بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی کیوں نہ دی؟ اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے بچے کی پیدائش پر پیٹرنٹی رخصت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا دی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے بینک افسر سید باسط علی کو 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت نہ دینے کے واقعے پر اسٹیٹ بینک پر جرمانہ عائد کیا۔
محتسب کے فیصلے کے مطابق جرمانے کی 4 لاکھ روپے کی رقم سید باسط علی کو ادا کی جائے گی اور انہیں مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت اپنی پالیسی وضع کرے۔
فوسپاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسیت کے مترادف ہے، جبکہ میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت کی سہولت فراہم نہ کرنا صنفی امتیاز کے زمرے میں آتا ہے۔
’بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں ہے اور رخصت سے انکار والدین کی مشترکہ ذمہ داری اور بچے کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔‘
مزید پڑھیں: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کیجانب سے پائیڈ کے وائس چانسلر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، وجہ کیا بنی؟
واضح رہے کہ اس واقعے سے قبل اسٹیٹ بینک نے پالیسی موجود نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سید باسط علی کی رخصت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیٹ بینک بچے کی پیدائش جرمانہ عائد والد کو چھٹی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک بچے کی پیدائش والد کو چھٹی وی نیوز پیٹرنٹی رخصت وفاقی محتسب اسٹیٹ بینک لاکھ روپے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔