کراچی ایئرپورٹ میں کارروائی، چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ارائیول ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق دبئی سے آنے والے ایک مسافر کی مشکوک حرکات اور غیر معمولی طور پر بڑے سائز کے جوتوں نے عملے کو تلاشی لینے پر مجبور کیا۔ جانچ پڑتال کے دوران جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلوگرام چاندی اور دو عدد آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔
حکام کے مطابق ضبط کی گئی اشیا کی مجموعی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد شدہ سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔