کراچی:

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا چورنگی کے قریب واقع کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 6 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے جبکہ بعد ازاں آگ کی شدت کے پیش نظر 8 سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ کیماڑی پولیس کے مطابق 4 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی ڈٹرجنٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل میں لگی، جہاں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔ آگ نے فیکٹری کو چاروں اطراف سے گھیر لیا تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر کسی شخص کے پھنسے ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واقعے کے بعد سائٹ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو فیکٹری کے قریب جانے سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن نے ریسکیو اداروں کو بھی طلب کر لیا ہے، جن میں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ فیکٹری کے اندر موجود تمام افراد کو فوری ریسکیو کیا جائے اور امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میئر اور کمشنر کراچی کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات پر فوری تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ کے مطابق

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا