data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک کے برطرف کیئے گئے ملازم کو مستقل طور پر بحال کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت مستقل فرائض انجام دینے والے مزدورں کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور یہ فیصلہ سپریم کورٹ بھی فوجی فررٹلائز کے خلاف ایک کیس میں سنا چکی ہے لہذا اسٹیٹ بینک کی اپیل خارج کرتے ہوئے این آئی آر سی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالتی فیصلہ آنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیاقت ساہی خوشی کا اظہار کیا اور فیصلے کو مزدوروں کی فتح قرار دیا۔

ڈیموکریٹک ورکرز یونین ( سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے ورکرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل آئینی بینچ کا فیصلہ بنیادی طور پر ورکرز کی بہت بڑی تاریخی کامیابی ہے اس پر ہم بالخصوص اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ ورکرز اور کنٹریکٹ ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں عدالت نے حافظ رئیس کے این آئی آر سی کے مستقلی کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کی آئینی درخواستیں خارج کرکے کروڑوں محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو اُجاگر کیا ہے اس پرہم اللہ کا شکر اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں جہاں بھی مستقل پوسٹوں پر کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ پر محنت کشوں کی بھرتیاں کی گئیں ہیں وہ 90 دن ملازمت مکمل کرنے کے بعد اسٹینڈنگ ایمپلائمنٹ آرڈر1968 کے تحت مستقل تصور کئے جاتے ہیں حافظ رائیس ڈسپنسر تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ہیڈ آفس میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں ڈسپنر کی حیثیت سے ملازمت پر رکھا گیا تھا لیکن بغیر کسی وجہ کہ اسے برطرف کیا گیا تھا جس کے خلاف این آئی آر سی کراچی میں اس نے چیلنج کیا تھا این آئی آر سی کی عدالت نے اسے تمام واجبات اور الاؤنسز کے ساتھ مستقل کرنے کے آرڈر کئے تھے جس کے خلاف ایس بی پی اور بی ایس سی فل بینچ میں گئی ان کی پٹیشن عدالت نے خارج کی اس کے بعد انتظامیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل کی تھیں جو آج جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل آئینی بینچ نے خارج کر کے حافظ رئیس کے حق میں این آئی آر سی سنگل بینچ اور فل بینچ کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے بنیادی طور پر یہ فیصلہ ملک بھر کے تھرڈپارٹی کنٹریکٹ اور کنٹریکٹ ورکرز کی بہت بڑی فتح ہے جس پر ہم معززعدالت کے فیصلے کو سراہتے ہیں اس کی روشنی میں ملک بھر کے محنت کشوں کو منظم و متحد ہو کر اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن