Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:36:35 GMT

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، مرد اساتذہ کیلئے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ تجویز کی گئی ہے جبکہ خواتین اساتذہ کو باوقار اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم 23 فروری 2026 سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

مزید برآں، اساتذہ کیلئے بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی بھی ہدایت جاری کی گئی تاکہ پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ سی ای اوز کو سخت مانیٹرنگ اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن