پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے قریبی دوست اور پروڈیوسر عمر مختار کو بے نقاب کر دیا۔ 

نجی ٹی وی کے پروڈیسر عمر مختار کی دوستی صرف ہانیہ عامر سے نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری کے دیگر کئی شخصیات کا شمار بھی ان کے بہترین دوستوں میں ہوتا ہے، وہ ماہرہ خان سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آچکے ہیں۔

تاہم، عمر مختار اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ متعدد تقاریب میں ساتھ ہوتے ہیں جب کہ ہانیہ کے حالیہ شادی تھیم والے برتھ ڈے کی پلاننگ میں بھی عمر مختار شامل تھے۔

دونوں اکثر ریلز میں بھی اکٹھے نظر آتے ہیں، ہانیہ نے ان کی شادی بھی گھر کے فرد کی طرح منائی اور دونوں کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

عمر مختار ’پارٹی گرل‘ دنانیر مبین کے بھی قریبی دوست ہیں اور وہ انہیں اپنا بھائی کہہ چکی ہیں۔

ماڈل ماہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کھل کر عمر مختار کے مبینہ طور پر لڑکیوں سے آن لائن نامناسب رویے کے بارے میں بات کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے گپ شپ کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ماڈل نے  نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 میں جب وہ کینیڈا میں تھیں تو ایک پروڈیوسر نے رات 3 بجے انہیں میسج کیا، انہوں نے سمجھا شاید کام کے سلسلے میں ہوگا لیکن وہ صرف بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

ماہ نور نے بتایا کہ میں نے انہیں فوراً ٹوک دیا اور ان کے اسکرین شاٹس بھی ان کی بیوی کے ساتھ شیئر کیے جن میں وہ کہہ رہے تھے کہ وہ سنگل ہیں، جس پر جواب آیا ’شکریہ مجھے بتانے کا‘۔

مزید پڑھیں

سب چاہتے تھے ہم شادی کریں تو کرلی شادی، ہانیہ عامر نے سب کو چونکا دیا

ہانیہ عامر کا عاصم اظہر پر شرارتی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

        View this post on Instagram                      

اس وقت ماہ نور نے پروڈیوسر کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگوں نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ وہ کون ہیں۔

مہا وجاہت (مہاز فوٹوگرافی) سمیت کئی خواتین نے کمنٹس میں کہا کہ یہ عمر مختار ہی ہیں۔

مہا نے لکھا ’کاش مجھ میں بھی ہمت ہوتی کہ میں اپنا بدترین تجربہ شیئر کر سکتی‘۔ 

ایک اور خاتون نے لکھا کہ ہاں یہ عمر مختار ہی ہے، میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔

ایک تبصرے میں یہ بھی کہا گیا اور ہانیہ جو خواتین کی ایمبیسیڈر بنتی ہیں، وہ اکثر ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

بعد ازاں، انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پہلی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مجھے اتنے مسیجز آئے جس میں لڑکیوں نے بالکل وہی کہانی دہرائی جس پر مجھے شدید غصہ آیا۔ 

ماڈل نے اس پر پروڈیوسر کا نام بھی لیا کہ وہ عمر مختار ہی ہیں اور لڑکیوں نے ان کے کارناموں کے اسکرین شارٹس بھی مجھے بھیجے ہیں۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر عمر مختار انہوں نے ماہ نور کے ساتھ

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا

 پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟