خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان جس ڈاکٹر کا نام تجویز کر رہی ہیں اسے بانی کی میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان جس ڈاکٹر کا نام تجویز کر رہی ہیں اسے بانی کی میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جائے، اس ڈاکٹر کا نام شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسولؐ کے واسطے اپیلیں سنی جائیں، جیلوں میں لوگ مر چکے ہیں اور کئی افراد کو 40، 40 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بے گناہ سزا دی گئی، شیخ راشد اس وقت موجود ہی نہیں تھا اور اس نے فیصل آباد دیکھا تک نہیں تھا، اس کے باوجود اسے چالیس سال قید کی سزا دے دی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، خرید و فروخت کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے، ملک پر رحم کیا جائے اور عام آدمی کے حالات بہتر بنائے جائیں۔ سابق وفاقی وزیر نے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ روزے کی اہمیت، اس کی نیکی اور اس کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب طبقے کے لئے خصوصی ریلیف اور رعایت کا اعلان کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔