بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کے لئے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں۔
انتظار حسین پنجوتھہ، وکیل فیصل ملک، اویس یونس اور وکیل تابش فاروق بھی بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔پارٹی حکام نے ملاقاتیوں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے ارکان بھی اڈیالہ جیل آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔