2025-09-18@11:40:05 GMT
تلاش کی گنتی: 46434
«زور دیا»:
(نئی خبر)
ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ بڑے ٹاکرے کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرکے بھارتی بلے بازوں کو اسپن کے جال میں ہی پھنسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ممکنہ پلیئنگ الیون:...
اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر ایک نیلامی میں خریدی گئی جس کی قیمت 42 ہزار ڈالرز کے قریب ہے یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے۔ یہ پنیر Cabrales blue cheese ہے۔ یہ پنیر اسپین کے صوبہ آسٹریاس، خاص طور پر Cabrales کے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور سالانہ Cabrales پنیر مقابلے میں پیش کی جاتی ہے۔ اس پنیر کے پیہے کا وزن 2.5 کلو ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے مہنگی پنیر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں 2.2 کلو کا پنیر کا پہیہ 30,000 یورو میں بکا تھا اور 2019 میں 20 ہزار 500 یورو کا ریکارڈ رہا تھا۔ ان دونوں پنیروں کا بھی خریدار وہی...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں گھریلو جھگڑے نے افسوسناک شکل اختیار کرلی، مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگنے کا معاملہ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے بیٹے شبیر بھٹی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا...
مائنر لیگ بیس بال نے سب سے زیادہ دستخطوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی بیس بال کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ایک 8 فٹ قطر اور 1,200 پاؤنڈ وزن والی بھاری بھرکم بیس بال پر 6,750 دستخط کیے گئے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سرکاری طور پر تصدیق کر دیئے ہیں۔ یہ پہلے کے ریکارڈ 2,146 دستخطوں والی بیس بال جو کیمبریج یونائیٹڈ کی تیار کردہ تھی، سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ بیس بال مائنر لیگ بیس بال کی ایک تقریب کے دوران تیار کی گئی جس پر 15 مختلف اسٹڈیئمز کے عملے، کھلاڑیوں اور مداحوں نے مل کر خالی جگہوں پر دستخط کیے۔ https://www.facebook.com/AltoonaCurveBaseball/videos/1276884520695300/ 29 جولائی 2025 کو ایم ایل بی ہیڈکوارٹرز (نیویارک) میں بیس بال کمشنر...
ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے چند گھنٹے قبل دبئی میں سینکڑوں ٹکٹ فروخت نہ ہوسکے جو پاک-بھارت میچ کے حوالے سے غیر معمولی صورتحال قرار دی جا رہی ہے۔ آج شام شروع ہونے والے میچ سے 8 گھنٹے قبل بھی ٹکٹوں کی دستیابی جاری رہی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے 3 اسٹینڈز اور ایک ہاسپیٹیلٹی سیکشن میں ٹکٹ اب بھی آفیشل ویب سائٹ پر موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار پریمیئم اسٹینڈ میں 205 ڈالر، جبکہ مشرقی اور مغربی پویلین میں 245 ڈالر مالیت کے ٹکٹ درجنوں کی تعداد میں دستیاب رہے۔ اسی طرح ہاسپیٹیلٹی اسٹینڈ کے...
نیپال کی نئی عبوری وزیرِاعظم سوشیلا کرکی نے کہا ہے کہ وہ یہ عہدہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے لیے سنبھالیں گی۔ سنگھ دربار میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کرکی نے کہا کہ وہ اس منصب کی خواہشمند نہیں تھیں بلکہ عوامی تحریک اور عوامی آوازوں کے نتیجے میں انہیں یہ ذمہ داری قبول کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کو اقتدار سونپ دیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف، نوجوانوں کی بغاوت کے بعد سیاسی نقشہ بدل گیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ‘جنریشن زی’ کے سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ یہ نسل بدعنوانی کے خاتمے،...
کیف: روس کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور پولینڈ نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر فضاء میں بھیج دیے۔ رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر دو ایف-16 طیارے الرٹ ہو گئے اور ڈرون کو ریڈار پر ٹریک کیا گیا۔ بعد ازاں یہ ڈرون رومانیہ کے گاؤں "چلیا ویچے" کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا۔ پولینڈ نے بھی اعلان کیا کہ روسی ڈرون حملے یوکرین کی سرحد کے قریب ہوئے جس پر پولینڈ اور اس کے اتحادیوں نے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے تعینات کر دیے۔ ملک کی فوجی کمانڈ کے مطابق فضائی دفاعی نظام اور ریڈار الرٹ کی...
چاول دنیا کی سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا ہے، مگر اس کی غذائیت اس کی اقسام کیوجہ سے مختلف ہوتی ہیں۔ درج ذیل انہی اقسام اور ان کی غذائیت کے بارے میں بات کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے انسانی صحت کیلئے سب سے بہترین چاول کونسے ہیں۔ سفید چاول یہ سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والے چاول ہیں۔ پالش ہونے کی وجہ سے ان میں فائبر اور کئی غذائی اجزا کم ہو جاتے ہیں۔ یہ ہضم جلدی ہو جاتا ہے مگر شوگر لیول تیزی سے بڑھاتا ہے۔ براؤن رائس یہ مکمل اناج والا ہوتا ہے کیونکہ اس میں چاول کی بیرونی تہہ موجود رہتی ہے۔ فائبر، میگنیشیم، وٹامن بی اور antioxidants...
پاکستان کے سینیئر اداکار عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ڈرامے ’ڈائن‘ کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔ کچھ عرصے سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پی ٹی وی ڈراما ڈائن بالی ووڈ فلم ’خون بھری ماںگ’ کی کاپی ہے۔ عثمان پیرزادہ نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اداکار نے بتایا ’ایک غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی۔ میں ڈرامے میں گائناکالوجسٹ نہیں بلکہ پلاسٹک سرجن کا کردار ادا کر رہا تھا۔ اسپتال میں کئی ڈائریکٹرز تھے، اس لیے لوگوں کو کنفیوژن ہوا۔ ‘ یہ بھی پڑھیے: عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے...
لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کیا گیا۔...
مودی کا دورۂ منی پور محض سیاسی ڈھونگ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ ریاست بدستور تشدد اور تقسیم کی لپیٹ میں ہے، منی پور کے 9 بڑے مسائل مودی کے تاخیر سے کیے گئے مختصر دورے کے بعد بھی حل نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق جنسی تشدد اور آتشزدگی کے واضح شواہد کے باوجود مجرم آزاد ہیں اور بی جے پی ریاستی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق منی پور میں مئی 2023 میں لوٹے گئے 6 ہزار سے زائد جدید ہتھیار آج بھی واپس نہ مل سکے، منی پور کے کُکی-زو متاثرین کو انصاف محض نعروں تک محدود، مرکزی ایجنسیاں سست اور جانبدار ثابت ہوئیں۔ دی وائر نے اعتراف کیا کہ منی پور آج عملی طور...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ) آئی ایم ایف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی ہر بات کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے آج کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے بل معطل کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے، اس وقت سب اہم چیز سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین ریسکیو اینڈ ریلف آپریشن ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے پانی کم ہونا شرع ہوگیا ہے، سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ سیاست...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ٹیم کھیلے گی اور پلیئرز کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے، جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بورڈ کے فیصلوں کے تابع ہیں۔ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں آج (اتوار) بھارت اور پاکستان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ابتدائی میچز جیت کر شاندار فارم میں پہنچیں ہیں، اس لیے شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ حالیہ کارکردگی بھارت، جو دفاعی چیمپئن ہے، نے یو اے ای کو آسانی سے 9 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرایا۔ دبئی اسٹیڈیم یہ دونوں ٹیموں کا فروری 2025 کے بعد پہلا ٹاکرا ہے۔ آخری بار 2023 کے ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ 228 رنز سے شکست دی تھی۔ موسم کی صورتحال دبئی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے جبکہ نمی کے باعث...
ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔ گنگا کے کنارے شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟ کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے...
ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔ ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔ ادھر دبئی...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گڈو بیراج پر اونچے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت تمام بیراجوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں مکمل طور پر مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کا بہاؤ 402,919 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈو بیراج پر اپ اسٹریم کا بہاؤ 612,269 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم کا بہاؤ 582,942 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم...
ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔ آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا۔ میچ کے دوران میدان اور میدان سے باہر گرما گرمی کے علاوہ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان...
تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ایک پولٹری فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولٹری فارم کی مالکن کو اس نقصان سے 8 سے 10 ملین بھات کا مالی دھچکا پہنچا ہے۔ پولٹری فارم کی مالکن کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث فارم میں پانی بھر گیا جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔ ایک شیڈ پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شیڈ میں موجود تقریباً تمام مرغیاں دم توڑ گئیں۔ یہ مرغیاں 18 ستمبر کو فروخت کے لیے تیار تھیں۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں...
پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے پیش نظر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ 16 تا 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاط اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت۔#PDMAPunjab #WeatherAdvisory #FloodSafety #Punjab #StaySafe pic.twitter.com/xyL5OS3qLr — PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) September 14, 2025 ...
دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث بورےوالا کے نواحی علاقے ساہوکا کے قریب ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہا اور اس کے باراتی سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ دلہا اپنی بارات عارفوالا لے کر جا رہا تھا کہ اچانک پانی کے ریلے نے ان کا راستہ روک لیا۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرونز سے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ریسکیو ذرائع کے مطابق، باراتیوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں سے مدد طلب کی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور باراتیوں سمیت دلہے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق، سیلابی ریلوں نے علاقے کی...
مودی کا جنگی جنون بے قابو ہے جب کہ بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی بحران میں ڈوبی مودی سرکار کے نت نئے حربے ناکام ہو رہے ہیں جب کہ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں 6 رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد نئے طیارے بھارت کی مجبوری ہیں۔ بھارتی اخبار دی ٹریبیون کے مطابق؛ انڈین ائیر فورس نے دفاعی معاہدے میں مزید 114رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر زور دیا ہے، بھارتی فضائیہ نے مزید 114 رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز وزارت دفاع کو پیش کی، بھارتی فضائیہ ایسے طیارے چاہتی ہے جو ملٹی رول آپریشنز کے قابل ہوں۔ دی ٹریبیون نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع ٹینڈر کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی...
پاک بھارت ٹاکرا آج، جیت کس کا مقدر بنے گی، فیصلہ ٹاس پر منحصر؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی ( آئی پی ایس) ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور تجزیے جاری ہیں۔ ایک جانب جہاں بھارت کو ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے شہ سرخیوں میں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے مجریکر نے بھی پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ امریکہ...
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے اسپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال...
اسلام آباد پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایون نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شہر میں رانگ وے ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ڈرائیوروں کا صرف چالان نہیں ہوگا بلکہ اسے ایک جرم سمجھ کر پرچہ دیا جائے گا اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں شہریوں کی جان و مال کی پرواہ ہے، رانگ وے پر چلنے والی گاڑی ‘قتل کرنے والا اسلحہ’ ہے، شہری قوانین کا خیال رکھیں، اگر نہیں قوانین کی خلاف ورزی کی جائے...
پنجاب میں ایک مرتبہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 16 تا 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاط اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔ نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، قطر میں موجود حماس قیادت کو غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے جنگ کو غیر معینہ مدت تک کھینچنے کے لیے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحا میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا...
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا۔ میکسیکن ریاست یوکاٹن کے گورنر یوکین ڈیاز مینا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Post Views: 2
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح شائقین کے لیے پرجوش ماحول لے کر آیا ہے اور اس بار دونوں ٹیمیں نئی کمبی نیشنز اور مضبوط باؤلنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب ممکنہ پلیئنگ الیون بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی، کلدیپ یادو کی شمولیت متوقع ہے۔ جبکہ...
جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جارہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 4
نیپال میں وزیراعظم کے استعفے اور پارلیمان کو نذرِ آتش کرنے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔ ڈیجیٹل میدانِ جنگ نوجوان مظاہرین، جنہیں ’جنریشن زیڈ‘ کہا جا رہا ہے، نے احتجاج سے قبل وی پی این سروسز استعمال کرنا شروع کر دی تھیں تاکہ بلاک شدہ سوشل میڈیا تک رسائی حاصل ہو سکے۔ BREAKING: ???????? Jack Dorsey’s decentralized app Bitchat surges in Nepal amid protests, bypassing social media bans to become the digital weapon for free expression and organization against government censorship. pic.twitter.com/Om6XGJ9wtF — WhaleInsight ????⚡ (@whale_insight) September 12, 2025 اس دوران سابق ٹوئٹر سربراہ جیک ڈورسی کی ایپ Bitchat بھی تیزی سے مقبول ہوئی جو بغیر انٹرنیٹ کے میسیجنگ کی...
پنجاب کے تمام دریاؤں کا پانی سندھ میں شامل ہونے کے بعد دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6لاکھ 12ہزار269 کیوسک اور اخراج 5لاکھ 82ہزار942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نشیبی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ کندھکوٹ کے کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے جبکہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔ پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اور ندا یاسر کی کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران یاسر نواز نے بتایا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کا سب سے بڑا راز خاموشی ہے۔ ان کے مطابق یہ اصول دونوں میاں بیوی کے لیے ہے لیکن عام طور پر اس پر عمل ایک ہی کرتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جھگڑے کی صورت میں مناتا کون ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جس کی غلطی ہوتی ہے وہی مناتا ہے۔ تاہم اگر ندا کی غلطی ہو تو مجھے میسج کر کے یاد دلانا پڑتا ہے کہ...
امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کی ہلاکت کا معاملہ ملک بھر میں سنسنی مچا رہا ہے۔ مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کے حوالے سے اہلِ خانہ اور حکام نے کچھ مؤقف پیش کیے ہیں، لیکن ابھی تک واضح محرک کا تعین نہیں ہو سکا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ٹائلر رابنسن کو چارلی کرک کی شخصیت سے اختلاف تھا، وہ کہتے تھے کہ کرک نفرت پھیلاتا ہے۔ رابنسن نے مبینہ طور پر بندوقوں کا شوق رکھا تھا اور وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ جیسے معاملات پر بات کرتے ہوئے مباحثے کرتا تھا۔ اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ رابنسن نے سياسي نظریات پر زیادہ ملوث ہو کر کرک کے خیالات کی مخالفت کی تھی، خاص طور...
معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کے مطابق مشہور گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کئی خالی خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں اور کرائم برانچ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گولڈی برار کے نیٹ ورک کے خلاف الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ حتمی میڈیکل رپورٹ میں نیا انکشاف گینگ کے رکن ویرندر چرن نے فیس بک پر الزام لگایا کہ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خوشبو پٹانی نے مذہب...
امریکی اور چینی حکام کے درمیان اتوار کو ہونے والے تجارتی مذاکرات میں پہلی بار چینی شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کا معاملہ باضابطہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو حکم دیا تھا کہ وہ 17 ستمبر تک اپنی امریکی آپریشنز فروخت کرے ورنہ ایپ کو امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا اگر ایسا ہوا تو یہ چوتھی توسیع ہوگی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دی جا رہی ہے۔ پچھلے 3 دور کے مذاکرات (جنیوا، لندن...
علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز علی پور:(ائی پی ایس)تحصیل علی پور میں دریائے چناب پر واقع ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق ہفتے کے روز پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے تاہم مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
لاہور، ملتان، رحیم یار خان، راجن پور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث شجاع آباد، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ، راجن پور اور وہاڑی کے مزید سیکڑوں دیہات زیرِ آب آگئے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں بھی شدید سیلاب متوقع ہے۔ پنجاب میں اب تک اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 5 ہزار دیہات اور 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ جلالپور کھاکھی میں کشتی الٹ گئی شجاع آباد کے علاقے جلالپور کھاکھی میں کشتی...
دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت شام ساڑھے 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق مدمقابل آئیں گے۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ مقابلہ رواں سال جنگ کے بعد پہلا ٹکراؤ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت چھ ماہ میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کا سامنا چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔ پاکستانی شائقین کی نظریں فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث پر جمی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ پر انحصار کر رہی ہے۔ حالیہ کارکردگی میں دونوں ٹیمیں زبردست فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں...
اولڈبری، ویسٹ مڈلینڈز: برطانیہ میں ایک سکھ خاتون کو دو سفید فام مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ واقعہ دن کے وقت ہوا، اور ملزمان نے دورانِ حملہ نسلی تعصب پر مبنی کلمات بولے، جیسے کہ "تم اس ملک کی نہیں ہیں، واپس جاؤ”۔ پولیس نے معاملے کو “نسلی طور پر جانبدار حملہ” قرار دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جن میں CCTV فوٹیج، فارنسک معائنہ اور دیگر شواہد شامل ہیں۔ علاقائی سکھ کمیونٹی اور مقامی ارکانِ پارلیمان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص واقعے کے وقت وہاں موجود تھا یا کوئی فوٹیج یا معلومات رکھتا ہے، تو فوراً سامنے آئے۔
ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یہ 6 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ دونوں حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ اس سے قبل دونوں کا آمنا سامنا چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل پریکٹس کرنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی جب کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیمیں...
امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے بیانات کی گونج بھی عروج پر ہے۔ پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے اسپنر محمد نواز کو ’دنیا کا بہترین اسپنر‘ قرار دے دیا، حالانکہ نواز اس وقت ٹی ٹوئنٹی آئی اسپن بولنگ رینکنگ میں 30ویں نمبر پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارت کی حکمت عملی کیا ہے؟ ریان ٹین ڈوسکاٹے نے بتا دیا یہ بیان کرکٹ حلقوں میں حیرت اور بحث کا باعث بنا۔ پاکستانی کوچ ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے پاس پانچ اسپنرز ہیں، لیکن محمد نواز اس وقت دنیا کے سب سے بہترین اسپنر ہیں، اور پچھلے 6 ماہ میں انہوں نے یہ ثابت بھی کیا ہے۔ بھارتی اسسٹنٹ کوچ ریان...
ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت کی ٹیم آج (اتوار کو) پاکستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان میں اترے گی۔ یہ میچ اس مقام پر کھیلا جائے گا جہاں بھارت نے اپنے افتتاحی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو محض 58 رنز کا ہدف 4.3 اوورز میں باآسانی حاصل کر کے ریکارڈ فتح حاصل کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب بھارتی ٹیم نے اس میچ میں صرف ایک مرکزی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شامل کیا تھا جبکہ ہاردک پانڈیا اور شیوام دوبے نے فاسٹ بولنگ کا بوجھ بانٹا۔ دوسری جانب اسپن شعبے میں کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور اکشر...
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ پری میچ پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ہر ٹیم کے خلاف بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں، بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہے، یہی اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ایک دو ہی پرفارم کریں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس دینی چاہیے، میچ کے دن ہم پِچ کے کنڈیشنز...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن مخدوم کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود سات سالہ حوریان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب لانڈھی مرتضیٰ اسماعیل گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص یاسر ولد محمد ظفر زخمی ہو گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت...
DUBAI: ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ متوفین کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی اور ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جبکہ متوفین کی شناخت کے حوالے سے بھی پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔
صدیوں کے سفر نے ہمیں بارہا یہ سکھایا ہے کہ طاقتوروں کے فیصلے ہمیشہ عوام کے لیے خواب اور سوال چھوڑ جاتے ہیں۔ جب نوآبادیاتی طاقتیں ایشیا کے ساحلوں پر اتری تھیں تو ہماری زمینیں، ہماری زبانیں اور ہمارے خواب سب کے سب ان کے پنجوں میں جکڑ گئے تھے۔ ہم سے جو کچھ چھینا گیا وہ واپس آج تک نہیں آیا۔ ہماری مٹی سے اناج، کپاس اور قیمتی معدنیات کے قافلے یورپ کے گوداموں تک جاتے رہے اور ہمارے کسانوں اور مزدوروں کے حصے میں غربت اور غلامی آئی۔ آج جب بیجنگ کی میز پر روس کے صدر ولادیمیر پیوتن، چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اکٹھے ہوئے اور پاکستان بھی کسی...
کچھ مؤرخ یہ لکھتے ہیں کہ ہندوستان کا کچھ حصہ سکندر اعظم کے قبضے میں رہا، جہاں اب کیلاش کے لوگ آباد ہیں۔ سکندرِ اعظم کے ساتھ آئے مؤرخین نے دریائے سندھ کا نام ’’ انڈس‘‘ رکھا جسے سنسکرت میں ’’ سندھو ‘‘ کہا جاتا ہے۔ بعض یونانی مؤرخین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دریا نہیں بلکہ سمندر ہے جس کو سکندرِ اعظم پار نہ کر سکا۔ سندھ دریا کے مشرق میں راوی، جہلم، ستلج، بیاس و چناب اور آگے تھے گنگا اور جمنا۔ سکندرِ اعظم کے تیرہ سو سال بعد بھی سندھو اپنے جوش کے ساتھ بہتا تھا۔ یہ دریا لگ بھگ دوکروڑ سال قدیم ہیں اور اس کا بہاؤ تھوڑے سے فرق ساتھ ایک ہی جگہ...
دنیا بھر میں جاری جنگوں ،خون ریز جھمیلوں اور بڑی طاقتوں کے درمیان کھینچا تانی نے ماحول اس قدر گرم کر رکھا ہے کہ کمزور ممالک کو عالمی خبروں میں مشکل سے ہی جگہ مل پاتی ہے۔ نیپال جنوبی ایشیا کا غریب ترین ملک ہے، نیپال کی بلند ترین چوٹیاں اور خوبصورت پہاڑ پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے خصوصی کشش رکھتے ہیں۔ تاہم یہ لینڈ لاک ملک شاذ ہی عالمی خبروں کا مرکز رہا لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نیپال کی خبریں ہیڈ لائنز رہیں۔ نیپال میں سیاسی حکومتوں کی کرپشن، اقربا پروری ، ایلیٹ طبقات کی شان و شوکت اور کروفر کی زندگی پر نوجوان اور دیگر طبقات میں شدید ناپسندیدگی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہی۔...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے معمول سے زیادہ بارش ہو رہی ہے جس پر سونے پر سہاگہ بھارت آبی دہشتگردی کر رہا ہے جس کی وجہ سے پورا ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور ہزار کے قریب اموات ہوئیں، اس سب کے ذمے دار حکمران ہیں، جب بارش کا پہلا قطرہ زمین کو چھوتا ہے تو کسان کی آنکھوں میں خوشی کی چمک اتر آتی ہے، لیکن وہی قطرے جب بے قابو ہو کر دریاؤں کو طغیانی میں بدل دیتے ہیں تو بستیاں اجڑ جاتی ہیں، زندگیاں لقمہ اجل بن جاتی ہیں اور خواب پانی میں بہہ جاتے ہیں۔ پاکستان کے عوام ہر سال اس کڑی آزمائش کا سامنا کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے...
دبئی پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی والٹیج مقابلے کے حوالے سے قواعد جاری کر دیے۔ دبئی پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہونے والے میچ کے لیےاسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ جو افراد اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے ہیں، انہیں داخلے کی اجازت صرف تبھی ملے گی جب وہ ایک درست ٹکٹ دکھائیں گے۔ پولیس نے غیر مجاز پارکنگ سے خبردار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں مختص ہوں گی۔ مزید یہ کہ ایک بار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا۔...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف جائزہ مشن سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے معیشت پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات اور سیلاب کی تباہی کاریوں کے بعد بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے درکار مالی ضروریات کا بھی جائزہ لے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جائزہ مشن یہ دیکھے گا کہ کیا پاکستان کی مالیاتی پالیسیاں اور ہنگامی اقدامات اس بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے...
ہر عروج کو زوال ہے۔ ایک وقت میں دنیا نے رومی سلطنت اور فارسی یا ایرانی سلطنت کا عروج دیکھا۔ حضور ﷺ کے ذریعے اللہ نے اسلام کو عروج دیا جو خلافت راشدہ سے ہوتے ہوئے بنو امیہ، بنو عباس سے ہوتا ہوا سلطنت عثمانیہ تک پہنچا۔ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے ساتھ مسلمانوں کا جو زوال شروع ہوا ہے وہ ہنوز جاری ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے بطن سے اتنے ممالک نکلے کہ دنیا کی ہئیت ہی بدل گئی۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل امریکا طاقتور تو ہوچکا تھا مگر ابھی اس کی توجہ داخلی امورکی جانب تھی اور دنیا کی سیاست کا سرخیل برطانیہ ہی تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ سپر پاورکی حیثیت سے داخل ہوا اور...
پاکستان جیسی زرعی معیشتوں اور وسیع زرخیز رقبے کے حامل ملک کے لیے پانی معاشی ترقی کا ضامن ہے، اس وقت اگر ملک کو زرعی پیدوارکے بحران کا سامنا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ پانی کی کمی بھی ہے۔ برسات کے علاوہ سال کے باقی دن زراعت کے لیے پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے اگر حسب ضرورت پانی دستیاب ہو تو مزید لاکھوں ایکڑ رقبہ قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے اور زرعی شعبہ بیرونی سرمایہ کاری ایک بڑا مرکز بن سکتا ہے، مگرملک میں شدید بارشوں کے موسم میں برسنے والا پانی اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے بہنے والے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے آبی ذخائر نہ ہونے کے باعث یہ پانی ہر سال...
کراچی: آڈیٹرجنرل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف کیا ہے۔ آڈٹ جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں پی آئی کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے، ایک آڈٹ پیرا کے مطابق 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان گراؤنڈطیاروں کی مد میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقصان مذکورہ طیاروں کے چیکس کی ٹائم لائن پر عمل درآمد نہ ہونے اور فیل انجنوں کے بروقت ڈسپوزل نہ کرنے سے ہوا، طیاروں میں پی آئی اے کے ملکیتی 6 بوئنگ 777 اور لیز پرلیے گئے موجود2 اے ٹی آر72شامل ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ...
دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر نہ صرف تمغوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے بلکہ ساکھ بھی داؤ پر لگتی ہے، لیکن اب ایک نیا اور متنازعہ قدم دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ مئی 2026 میں لاس ویگاس میں ہونے والے’’اِنہینسڈ گیمز‘‘ میںکارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کی نہ صرف اجازت ہوگی بلکہ اس کی حوصلہ افزا بھی کی جائے گی۔ یہ ایونٹ آسٹریلوی بزنس مین ’’ایرون ڈیسوزا‘‘ کا منصوبہ ہے، جن کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے جسم پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے۔ اس منصوبے کوڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ارب پتی پیٹر تھیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان مقابلوں میں ڈوپ ٹیسٹنگ کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔ معروف برطانوی اولمپیئن تیراک ’’بین...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ کے گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف ڈی) نے 14 سے 15 ستمبر کے دوران گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری اعلامیے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی تیاری کو یقینی بنائیں۔ وزارتِ آبی...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سبقت حاصل کرلی، آمدنی میں انہوں نے اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 2024 میں رونالڈو نے تقریباً 192 ملین پاؤنڈ کمائے، جو لیونل میسی کی کل آمدن 99 ملین پاؤنڈ سے تقریباً دگنی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ گالف کے کھلاڑی جان راہم 161.32 ملین پاؤنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ میسی تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹاپ ٹین میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔ باسکٹ بال کے اسٹار...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سرکاری اسپتال میں انوکھا اور تشویش ناک منظر دیکھنے میں آیا، جہاں اسپتال کے اندر گائے اور بیل آزادانہ گھومتے رہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف عوام کو چونکا دیا بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانور اسپتال کی راہداریوں میں بے خوف پھر رہے ہیں، جبکہ مریض، تیماردار اور طبی عملہ پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ جانوروں کی موجودگی نے نہ صرف مریضوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا بلکہ اسپتال کی صفائی اور حفاظتی نظام پر بھی سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ شہریوں نے اس واقعے...

پشاور انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا،ایک کالج کی تمام طالبات پریکٹیکل میں فیل
پشاور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تاہم نتائج میں ایک انوکھا اور حیران کن کارنامہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو فرسٹ ائیر بائیولوجی کے پریکٹیکل امتحان میں فیل قرار دے دیا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پریکٹیکل دینے کے باوجود طالبات کو غیر حاضر لکھ دیا گیا۔ والدین اور طالبات کے مطابق تھیوری میں 70 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی کئی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ نتائج سامنے آنے کے بعد طلبا اور والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے آج خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 جری سپوتوں کو شہید کیا۔ آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے...
کراچی کے ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا فاولیری کے باعث 29 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں سال سندھ میں نگلیریا سے ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کے رہائشی کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ مریض کو 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسی روز دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد 12 ستمبر کو نیگلیریا فاولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق متوفی نے کسی قسم کی آبی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا اور صرف پینے اور نہانے کے لیے نلکے کا پانی استعمال کرتے تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق رواں سال صوبہ...
جنوبی کوریا میں 65 سالہ خاتون کے گھٹنے کا ایکسرے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے، تصویر میں سینکڑوں باریک سنہری دھاگے چمک رہے تھے۔ یہ دھاگے متنازع متبادل علاج ’’گولڈ تھریڈ ایکیوپنکچر‘‘ کا نتیجہ تھے، جس میں جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے باریک سونے کی تاریں جسم میں داخل کی جاتی ہیں۔ خاتون نے کئی مہینے یہ سیشنز جاری رکھے، لیکن آرام کے بجائے تکلیف بڑھتی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس طریقہ علاج کاسائنسی طور پر کوئی فائدہ ثابت نہیں، بلکہ یہ جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جیسے سوجن، ٹشوز کو نقصان، اور ایم آر آئی میں رکاوٹ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے غیر سائنسی اور متنازع علاج سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ...
میانمار کے علاقےرخائن میں دو اسکولوں پر فوجی فضائی حملے میں 18 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اکثریت طلبا کی ہے۔ مقامی گروپ آراکان آرمی کے مطابق فوجی طیارے نے تھائے تھاپن گاؤں کے دو نجی ہائی اسکولوں پر بم گرائے۔ تنظیم نے حملے کا الزام میانمار کی فوج پر عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ آراکان آرمی، رخائن کی نسلی اقلیت کی خودمختاری کے لیے سرگرم ہے اور اب تک علاقے کے14 میں سے 17 ٹاؤنزپر قبضہ کر چکی ہے۔ میانمار میں2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک شدید خانہ جنگی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ اب تک 7,200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں فوج...
شورش زدہ میانمار کی فوجی حکومت نے مبینہ طور پر باغیوں کی سرکوبی کے لیے ریاست راکھائن کے اسکول پر بمباری کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راکھائن کے ایک نسلی اقلیتی مسلح گروپ اراکان آرمی نے دعویٰ کیا کہ اسکول پر فضائی حملے میں 19 طلبا ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیوکتاؤ ٹاؤن شپ میں دو نجی ہائی سکولوں پر جنگی طیارے نے 500 پاؤنڈ وزنی بم گرایا۔ جس میں 15 سے 21 سال کی عمر کے 19 طلبا ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ اراکان آرمی نے بمباری کا الزام فوج پر عائد کیا ہے تاہم جب تصدیق کے لیے فوجی ترجمان سے اے ایف پی نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین نے اپنے لیے کاروبار کے نئے راستے تلاش کرلیے وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکج...
شجاع آباد: دریائے چناب پر’’سپر بند ٹوٹنے‘‘ کے باعث سیلابی پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا، جس سےدھندوں، وینس، گردیز پور، طاہر پور، صدیق ولا، بستی مٹھو، بستی عالم بلوچواں سمیت درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے۔ سیلابی صورتحال کے باعث نواں شہر، بڑا کھو اور دیگر علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔ پانی کا بہاؤ تیزی سےشجاع آباد شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور مال مویشیوں کے ساتھ محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔ فصلیں، خصوصاً مکئی، دھان، کپاس اور سبزیاںبڑے پیمانے پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ادھرپی...

ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت،چیف جسٹس کے پروٹوکول کی گاڑیوں کو 8 سے کم کر کے 2 کردیا گیا ہے، ترجمان
ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت،چیف جسٹس کے پروٹوکول کی گاڑیوں کو 8 سے کم کر کے 2 کردیا گیا ہے، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت،ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام...
ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے والے سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ پچ کے تازہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے سستے داموں پیٹرول خریدنے والے ممالک کو 100 تک فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تمام نیٹو ممالک کو بھیجے گئے اپنے خط کے مندرجات شیئر کیے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا کہ تمام نیٹو ممالک متفق ہوجائیں اور روس سے تیل خریدنا فوری طور پر بند کریں تو میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کو تیار ہوں۔ خط میں صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا جو جنگ ختم ہونے کے بعد ہٹا دیے جائیں گے۔ ان کے بقول چین نے روس پر مضبوط گرفت رکھی ہوئی ہے اور اس گرفت کو صرف سخت تجارتی...
عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، جس میں مقامی اور عالمی ماہرین کی تحقیقات کی بنیاد پر ان کی بدعنوانی، کرپشن اور آمرانہ طرزِ حکومت کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔فلم میں طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طور جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف آف فنانشل ٹائمز جان ریڈ کے مطابق شیخ حسینہ کے خلاف طلبا کی احتجاجی تحریک نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور ان کے آمرانہ رویے کے باعث اپنے عروج پر پہنچی، بنگلا دیش میں بدعنوانی کی وسعت ایسی تھی جو...
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ دبئی کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور اسٹیڈیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ دبئی کی پہچان عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کی مرکز کے طور پر قائم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ، کیا بھارتی کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرگیا؟ دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس مکمل طور...
نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس سشیلا کارکی کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اورنئے عام انتخابات 5 مارچ 2026کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کیا گیا۔ عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اور سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، تاہم بعد ازاں عوامی دباؤ پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی اور انہوں نے خود استعفیٰ دے...
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق نوجوان کی والدہ نے گودام مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف ہرجانے کے لیے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سینیئر سول جج جنوبی کی عدالت میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے فیکٹری مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زیادہ رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل اویخائے ادرعی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ کے شہری اپنی جان بچانے کے لیے شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، اس دوران غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زائد رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے جن کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ غزہ شہر کے باقی شہری فوری طور پر جنوب کی طرف جائیں،اقوام متحدہ...
ٹی 20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش ٹاس سری لنکا
محکمہ آبپاشی نے ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں چند مقامات پر درمیانے سے لے کر انتہائی اونچے درجے تک کے سیلاب کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق:دریائے ستلج،گنڈا سنگھ والامیںدرمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 89,060 کیوسک،ہیڈ اسلام میں درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 82,755 کیوسک۔ دریائے چناب: ہیڈ پنجند، میںانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بہاؤ 494,147 کیوسک۔دریائے سندھ:گڈو، اونچے درجے کا سیلاب، بہاؤ 561,205 کیوسک۔ سکھر، درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 472,320 کیوسک۔ کوٹری،نچلے درجے کا سیلاب، بہاؤ 262,939 کیوسک۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریا کے قریبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں...
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں تک محدود ہے، جبکہ دیگر طاقتور طبقات کو تنقید سے مبرا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، مگر جج حضرات کے’’میٹر‘‘ ہمیشہ چلتے رہتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ نئی نئی ‘دکانیں کھول لیتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ لاجز کے چھوٹے سے دو کمروں میں اپنی سیاسی زندگی گزار دیتے ہیں، جن کی مرمت بھی دہائیوں سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں حال ہی میں...
پاکستان اور ایران کے درمیان تقریباً اڑھائی ماہ سے بند اہم راہداری گیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران بارڈر آف سیکیورٹی کو بارڈر آف اکانومی بنانے پر اتفاق راہداری گیٹ کو پاکستانی حکام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد احتیاطی طور پر بند کیا تھا راہداری گیٹ سے تحصیل تفتان کے عوام 15 روزہ راہداری لے کر ایران کے شہر زاہدان تک جاسکتے ہیں۔ یہ راہداری ڈپٹی کمشنر چاغی دالبندین کے دفتر سے جاری کی جاتی ہے، جس کے تحت تحصیل تفتان کے عوام اپنے عزیز و اقارب، علاج اور ضروری امور کے لیے ایران آمد و رفت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے...
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران غیر ملکی ڈرامے یا فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے والوں کو بڑی تعداد میں سزائے موت دی جا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کسی اور ملک کے شہری اس قدر سخت پابندیوں کا شکار نہیں ہے۔ یہ رپورٹ 300 سے زائد عینی شاہدین اور متاثرہ افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے جو ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ایسے ہی ایک تارک وطن نے بتایا کہ لوگوں کی آنکھیں اور کان بند کرنے کے لیے کڑی پکڑ دھکڑ بڑھائی گئی تاکہ حکومت کی معمولی سی شکایت یا...
سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان باہمی صلح ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت کیس میں، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ملزم حسن زاہد کی جانب سے عدالت میں دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ تاہم، مدعیہ سامعہ حجاب آج عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس کے باعث درخواستوں پر باقاعدہ سماعت نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ایشیا کپ کے میچ میں زیادہ تر حکام شریک نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے تاحال کوئی بڑا بی سی سی آئی عہدیدار نہیں پہنچا، جبکہ امکان ہے کہ صرف ایک نمائندہ میدان میں موجود ہو، یہ فیصلہ بھارت میں چلنے والی بائیکاٹ مہم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں شائقین نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر ناراضی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن کی حیثیت سے راجیو شکلا...

پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت
پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نیکہا ہیکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب...
غیرملکی ویب سائٹ نے 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے دس کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔ برطانوی اخبار "دی سن" کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں، انہوں نے آمدن کے معاملے میں اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے دس کھلاڑیوں میں رونالڈو سرفہرست رہے، 40 سالہ پرتگالی فٹبالر نے گزشتہ سال تقریباً 192 ملین پاؤنڈ (72 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے جو لیونل میسی کی کل آمدن 99 ملین پاؤنڈ (37 ارب 53 کروڑ پاکستانی روپے) سے تقریباً دگنی ہے۔ گالف کے کھلاڑی جان راہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان یا خارجیوں میں سے کسی ایک انتخاب کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج بنوں کا دورہ کیا، جہاں دہشتگردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں