Jasarat News:
2026-07-23@23:51:12 GMT

شمالی کوریا میں 50جدید راکٹ لانچر کی رونمائی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے 50جوہری صلاحیت کے حامل راکٹ لانچروں کی نقاب کشائی کی گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ا±ن نے حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کے اہم اجلاس سے قبل 50جوہری صلاحیت کے حامل راکٹ لانچروں کی نقاب کشائی کی۔مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے تقریب کے دوران 600 ملی میٹر کیلیبری راکٹ لانچروں کو حیرت انگیز اورپرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کانگریس کے دوران نئے فوجی اور تعمیراتی اہداف طے کیے جائیں گے۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا