تیونس: صدر قیس سعید پر تنقید‘ رکن پارلیمان کو 8ماہ قید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-06-14
تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے صدر قیس سعید پر تنقید کرنے پر ایک رکن پارلیمان کو 8ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں رواں ماہ سوشل میڈیا پر صدر کے خلاف ایک پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ پوسٹ صدر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے سے متعلق تھی۔ صدر قیس سعید کے اس سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے پر ان دنوں کافی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ پارلیمان کے رکن صدر قیس سعید کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سپریم کمانڈر آف سینیٹیشن اینڈ اسٹارم واٹر ڈرینج کا لقب دیا تھا۔ سعیدانی کے وکیل کے مطابق ان کے مؤکل کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس پوسٹ کی بنیاد پر مؤکل کے خلاف ٹیلی کمیونیکیشن قانون کے تحت مقدمہ بنایا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت سوشل میڈیا پر کسی کو نقصان پہنچانے کی پوسٹ کرنا جرم ہے اور اس جرم کی سزا میں 2سال تک قید ہو سکتی ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ صدر قیس سعید 2021 ء سے صدر بننے کے بعد لوگوں کی آزادی کو مسلسل متاثر کر رہے ہیں۔ اب تک درجنوں تنقید کرنے والے شہریوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے اور کئی شہریوں پر جعلی خبروں کے مبینہ جرم میں فوجداری قانون کے تحت بھی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ 8 ماہ کی سزائے قید پانے والے رکن پارلیمان احمد سعیدانی ماضی میں صدر قیس سعید کے حامی رہے ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کی بھی حمایت کر چکے ہیں۔ تاہم اب وہ صدر پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہو کر جیل چلے گئے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ماہ تیونس میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے اور 70 سال کے عرصے میں یہ بدترین سیلاب قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کئی لوگ لاپتا ہوگئے ہیں جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا گیا جبکہ کم از کم 5 لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کرنے والے اس جوڑے نے شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل اہلِ خانہ کی موجودگی میں دعائے خیر کا اہتمام کیا، جس میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے ایک سادہ اور نجی خاندانی تقریب میں اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by @wbs.unfolded
مومنہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ شادی کی تیاریوں کے دوران ان کے سابق دوست ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعات سامنے آئے تھے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شادی رکوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب یہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
اس تمام صورتحال کے باوجود مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے اپنی نئی زندگی کا آغاز خوش اسلوبی سے کیا اور حال ہی میں نجی تقریب میں نکاح کر لیا۔
اتوار کے روز جوڑے نے دعائے خیر کی ایک محدود اور خاندانی تقریب کا اہتمام کیا، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر سے متوقع ہے۔
دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال سنہری اور ٹی پنک (ہلکے گلابی) رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس نظر آئیں، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔ ان کا روایتی لباس اور دلکش انداز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے ٹی پنک رنگ کے کُرتا شلوار کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)
تقریب کے دوران دونوں انتہائی خوشگوار اور پُرجوش موڈ میں دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں جوڑے کو اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مومنہ اقبال کا میک اپ معروف بیوٹی اسٹوڈیو ’ذکیہ رقیہ سیلون‘ کی جانب سے کیا گیا، جس نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں اور مداح نومولود جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ مومنہ اقبال انٹرٹینمنٹ