سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی مستعفی، عبدالرحمان فدا نئے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
لاہور (پ ر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے صدر احمد عظیم علوی، سینئر نائب صدر خالد ریاض اور نائب صدر محمد ریاض ڈیڈھی کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کرلیے گئے، یہ استعفے سیکرٹری جنرل کو موصول ہونے کے بعد کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے جہاں انہیں اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔
استعفوں کی منظوری کے بعد ایگزیکٹیو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 2024–2026 کی بقیہ مدت کے لیے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس میں عبدالرحمان فدا کو متفقہ طور پر صدر، احمد ذوالفقار چوہدری کو سینئر نائب صدر اور محمد طاہر گوریجا کو نائب صدر منتخب کیا گیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔نومنتخب صدر عبدالرحمان فدا نے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا کوخستہ حال انفرااسٹرکچر، سڑکیں اور بنیادی سہولتوں کے فقدان جیسے مسائل فوری توجہ طلب ہیں اور ایسوسی ایشن ان چیلنجز کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صنعتکاروں کی بہترین انداز میں نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے ادارہ جاتی مضبوطی، تبادلہ خیال کی آزادی اور صنعتی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست سلیم پاریکھ نے بھی نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور سبکدوش صدر احمد عظیم علوی، خالد ریاض اور محمد ریاض ڈیڈھی کی خدمات پر خراجِ حسین پیش کیا۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں اور ساتھ ہی یہ یقین بھی دلایا کہ مشکل کاروباری حالات کے باوجود وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
سابق اہلیہ کے الزامات پر عماد وسیم کا جوابی وار، قانونی نوٹس بھیج دیا، شواہد کے ساتھ عدالت جانے کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔