کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹرز پر عملہ غائب، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے امیگریشن کاؤنٹرز پر عملہ غائب ہونے کی وجہ سے اکثر کاؤنٹر خالی پڑے رہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو دبئی سے آئی پرواز کیلئے صرف ایک کاؤنٹر کھلا تھا، مسافروں کے شور شرابے کے بعد کچھ کاؤنٹرز مزید کھولے گئے۔
ایئرپورٹ پر مسلسل شکایات کے باوجود کاونٹرز پر صورتحال بہتر نہیں ہو رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :