پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ(ایم او یو)طے پا گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے)کے ساتھ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ممکنہ ری ڈیولپمنٹ کے امور پر اشتراک عمل طے پایا ہے اور یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تعینات خصوصی ایلچی سٹیو ویٹکوف کی نگرانی میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں حکومتوں نے اس شراکت داری کو عملی شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط بھی کر دیے ہیں، امریکا کی جانب سے یہ دستاویز جی ایس اے کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نے جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی، تجارتی اور معاشی پہلوں کا مشترکہ اور مقررہ مدت میں جائزہ لینے کے لیے ایک منظم فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد شفاف، منضبط اور باہمی مفاد پر مبنی پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مین ہیٹن کے اہم علاقے میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی اسٹریٹجک اہمیت اور نیویارک کے پیچیدہ زوننگ اور بلدیاتی قوانین کے پیش نظر ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے عمل درآمد کے خطرات کم کرنے، ریگولیٹری وضاحت بڑھانے اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نج کاری حکمت عملی کے تحت اس قیمتی اثاثے کی بہترین قدر حاصل کرنا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعینات محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعینات لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے 12ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے پیپلز یونٹی پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان کی لندن میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ،پی آئی اے کی.

.. نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ایف بی آر نے کاروبار کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور امریکا کے درمیان

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان