2025-06-24@06:28:29 GMT
تلاش کی گنتی: 905
«سے راولپنڈی»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دیراولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19...
---فائل فوٹو راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عاملہ کی 10 نشستوں سمیت 15نشستوں پر 23 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔دوسری جانب نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار نائلہ فیصل بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔صدر کی نشست پر طارق محمود اعوان، سردار منظر بشیر اور شاہد محمود مغل کے درمیان مقابلہ ہوا۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...