آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور لیوی نافذ، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کر دی ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں مالی توازن بہتر بنانا اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر ایک ہزار 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی مقرر کی ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم بجلی کے تمام صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ کیپٹو پاور لیوی سے حاصل رقم کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے مہنگی بجلی کے بوجھ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر 2025 سے لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ یہ اقدام آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس لیوی سے حاصل ریلیف بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیپٹو پاور
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی