ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ مرکز بحث بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر مرکز بحث بن گئے۔
اگرچہ وہ عالمی ایونٹس میں پاکستان کے نمایاں رنز اسکوررز میں شامل ہیں، تاہم ان کا اسٹرائیک ریٹ سوالات کی زد میں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 500 رنز بنانے والے بیٹرز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 111.
حالیہ پریکٹس سیشن میں بابر اعظم کا انداز مختلف دکھائی دیا۔ انہوں نے نیٹ پر نسیم شاہ کی شارٹ گیند کو مڈوکٹ کے اوپر سے بلند شاٹ کھیلا اور آف اسٹمپ سے باہر گیند پر زوردار اپر کٹ بھی لگایا۔
لیگ اسپنرز کے خلاف قدموں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے شاٹس میں جارحانہ سوچ نمایاں تھی، تاہم ایک موقع پر لیگ کٹر کو غلط ٹائم کرنے پر وہ خود پر ناراض بھی دکھائی دیے، جو ان کی کارکردگی کے دو پہلو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹ میں نظر آنے والی روانی میچ کے دباؤ میں کم دکھائی دیتی ہے جہاں وہ زیادہ محتاط حکمت عملی اپناتے ہیں۔
کپتان سلمان آغا اور کوچ مائیک ہیسن نے تجربے کی بنیاد پر ان پر اعتماد برقرار رکھا ہے، مگر ناقدین کا خیال ہے کہ جدید ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتار بیٹنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔
بابر اعظم اپنا چوتھا ٹی 20 ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اور اب ان کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ میدان میں کارکردگی سے ناقدین کو جواب دیں۔ اسی طرح شائقین کی بھی توقع ہے کہ وہ آئندہ میچوں میں جارحانہ اور مؤثر بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔