data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فروری کے آخری ایام اور مارچ کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق مغربی ہواؤں کے ایک سلسلے کے باعث پہاڑی علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ہلکی برف باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں عارضی کمی متوقع ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم مضافاتی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران دھند پڑ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے جو صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا سبب بن سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بدلتے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی برقرار رہے گی۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ کالام سوات میں درجہ حرارت صفر، مالم جبہ میں 4، پاراچنار میں 5 جبکہ دیر، تیمرگرہ اور چترال میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور بنوں میں 12 ڈگری رہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا