آن لائن جوا ء ایپ کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ ،ندیم مبارک کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت بھی دیدی جس کے بعد دونوں یوٹیوبر حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمان پر جوا ء ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا