رمضان المبارک کا چاند نظرآتے ہیں روحانی فضا قائم، پہلی تراویح میں مساجد نمازیوں سے بھرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھرمیں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں روحانی فضا قائم ہوگئی۔ پہلی تراویح کے موقع پر مساجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئیں۔ اور ہر سو عبادت، تلاوت اور دعا کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ مساجد اور اور بعض گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، جس سے شہر کا منظر دیدنی ہو گیا۔
رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آنے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور گھروں، محلوں اور مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جو پورے مہینے جاری رہے گا۔ بڑی مساجد میں نمازیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں آئی، جبکہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے تراویح میں شرکت کی۔ کئی مقامات پر نمازیوں کی کثرت کے باعث اضافی صفیں مساجد کے صحنوں اور سڑکوں تک بچھا دی گئیں۔
نمازِ عشاء اور تراویح کے دوران ائمہ کرام نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کی، جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کو عبادت، صبر، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ گزاریں گے۔
عوام نے اس مقدس مہینے کو نیکیوں، عبادات اور باہمی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ منانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔