کراچی میں ٹریفک جام ‘ حکومتی نا اہلی کے باعث عوام شدید اذیت کا شکار ہیں ‘ منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-01-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر کی مرکزی اور اہم شاہراہوں پر روزانہ ٹریفک جام بالخصوص رمضان المبارک میں مسلسل اور بدترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی ، مجرمانہ غفلت او ربے حسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ حکومت و متعلقہ اداروں کی نااہلی نے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام روز کا معمول بنا دیا ہے اور کراچی کے لاکھوں شہری روزانہ شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ، شہریوں کا کوئی پر سان حال نہیں ، رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ عوام کے لیے زحمت بن گیا ہے ،شہر میں ایک طرف تباہ حال انفرا اسٹرکچر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں اور دوسری طرف نا مکمل ترقیاتی منصوبے شہریوں کے لیے عذاب جان بنے ہوئے ہیں ، سڑکوں کی خستہ حالی ، حکومتی سرپرستی میں سڑکوں پر قائم تجاوزات اور ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل نے شہر کی تقریباًہر سڑک اور شاہراہ کو شدید متاثر کیا ہوا ہے ، پیپلز پارٹی 18سال سے سندھ پر مسلط اور کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے ، بد قسمتی سے کراچی ملک کا وہ واحد شہر ہے جہاں ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ، منصوبے شروع تو ہوجاتے ہیں لیکن ختم ہونے کا نام نہیں لیتے ، ریڈ لائن منصوبے کے نام پر پورا یونیورسٹی روڈ کھود دیا ہے ، کریم آباد انڈر پاس مکمل ہو رہا ہے نہ جہانگیر روڈ اس قابل ہو پارہا ہے کہ وہاں سے ٹریفک با آسانی گزر جائے ، جہانگیر روڈ 5 سال میں چوتھی مرتبہ تعمیر ہو رہی ہے جس پر اربوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں ، ریڈ لائن و گرین لائن منصوبوں اور کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث بھی یہ منصوبے اپنی اصل لاگت سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں، بجٹ میں اربوں روپے سڑکوں کی استر کاری کے لیے رکھے جاتیں ہیں لیکن استر کاری ہوتے ہی بہتے گٹراور سیوریج کے پانی سے یہ سڑکیں بھی ٹوٹ جاتی ہیں ، یہ بدترین صورتحال اہل کراچی کا مقدر بن گئی ہے اور اس کی تمام تر ذمے داری سندھ حکومت اور قابض میئر پر عاید ہوتی ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک جام
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔