Daily Mumtaz:
2026-06-02@20:45:47 GMT
اٹلی ونٹر گیمز: آئس سکیٹنگ ایرینا میں فیگر سکیٹنگ شو، ایتھلیٹس کی شاندار پرفارمنس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
میلان (نیوز ڈیسک) اٹلی میں جاری ونٹر گیمز 2026ء کے دوران آئس سکیٹنگ ایرینا میں فیگر سکیٹنگ شو میں ایتھلیٹس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
شائقین ایتھلیٹس کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دیے، میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس نے اپنی جیت کا بھرپور انداز میں جشن منایا۔
مینز چیمپئن نے کنگ فو پانڈا والا لباس پہنا، اداکار جیکی چن بھی مقابلے دیکھنے کیلئے آئس سکیٹنگ ایرینا پہنچے جن کی موجودگی نے شائقین کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔