس کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا بل تاحال سرد خانے کی نذر ہے۔ شدید مہنگائی کے با وجود پنشن اور میڈیکل الائونس میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونا پنشنرز کے ساتھ نا انصافی ہے۔ کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ جینکوز کے تمام پنشنرز کو فوری طور پر واپڈا میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ گروپ لائف انشورنس کی رقم کی ادائیگی کے لیے قانون سازی مکمل کی جائے، آئندہ بجٹ میں پنشن اور میڈیکل الائونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نجکاری کے بجائے منافع بخش عوامی ادارے بنایا جائے۔ مزید یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو صوبائی حکومتوں کے حوالے کیا جائے۔ کنونشن میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں پنشنرز کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ریٹائرڈ ملازمین مطالبہ کیا وفا تنظیم جینکوز کے کیا جائے سندھ کے کیا گیا

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن