میرپورخاص، 68ویں سالانہ پھولوں کی نمائش اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) 68ویں سالانہ پھولوں کی نمائش اختتام پذیر، رنگا رنگ تقریب میں انعامات تقسیم میرپورخاص میں جاری تین روزہ 68ویں سالانہ پھولوں کی نمائش شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی نمائش کا انعقاد محترمہ شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (گاما اسٹیڈیم) میں کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، معاونِ خصوصی جنید بلند اور میئر عبدالرؤف غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یہ ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اور شہریوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آئے ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ بھی شریک تھیں معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولز کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جبکہ اسپیشل بچوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔پھولوں، سبزیوں اور ثقافتی اسٹالز میں حصہ لینے والوں میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔منصور چیمہ ہاؤس پہلی پوزیشن ، فاروق بھلی ہاؤس دوسری پوزیشن،دین محمد باٹ ہاؤس اور تیسری پوزیشن،تعلیمی اداروں کی کیٹیگری پہلی پوزیشن بھٹائی ڈینٹل کالج 60 ہزار روپے نقد اور ٹرافی دوسری پوزیشن ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ 40 ہزار روپے نقد اور ٹرافی۔تیسری پوزیشن پبلک اسکول میرپورخاص 30 ہزار روپے نقد اور ٹرافی۔اس کے علاوہ مالہیوں (باغبانوں) کو بھی فی کس 10 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔تقریب میں ایس ایس پی فدا حسین، سابق ایم این اے شمیم آرا پنھور، سیکرٹری فلاور شو محمد نواز خان، کمیٹی ممبران گھرام بلوچ، عبدالکریم میمن، اظہر کریم جیلانی، ڈائریکٹر فلوری کلچر ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ شفیق الرحمن میمن، فیصل خان زیی، جاوید بابر، پی پی پی عہدیداران، اساتذہ، طلبہ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس کی جانب سے تقریب کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ میئر عبدالرؤف غوری نے مزید کہا کہ یہ سالانہ پھولوں کی نمائش نہ صرف شہریوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بنی بلکہ شہر میں ثقافتی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کا پیغام بھی دے گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار روپے نقد
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔