بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے طور پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد ریلی میں ضلع زیارت ،ہرنائی اور تحصیل سنجاوی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں حب الوطنی سے سرشار شرکا ء نے فتنہ الہندوستان کیخلاف شدید نفرت کا اظہار کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔
پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ریلی میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے شرکاء کی جانب سے پاکستان و پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
شرکاء نے دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ کی قیادت میں قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی اور ہزاروں شہریوں نے بھی ریلی میں شرکت کی
بلوچستان کے غیور عوام نے سڑکوں پر نکل کر فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مکمل مسترد کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان زندہ باد ریلی ریلی میں
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔