اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2 دسمبر 2025 کو پیش آنے والے جان لیوا ٹریفک حادثے میں ملوث جج کے بیٹے کو فراہم کی گئی معافی بیرونی دباؤ اور سرکاری اداروں کی بے عملی کا نتیجہ تھی۔

معروف وکیل کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم خواجہ کی جانب سے دائر اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزارتِ داخلہ، آئی جی اسلام آباد، وزارتِ خزانہ، ایف بی آر، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹیریٹ اور علاقہ مجسٹریٹ سے جواب طلب کیا جائے کہ حادثے میں قانونی عمل کو کس طرح روکا گیا اور ملزم کو کس طرح سہولت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

درخواست گزار نے بتایا کہ حادثے میں کم عمر ڈرائیور نے نان کسٹم پیڈ گاڑی تیز رفتاری اور جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ چلاتے ہوئے 2 لڑکیوں کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا، تاہم متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی اور ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزم کو مشکوک انداز میں ضمانت اور نامکمل راضی نامہ حاصل کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی رجسٹریشن کے حوالے سے انہون نے بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک کلکٹر کسٹمز، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو تحریری درخواستیں اور شکایات جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں:

تاہم مذکورہ درخواست میں قابلِ دست اندازیِ پولیس جرائم اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کلکٹر کسٹمز، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایات جاری کی جائیں کہ قانونی پر عمل درآمد کرتے ہوئے بغیر کسی بیرونی دباؤ کے اپنی عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔

مزید پڑھیں:

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نامزد فریقین کی بے عملی اور امتیازی طرز عمل آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔

درخواست میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قانون کے مطابق سب برابر ہیں، اور کسی بھی شخص کو عدالتی اور قانونی عمل سے بالاتر حیثیت حاصل نہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کی شفاف تحقیقات کے ذریعے انصاف یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ انعام الرحیم ٹکر جان لیوا جج.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ انعام الرحیم ٹکر جان لیوا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن درخواست میں کی گئی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار