بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کے انتقال کی خبر خود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
سنیل ملہوترا کا انتقال 14 فروری کو دہلی میں ہوا تھا اور اداکار سدھارتھ آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)
ذرائع کے مطابق سنیل ملہوترا طویل عرصے سے علیل تھے اور لمبے عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔
اداکار کے قریبی شخص نے بتایا ہے کہ سدھارتھ اپنے والد کے بے حد قریب تھے اور یہ نقصان نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، تاہم یہ جوڑا کچھ وقت مزید دہلی میں اہلِ خانہ کے ساتھ گزارے گا۔
یاد رہے کہ سابق مرچنٹ نیوی کمانڈر سنیل ملہوترا کو سدھارتھ کی بچپن اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
سدھارتھ ملہوترا نے اپنے والد کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر معمولی دیانت داری، اصول پسندی اور تہذیب کے مالک انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ ایسے اقدار کے ساتھ زندگی گزاری جو کبھی جھکے نہیں۔
اداکار نے مزید لکھا کہ سمندروں کی کمان سنبھالنے والے مرچنٹ نیوی کے کیپٹن سے لے کر بیماری کا خاموشی سے بہادری کے ساتھ سامنا کرنے تک، انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جب کہ فالج کے باعث وہیل چیئر تک محدود ہونے کے باوجود ان کے حوصلے ہمیشہ بلند رہے۔
بالی ووڈ اسٹار نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’پاپا، آپ کی دیانت داری میری میراث ہے۔ آپ کی طاقت ہر روز میری رہنمائی کرتی ہے، آپ کی مثبت سوچ آج بھی اس خاندان کو جوڑے ہوئے ہے مگر جو خلا آپ چھوڑ گئے ہیں وہ ناقابلِ پیمائش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جو کچھ بھی ہوں، آپ کی بدولت ہوں، اور میں ہمیشہ آپ کا نام، آپ کی اقدار اور آپ کی روشنی کو آگے لے کر چلوں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔