راولپنڈی میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر دو بیویوں سمیت قتل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور دس سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بادشاہ اور اس کی دونوں بیویوں کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاؤں سے آئے رشتہ داروں نے قتل کیا۔
مزید پڑھیںلاہور میں 4 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث قریبی رشتے دار گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے سینئر افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی پوٹھوہار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔