data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی پولیس نے شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران آن لائن بھیک مانگنے اور دیگر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوسرباز اور فراڈی افراد لوگوں کی سخاوت اور عطیات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شہری صرف سرکاری طور پر مجاز فلاحی اداروں کے ذریعے ہی زکوٰۃ اور خیرات دیں اور کسی بھی مشتبہ اپیل یا عطیات کی درخواست پر توجہ نہ دیں، آن لائن بھیک مانگنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت مجرم کو تین ماہ قید کی سزا اور 10 ہزار درہم جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

حکام نے عوام کو ہدایت دی کہ اگر کسی مشتبہ آن لائن اپیل یا فراڈ کی اطلاع ملے تو فوراً متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ کارروائی ممکن ہو سکے، رمضان کے مقدس مہینے میں پیشہ وار گداگر اور دھوکہ باز افراد زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں، کیونکہ شہری اس دوران زیادہ عطیات اور خیرات دینے کے جذبے میں ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آن لائن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی عطیات کی درخواستیں عام ہو جاتی ہیں، جس سے نہ صرف شہری متاثر ہوتے ہیں بلکہ فراڈی عناصر کو غیر قانونی فائدہ بھی پہنچتا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ویب سائٹ، سوشل میڈیا یا آن لائن پلیٹ فارم پر گردش کرنے والی مشتبہ اپیلوں پر کبھی بھی اعتماد نہ کریں اور اپنی زکوٰۃ اور خیرات ہمیشہ مجاز اداروں کے ذریعے دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام کو ہدایت دی کہ کسی بھی دھوکہ دہی یا آن لائن بھیک مانگنے کی کوشش کے معاملے میں فوراً پولیس یا متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھیک مانگنے آن لائن

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق