رمضان المبارک کی آمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا، سہ ماہی قسط اب بڑھا کر 14ہزار 500روپے کر دی گئی۔
بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد مستحق خواتین کو 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین پوری رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں، شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام ڈاکٹر سعدیہ کمال کی کتاب تریمت کتھا کی تقریب رونمائی و پذیرائی ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام ڈاکٹر سعدیہ کمال کی کتاب تریمت کتھا کی تقریب رونمائی و پذیرائی روسی سفیر البرٹ پی خوریف کا بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو روس پاکستان تعلقات پر لیکچر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال پر.

.. آسٹریلوں ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کی آمد پروگرام کی

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ