فلپائن: لینڈسلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 7 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلپائن کے جنوبی صوبوں ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے صوبے ڈاواؤ ڈی کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں میں رات گئے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے تین لاشیں نکالی ہیں۔
ریڈ کراس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گورڈن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکام علاقے کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاکہ رہائشیوں اور امدادی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہر کی فائر سٹیشن نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ جمعہ کی صبح ڈاواؤ اورینٹل کے شہر ماٹی سٹی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔
رچرڈگورڈن نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سوریگاو ڈیل سور، ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل کے مکین متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ صوبوں میں ریڈ کراس کے مقامی دفاتر ہائی الرٹ ہیں اور مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ سلائیڈنگ سے کہا کہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔