کراس سبسڈی ختم، صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا۔ مستقبل میں صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ صرف مستحق بجلی صارفین کو بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا، آئی ایم ایف کو حالیہ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ ،سبسڈی پر بریفنگ دی جائے گی، مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر70فیصد ہے،اعظم نذیر تارڑ
پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا، کراس سبسڈی یا دیگر صارفین ، شعبے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ، مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی ، دیگر صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائے گا، گیس شعبے کی کراس سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں رکھا جائے گا، گیس شعبے کی 225 ارب روپے کی کراس سبسڈی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔
بھارت: شادی میں مجرموں کو مدعو کرنے پر پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفدجولائی تادسمبر 2025 کےدوران معاشی کارکردگی اورمقررہ اہداف میں پیشرفت کاجائزہ لے گا،مشن کوٹیکس اصلاحات،توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاور ڈویژن کراس سبسڈی دی جائے گی
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :