Islam Times:
2026-07-24@01:32:30 GMT

گلگت، استقبال ماہ ولایت و رحمت کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

کانفرنس میں منبر و محراب کے اصلاحی اور تربیتی کردار، ملتِ تشیع کو درپیش معاصر چیلنجز، اور ماہِ مبارک رمضان کے بابرکت ایام میں علمائے کرام اور عوام کی دینی و سماجی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

گلگت میں ماہ ولایت و رحمت کانفرنس کی جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت کے زیر اہتمام استقبالِ ماہِ ولایت و رحمت کانفرنس نہایت روحانی، فکری اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں گلگت ڈویژن اور استور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام اور آئمہ جمعہ نے بھرپور شرکت کی اور ملتِ تشیع کی دینی، فکری اور اجتماعی رہنمائی کے لیے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ کانفرنس کی نظامت جنرل سیکریٹری ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت شیخ علی محمد عابدی نے انجام دی، جبکہ باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل کو نورانیت اور روحانیت سے معطر کر دیا۔ بعد ازاں صدرِ ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت شیعہ گلگت شیخ شرافت علی ولایتی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے گلگت، استور اور نگر سے آنے والے تمام آئمہ جمعہ کو خوش آمدید کہا اور ان کی بھرپور شرکت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں منبر و محراب کے اصلاحی اور تربیتی کردار، ملتِ تشیع کو درپیش معاصر چیلنجز، اور ماہِ مبارک رمضان کے بابرکت ایام میں علمائے کرام اور عوام کی دینی و سماجی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات