کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بچوں میں عام طور پر ہڈیوں کے ٹیومرز پائے جاتے ہیں، جن میں اکثر درد ہوتا ہے لیکن بیرونی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ جبکہ بالغ افراد میں گوشت اور پٹھوں کے ٹیومرز زیادہ عام ہیں، جن میں ابتدائی طور پر درد نہیں ہوتا مگر سوجن ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار جناح اسپتال کے ماہر امراض ہڈی و جوڑ ڈاکٹر سجاد بگھیو نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ میں ہڈیوں اور نرم ٹشوز کے ٹیومرز کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، جنہیں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں ہڈی، پٹھوں، چربی اور دیگر نرم ٹشوز کے کینسر شامل ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوگ اکثر انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اگر ہاتھ، پیر یا ٹانگ میں ایسی سوجن ہو جو مسلسل بڑھتی رہے، ایک ماہ سے زیادہ برقرار رہے یا سوجن ہو مگر درد نہ ہو، تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔
اسی طرح ہڈیوں میں ایسا درد جو خاص طور پر رات کے وقت زیادہ ہو یا عام درد کی دواؤں سے ٹھیک نہ ہو، تشویشناک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معمولی چوٹ لگنے سے ہڈی ٹوٹ جائے تو یہ بھی اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ ہڈی میں پہلے سے کوئی بیماری یا کینسر موجود ہے۔ ایسی علامات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور فوری طور پر ماہر آرتھوپیڈک یا آنکولوجی سرجن سے رجوع کرنا چاہیے، نہ کہ دیسی علاج پر انحصار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے پاس ان کیسز کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی ہے،لیکن پھر بھی تمام ڈاکٹرز کو پیغام دیتا ہوں کہ اگر اگر زرا بھی شک ہو تو بائیوپسی سے پہلے کوئی علاج نہیں ہونا چاہئے اور بائیوپسی سے پہلے کیس کی پوری تحقیق ہونی چاہئے، ہمیں شک ہوتا ہے تو سب سے پہلے ایکس رے اور ایم آر اے سمیت دیگر ٹیسٹ اور بائیوپسی کرواتے ہیں۔ یہ سب مراحل کے بعد ہم علاج کی جانب بڑھتے ہیں،جس سے ہمیں بیماری کی موجودگی اور شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔
مزید برآں شدید کیسز میں پہلے ہم کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی سے بیماری کو سکھیڑدیتے ہیں اور اس کے بعد ہم مریض کی سرجری کرتے ہیں،گوشت اور پٹھوں کے ٹیومر بالغ میں عام ہیں یہ اکثر بغیر درد کے ہوتے ہیں جبھی ان پر توجہ نہیں دی جاتی،لیکن گوشت اور پٹھوں کے ٹیومرز میں سوجن ظاہر ہونے لگ جاتی ہے،جبکہ بچوں میں ہڈیو کے ٹیومرز زیادہ ہوتے ہیں جن میں وہ درد کی شکایت بھی کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے ٹیومرز
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔