کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
حکومت مذاکرات کیلئے تیار ،جماعت اسلامی کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی
منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں، سینئر صوبائی وزیرکی گفتگو
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم جماعت اسلامی کو بھی اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں، جماعت اسلامی کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایاجماعت اسلامی پاکستان کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سندھ اسمبلی کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی گئی۔ مشتعل کارکنان نے ریڈ زون کے علاقے میں پتھرا ئوکیا، جبکہ پولیس اور انتظامیہ صورتحال کے دوران مسلسل رابطے میں تھیں۔سینئر وزیر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کریں لیکن ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔ ان کے مطابق سڑکیں بند ہونے سے عام شہری شدید متاثر ہوتا ہے اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کبھی شارع فیصل بلاک کر دی جاتی ہے اور کبھی اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے شہر میں افراتفری پھیلتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں جماعت اسلامی انتشار کی سیاست کر رہی ہے اور کراچی کے آٹھ ٹانز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کو ریڈ زون
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔