ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی کا اپنے ہی ارکان پر قتل کی دھمکیوں کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رانا شوکت نے اپنے ہی ارکان شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کر دیے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا شوکت نے اپنی ہی جماعت کے شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ تھانے کی پولیس بلاکر ان کی ایف آر درج نہیں کرائی گئی تو ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔رانا شوکت کے بیان پر ایکشن لیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے فوری طور پر پولیس کو ایوان میں طلب کرلیا جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو مداخلت کرنے اور معاملہ حل کرانے کا مشورہ بھی دیا۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے رانا شوکت کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم اس حوالے سے شارق جمال نے دعویٰ کیا کہ یہ آپس کا معاملہ تھا جو حل ہوگیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی رانا شوکت
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔