data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف مضبوط آغاز کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا اسکور بنایا، جس کا سہرا شاندار فارم میں کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان کے سر جاتا ہے، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 ابتدائی پارٹنرشپ میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، تاہم 40 رنز کے اسکور پر صائم ایوب صرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا دی، جبکہ خواجہ نافع نے محدود 5 رنز اسکور کیے۔

اس دوران صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کی، 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ٹیم کو مضبوط بیٹنگ پوزیشن میں پہنچایا۔ شاداب خان نے بھی اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے 36 رنز بنا کر ٹیم کی فتح کی بنیاد مضبوط کی۔

پاکستان نے مجموعی طور پر 199 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں نمیبیا کو 200 رنز کا ہدف ملا۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 اور گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے اس میچ سے قبل دو تبدیلیاں کی ہیں، جہاں شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔ یہ حکمت عملی کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں توازن قائم کرنے کے لیے اختیار کی گئی۔

گروپ اے کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی حاصل کر چکی ہے جبکہ امریکی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

اس لیے پاکستان کے لیے آج نمیبیا کو شکست دینا ناگزیر ہے، بصورت دیگر ٹیم کو گروپ مرحلے میں گھر واپس جانا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اگر موسمی حالات کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو، تو ایک پوائنٹ کا فرق بھی پاکستان کے حق میں جا سکتا ہے اور ٹیم سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکور کی

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔

اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔

موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار