2025-09-19@19:13:23 GMT
تلاش کی گنتی: 2434

«وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی»:

(نئی خبر)
    بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی  دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی  کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو  گذشتہ سال  کی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔...
    جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئروزیرمریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی،وزیراعلی مریم نواز سمیت کابینہ نے فوری منظوری دیدی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرکی اوورہالنگ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینیئرسٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی، اس کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو اراضی کی خریداری کے لیے منتقل کی جائے گی نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد صحافیوں کے لیے رہائشی سہولیات کو بہتر بنانا ہے اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے جن میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن اور گرین ایریاز کی ترقیاتی...
    ---فائل فوٹو  عارضی و مستقل ملازم مراعات کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف شوگر مل کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں عارضی ملازم کو مستقل ملازم کے طور پر مراعات اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے کیس پر سماعت ہوئی۔3 رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شوگر مل کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے سروسز ٹریبونل اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران اپیل کنندہ کے وکیل نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تذکرہ کیا۔بار بار بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دینے پر جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’بھارتی کورٹ کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب  کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوردیدی، اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دیدی،اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا، وزیراعلیٰ سمیت کابینہ نے منظوری دیدی،کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی منظوری  بھی دیدی،اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز رجسٹریشن اور گرین ایریاز ڈویلپمنٹ کی منظوری  بھی دی گئی۔ کراچی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اْٹھایا ہے۔اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداران کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔پی سی بی نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام فارغ کیے گئے منتخب عہدیداران فوری...
    ویب ڈیسک: پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔  قومی ائیر لائن نے لاہور پیرس کے پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔  پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی۔  قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہو گی، ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا   
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نافذ کیے جانے والے نیشنل فسکل پیکٹ (NFP) پر عملدرآمد کے لیے چاروں صوبوں کو اپنی کابینہ اور صوبائی اسمبلیوں سے منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ وہ یکم جولائی 2025 سے تمام اقسام کی سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) وصول کر سکیں اور منفی فہرست (Negative List) نوٹیفائی کر سکیں۔اس وقت سروسز پر جی ایس ٹی ایک مثبت فہرست (Positive List) کی بنیاد پر وصول کیا جا رہا ہے، مگر آئندہ مالی سال کے بجٹ سے اس نظام کو تبدیل کرتے ہوئے مثبت فہرست کی جگہ منفی فہرست کا نظام نافذ کیا جائے گا۔اسلام آباد کی حدود (ICT) میں جی ایس ٹی برائے سروسز...
      اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب...
    اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 5 جون (جمعرات)  کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سماجی شخصیت ملک عمران بڈھ اور پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈویژنل صدر نیک دراز وزیر کی قیادت میں عوامی وفود نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔(جاری ہے) پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ، صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کی بھرمار، عوام کو درپیش مسائل سمیت وفاق سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے،ڈائریکٹر ایڈمن، آئی سی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں،کوآپرٹیو سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ ،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔  وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
    اسلام آباد: سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نےبجٹ 26-2025  کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپےخرچ کرنے کا پلان ہے۔ 2025-26  کے مقابلے میں صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی۔  اس کے علاوہ...
    گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے تنخواہوں میں اضافے کے حق میں قلات پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا، جہاں مظاہرین نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ قلات پریس کلب کے باہر اس بھو ک ہڑتالی کیمپ میں 3 اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، بھوک ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہےکہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے کیونکہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کی گزر اوقات نہایت ہی مشکل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جامعہ بلوچستان: 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین 16دن سے سراپا احتجاج ملازمین کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا چارٹر آف ڈیمانڈ جلد از جلد منظور کیا جائے، شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین...
    سعودی عرب میں با اختیار خواتین کی کامیابیوں کی متاثر کن کہانیاں سعودی عرب میں با اختیار خواتین کی کامیابیوں کی متاثر کن کہانیاں سعودی عرب نے 4 مواقع دیے مگر پرائیویٹ کمپنیاں حج پراسیس مکمل نہ کروا سکیں، علامہ طاہر اشرفی سعودی عرب نے 4 مواقع دیے مگر پرائیویٹ کمپنیاں حج پراسیس مکمل نہ کروا سکیں، علامہ طاہر اشرفی     آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر ایاد سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان دینی تعلیم میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں نفرت انگیز تقاریر کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر نے اسلام کے حقیقی پیغام کی ترویج میں الازہر کے علماء کے کردار کو سراہا۔مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد نے اس موقع پر گفتگو میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ہنڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہنڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہنڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 33 سالہ نوجوان فیصل الیاس کے اندھے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی مجرم ارباب خلیل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، جب کہ دو شریک ملزمان معظم اختر اور فاروق اعظم کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے بعد مقتول کے ورثاء اور وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، جو مستغیث مقدمہ کی پیروی کر رہی تھیں، نے بتایا کہ فیصل الیاس کو 18 ستمبر 2022ء کو اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں انتہائی خفیہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد مقتول کی لاش...
    سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے" اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) امریکہ کے ریپبلکن لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں دوبارہ سے امریکی صدارتی عہدے پر فائز ہوتے ہی انتہائی جارحانہ انداز میں عالمی معیشت کو متزلزل کر دینے والی اقتصادی پالیسیاں اپناتے ہوئے مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرفس کو غیر معمولی حد تک بڑھاتے ہوئے دنیا بھر کی مالیاتی اور تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ چند اہم پیش رفت کی ٹائم لائن یکم فروری ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فینٹینیل نامی منشیات اور غیر قانونی تارکین...
    ہیونڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہیونڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہیونڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی...
    گوگل نے جی میل میں ایک نئی خصوصیت متعارف کروائی ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے ای میلز کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ اس نئی خصوصیت کے تحت، اب جی میل جیمینی اے آئی کے ذریعے ای میلز کے لمبے یا پیچیدہ سلسلوں کے اوپر خودکار طریقے سے ای میل کا خلاصہ ظاہر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: 20 کروڑ ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس لیک پہلے صارفین کو اس خصوصیت کا استعمال کرنے کے لیے ‘اس ای میل کا خلاصہ کریں’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب جب یہ خصوصیت فعال ہوگی، تو اہم اور لمبے تھریڈز میں خلاصہ خود بخود ای میل کے اوپر دکھائی دے گا، تاکہ صارفین کو مکمل گفتگو...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم ترین  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا۔ تمام اداروں کو ملکر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ان سے سختی سے نمٹا...
    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم...
    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹرٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو...
      اسلام آباد(صغیر چوہدری) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں، ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔ گورنر کے پی نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کےنومنتخب صدر ابوبکربن طلعت کی قیادت میں رسجا کے نومنتخب عہدداران سے گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے رسجا کے نومنتخب عہدداران کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ الیکٹورل سسٹم سے آنیوالے رسجا کے عہدیدران اپنا اہم کردار اداکریں گے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہے جن کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا...
    ویب ڈیسک: ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ کی زیرصدارت کاؤنٹرٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔  اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  انہوں نے کہا کہ ملک سےغیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے اپنے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے یہ اقدام گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمن نظامانی کو سفیر کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے یہ اقدام کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے...
    وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی موجود ہے۔وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 مئی 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ (C.P.Fund Trustd) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کی۔ اجلاس ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاونٹس محمد عدنان، ورکرز یونین کے نمائندے حافظ محمد اسحاق و دیگرز نے شرکت کی۔(جاری ہے) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے لئےتین سال کی آسان اقساط پر موٹرسائیکل سکیم کی حتمی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے اور ورکرز کے پرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 11ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کیلاشی بھی شامل ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اس عمل کے لیے واضح میکانزم، مؤثر ریگولیشن اور جدید ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی غور کیا گیا وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیس کو آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے اس بات پر...
    اس موقع پر بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے جس پر ہم ترک حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترکیہ سفارتخانے کی قونصلر مسز یپرک ایس(Mrs. Yaprak Ece) بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    مالی سال 2025-26 کا بحث 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بار بجٹ میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کے لیے ایک نیا ’سرپرائز‘ تیار کیا جارہا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ حکومت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس تجویز کا مقصد حکومت کے خزانے میں 52.5 ارب روپے کی اضافی رقم لانا ہے۔ ماضی میں سوشل میڈیا کا استعمال صرف تفریح تک محدود تھا مگر ایک...
    ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین  عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
    میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔ مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ ایک نیا فیچر...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
    وزیراعظم نے عید الاضحیٰ پر 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی۔ تعطیل کے موقعے پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں عید کی تعطیلات کا اعلان عیدالاضحیٰ تعطیلات وزیراعظم شہباز شریف
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
    پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کم عمری کی شادی کے منظور کئے گئے بل سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے اعتراض پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ بچپن کی شادی کے خلاف بل بچوں کے تحفظ کےلئے ناگزیر ہے، پارلیمنٹ سے منظوربل کو مذہب سے متصادم قرار دینا بچوں کے حقوق کی نفی ہے۔ایچ آر سی پی کے مطابق بچیوں کے استحصال کی روک تھام کےلئے قانون پر فوری عملدرآمد ضروری ہے لہٰذا بچوں کے تحفظ کو مذہبی تنازع نہ بنایا جائے اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کےلئے ریاست آئینی و بین الاقوامی...
    اسلام آباد: اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو اسلام آباد کے رمنا تھانے میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت مجموعی طور پر 11 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا، جو تھانہ رمنا میں مبینہ جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے سے متعلق تھا۔ عدالت کے مطابق ملزمان پر نو مئی اسلام آباد میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس مقدمے کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے چل رہی تھی اور عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوسکے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے وکیل درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر وکیل عمران شفیق نے عافیہ صدیقی کی جانب سے ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت نے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتہ میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی...
    وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی (لاہور) سوئی نادرن نے مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں و محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے یاددہانی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سوئی نادرن تمام سرکاری اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین روپے اور پنجاب کے اسپتالوں کے ذمے 1.1228 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ اسپتالوں پر مجموعی واجبات 1.4125 بلین روپے...
    نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...
    چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس، مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظر ثانی کرکے نمایاں کمی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کا جائزہ، ٹریڈ کی تبدیلی، پلاٹس کے انضمام اور ذیلی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ لائف نے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے تاحیات پنشن پراڈکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کارپوریشن اپنے پالیسی ہولڈرز کو تاریخ کا سب سے بڑا بونس دے گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسن نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب امام بھی موجود تھے۔شعیب جاوید حسن نے بتایا کہ مجوزہ پنشن سکیم کا خاکہ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گا جس کی منظوری حاصل کرنے کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کے لئے مجوزہ پنشن سکیم...
    کراچی: اسٹیٹ لائف نے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے تاحیات پینشن پراڈکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کارپوریشن اپنے پالیسی ہولڈرز کو تاریخ کا سب سے بڑا بونس دے گی۔ یہ بات اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسن نے جمعرات کو ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب امام بھی موجود تھے۔ شعیب جاوید حسن نے بتایا کہ مجوزہ پینشن اسکیم کا خاکہ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گا جس کی منظوری حاصل کرنے کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کے لیے مجوزہ پینشن اسکیم سے 70سال کی عمر سے زائد افراد...
    چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان آئیسکو کی جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان مورخہ30مئی 2025(بروز جمعہ) صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد۔ راولپنڈی سٹی ۔راولپنڈی کینٹ ۔ اٹک ۔ جہلم ۔چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔ صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 051-9253105...
    پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی،ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹینٹ ویلج میں پختونخوا کے ہر ضلعے کا اپنا زون ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت اور...
    عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ  نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر...
    اسلام آباد :سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اس مقدمے کی سماعت کی، وکیل صلاح الدین نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ کسی جج کے تبادلے سے متعلق آئینی نکات واضح ہیں، اور مستقل ٹرانسفر کی صورت میں آرٹیکل 175 اے غیر مؤثر ہو جائے گا، ماضی میں کسی جج کا ایک ہائیکورٹ سے دوسری میں مستقل تبادلہ کی کوئی مثال موجود نہیں ہے، اور آرٹیکل 200 کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں 2008سے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہو رہی،سی ای او پیسکو نے کہاکہ اگر بجلی فراہم کریں تو 20سے 30ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوتا ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ بجلی تو دستیاب ہے مگر پیسے ملیں گے تو دیں گے،ابھی سابقہ فاٹا کو صرف بنیادی ضروریات کیلئے کچھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے،فاٹا کے گھریلو صارفین کے واجبات وفاقی حکومت ادا کرتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین محمد ادریس کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی ٹیرف اور ڈسکوز کی کارکردگی پر غورکیا گیا،رانا محمد حیات...
    — فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک انتظام میں بہتری، حادثات میں کمی، لائسنسنگ میکانزم میں شفافیت پر توجہ مرکوز ہے، ٹریفک افسران کو باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، چالان کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ روڈ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلیے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے، تجاوزات ختم کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور قوانین لاگو کروانے میں ڈی پی اوز بھی ذمہ دار ہوں گے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز...
    ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اربعین اور محرم کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے24 گھنٹے کھلا رہے گا،ملاقات میں زائرین کی سہولت و دیگرمسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک ایران، عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا فیصلہ ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    امریکی انتظامیہ نے ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے انٹرویوز روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ بین الاقوامی میڈیا پر جاری خفیہ سرکاری مراسلے کے مطابق اس منصوبے کے نفاذ کے لیے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے ویزا انٹرویو شیڈول کرنا روک دیں، تاکہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے لیے تیاریاں کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری اس مراسلے میں قونصل خانہ سیکشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایاکہ اہلکاروں پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر...
    وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
    راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، حادثات سے بچاؤ اور چالان کے معاملے میں شفافیت لانے کیلیے متعدد فیصلہ کر لیے گئے۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوں گے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ ون ویلنگ یا خطرناک طرز کی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اجلاس میں بیدیاں و دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا جبکہ...
    ---فائل فوٹو  پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق اور ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والد ذمے دار قرار پائیں گے اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، گاڑی سے باہر خطرناک انداز سے لٹکتے سریے وغیرہ پر گاڑی بند کر دی جائے گی جبکہ ون ویلنگ یا خطرناک طرزِ ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)کی جانب سے یومِ عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر بکرا منڈیوں کی نیلامی سے حکومتی خزانے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زائد رہی۔ڈی ایم اے حکام کے مطابق، بکرا منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کیا گیا، تاکہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ آمدن ہو اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے چھ (6) باقاعدہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا اور اسی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں...
    پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت جو اکثر پالیسی سازوں کی توجہ سے محروم رہی ہے، محض صحت کی سہولت فراہم کرنے والی صنعت نہیں بلکہ ایک ممکنہ بڑی برآمداتی قوت بھی ہے۔ مگر اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ترقی پسند، مخصوص اور نمو کو فروغ دینے والی ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ ٹیکس نظام اس شعبے میں سرمایہ کاری،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستانیوں کے لئے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، ایک جنون ہےاور اس جنون کے آگے نہ موسم کی شدت کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ کوئی اور رکاوٹ۔ PSL   میں پاکستانی فینز کی دلچسپی عروج پر تھی اور شدید گرمی میں بھی اہلیان لاہور نےقذافی اسٹیڈیم کی رونقیں ماند نہیں ہونے دیں۔ایسے میں پاک فین نے فینز کے اس شوق کو ہوا دینے کے لئے Fans for Fans   نامی ایک دلچسپ اور منفرد سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں شائقین کو ہاتھ کے پنکھے فراہم کئے گئے،  تاکہ وہ گرمی میں بھی میچ کا بھرپورلطف اٹھا سکیں۔ شدید گرمی میں یہ دلکش پنکھے فینز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ۔...
    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام اراکین کو طلب کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے ایم این ایز و ایم پی ایز لاہور ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو تمام ممبران کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری سونپ دی اور گزشتہ احتجاج میں غیر حاضر رہنے والوں کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے کے پی...
    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو چار مواقع دیے تھے کہ وہ بروقت اپنا حج پراسیس مکمل کر سکیں مگر ڈیڈ لائن گزرنے تک ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے پرائیویٹ کوٹہ پر حجاج متاثر ہوئے، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کا معاہدہ ہوا کہ 14 فروری تک حج کے تمام عمل کو مکمل کریں گے مگر حقیقت میں اس تاریخ تک صرف 3 ہزار لوگوں کا عمل مکمل...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے ججزتبادلہ کیس کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی اٹارنی جنرل پاکستان دلائل کاآغاز کریں گے جبکہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے تبادلوں کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں 4 مراحل شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جس ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونا ہے اس کے چیف جسٹس، ٹرانسفر ہونے والا جج اور چیف جسٹس آف پاکستان۔ اگر کسی ایک مرحلے پر بھی انکار ہو جائے تو تبادلہ ممکن نہیں اگر یہ سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی، لیکن یہاں عدلیہ کے 4 فورمز کی منظوری لازم ہے جبکہ جسٹس شکیل احمد...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین کی ای کامرس نے مستحکم ترقی دیکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کھپت کی ترقی میں تیزی آئی ، کاروباری بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق ، ڈیجیٹل مصنوعات کی آن لائن فروخت میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، خاص طور پر ذہین روبوٹس اور اسمارٹ ہوم سسٹم کی ترقی 87.6 فیصد اور 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی 15 اقسام کی آن لائن فروخت میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔سروس کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں آن لائن تفریح اور آن لائن سیاحت دونوں میں 20 فیصد سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔صنعتی ای کامرس نے غیر ملکی تجارتی اداروں کو گھریلو...
    پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے...
    غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔
    اقوام متحدہ کے ادارہ محنت (ILO) اور پولینڈ کے قومی تحقیقی ادارے نے مشترکہ جائزے میں خبردار کیا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریوں میں بڑی تبدیلی لائے گی، جس سے ان کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بلند آمدنی والے ممالک میں خواتین کی 9.6 فیصد ملازمتیں خودکار نظاموں سے متاثر ہو سکتی ہیں، جو مردوں کے مقابلے میں قریباً 3 گنا زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر خواتین کی 4.7 فیصد اور مردوں کی 2.4 فیصد نوکریاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: تخلیقی مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ میں چین نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ’اے آئی‘ خاص طور پر ڈیٹا انٹری، ڈاکیومنٹ فارمیٹنگ اور...
    کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
    سنگاپور:  پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگا پور کے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی کابینہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی ذمہ داری کی انجام دہی میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Post Views: 6
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیر...
     وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ ایس...
    محسن نقوی— فائل فوٹو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔اجلاس میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سیٹلائیٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور جدید ترین اسپتال تعمیر ہوں گے اسلام آباد، سرکاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات، کمرشل سرگرمیاں جی نائن مرکز تجاوزات اور غیر قانونی...
    وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بات چیت کے دور میںپاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔...