آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، صائم ایوب پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ٹی20 کرکٹ کی تازہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب ایک بار پھر سرفہرست آگئے ہیں اور دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق صائم ایوب نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: بھارت کے خلاف عمدہ بولنگ، شاہد آفریدی کی صائم ایوب کی تعریف
انہوں نے زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا۔
حالیہ میچوں میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر معمولی رہی، خاص طور پر بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے ان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی۔
تازہ رینکنگ میں سکندر رضا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی20 میں 22 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بطور آل راؤنڈر صائم ایوب کی یہ کارکردگی قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی ٹی20 رینکنگ صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی20 رینکنگ صائم ایوب وی نیوز صائم ایوب کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔