سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ 

رمضان میں عوامی ریلیف اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت ریلیف دیا جائے ۔ رمضان میں قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، پرائس کنٹرول ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ نرخ کسی صورت قبول نہیں، سخت کارروائی کی جائے۔فوڈ سیفٹی اور صاف خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہر ضلع میں احساس رمضان دسترخوان قائم کیا جائے۔خیبر پختونخوا کے تمام انٹری پوائنٹس پر مسافروں کے لیے احساس رمضان دسترخوان کا بندوبست کیا جائے۔یتیم خانوں، دارالامان اور پناہ گاہوں میں سحری افطاری کے لیے معیاری خوراک فراہم کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری؛ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عز م

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ احساس رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 12 ہزار 500 روپے دیے جا رہے ہیں۔رمضان پیکج کی تقسیم آٹھویں روزے تک ہر صورت مکمل کی جائے۔ یتیموں، بیواؤں، مساکین اور خصوصی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے۔رمضان میں تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ روزے کی حالت میں کسی مریض کو علاج کے لیے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔رمضان المبارک میں انتظامات کی خود نگرانی کروں گا۔صوبے کے تمام اضلاع میں 146 پرائس مانیٹرنگ ڈیسکس قائم کر دیے گئے ہیں۔پرائس کنٹرول کے لیے 161 اضافی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کر دیے گئے ہیں۔

رمضان المبارک کے احترام میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز بند رہیں گے

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں پرائس مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، رمضان المبارک میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے اضافی ٹیمیں تعینات کی جائیں گیسبزی اور فروٹ منڈیوں میں بولی کے عمل کی تصاویر اور جی آئی ایس کورڈینیٹس کی اپلوڈنگ لازمی قرار دی ۔ ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے