2025-12-10@17:56:48 GMT
تلاش کی گنتی: 217
«اسپتال کے ملازمین»:
(نئی خبر)
سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے کئی کیس میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں،چیف فنانس آفیسرعامر رشیداوراعلیٰ حکام ان سے رابطے میں تھے،عطااللہ تارڑ کاویڈیو بیان وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال...
بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ
بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف کرپشن کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف...
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس...
جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور اسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں پر اثرات کی افادیت میں اضافے کیلئے سوشل امپیکٹ اسٹڈیز جاری ہیں. اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت...
سٹی 42: لالی ووڈاداکارہ ماڈل صباقمرنیشنل ہسپتال کےآئی سی یومیڈیکل وارڈمیں زیرعلاج ہیں صبا قمر کو دمے کے اٹیک کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا،ڈاکٹرزنےٹیسٹ کرلیے،صباقمرکوایک ماہ شوبزسرگرمیوں سےدوررہنےکامشورہ دیا گیاصبا قمر کو چند روز قبل کراچی میں دل کی تکلیف بھی ہوئی تھی
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے فری علاج کے لئے مکمل وارڈ اور ٹرانسجینڈر کارڈ کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) پاکستان میں پہلی بار ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے لئے ہسپتال میں فری علاج معالجہ کے لئے مکمل جدید وارڈ اور یتھ کارڈز کا آغاز۔ٹرانسجینڈرز کے علاج معالجہ میں پیدا ہونےو الی رکاوٹوں نفرتیوں اور امتایزی سلوک کا خاتمہ کردیا گیا۔ جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال موہلنوال لاہور نے پیپلز نیڈز ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹرانسجینڈر صحت انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر خصوصی ٹرانسجینڈر صحت وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا گیا، جو ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو درپیش صحت کی سہولتوں میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر...
—فائل فوٹو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، سانپ کے کاٹنے سے زخمی بچہ 31 جولائی کی صبح 8 بج کر 35 منٹ پر پمز لایا گیا۔ سانپ کے زہر کا تریاق بنانے کیلئے نئی کوششیںایشیا اور افریقی ممالک میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے... ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے، اینٹی...
ایک وقت تھا جب ڈاکٹرز مریضوں کو گھروں پر جا کر چیک کرتے تھے لیکن جیسے جیسے وقت بدلا وہ روایت بھی پیچھے رہ گئی۔ آپ نے پرانی فلموں میں شاید دیکھا ہو کہ ڈاکٹر صاحب فون موصول ہونے پر اپنا بیگ اٹھائے مریض کے گھر تشریف لاتے اور بیمار کے کے معائنے کے بعد علاج تجویز کرکے اس کے چہرے پر اطمینان کی جھلک چھوڑ کر وقار سے واپس جاتے۔ گھر والے احتراماً ان کا بیگ تھامے باہر انہیں ان کی گاڑی (عموماً موریس مائنر، رینالٹ فور یا فوکسی) تک چھوڑ آتے۔ اب ایک بار پھر برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈ لینڈز میں وہ روایت پھر سے زندہ ہو رہی ہے لیکن تھوڑے جدید انداز میں۔ پرانے دور کی...
کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔ ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ...
ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اگست میں تنخواہ نہیں ملی تو احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کراچی کے 400 ملازمین 4 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اگست میں تنخواہ نہیں ملی تو احتجاج کیا جائے گا۔ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی، کیونکہ اسپتال کو بجٹ ابھی پروسس میں ہے، توقع ہے کہ آئندہ ہفتے تک بجٹ اسپتال کو مل جائے گا، جس کہ بعد ملازمین کے بقایہ جات سمیت تنخواہوں...
کراچی: شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز...
سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ڈائریکٹر جنرل این ایم او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پانی کے کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دیگر 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ باجوڑ کے علاقے عثمان خیل کی ڈبگے شموزو حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کے ترجمان امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’ڈبگے شموزو کے علاقے میں تین مزدور پانی کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے انکشاف کیاہے کہ میو ہسپتال میں خیبرپختون خوا سے آدھا صوبہ علاج کیلئے آیا ہوا ہے ، کے پی کے کے ہسپتال میں تو ایک ڈسپرین بھی نہیں ملتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اینکر پرسن شہریوں سے گفتگو کر رہاہے ، اسی دوران ایک شہری اینکر پرسن کو بتاتا ہے کہ پنجاب میں سہولیات ہیں ، کے پی کے میں علاج کی سہولت نہیں ہے ، میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کیلئے آیا ہواہے ، وہ کہتے ہیں وہاں پر ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملتی ،ہسپتال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے قوم سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کی اسپتال میں لی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ( MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تحریک کے تمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سے...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسپتال سے فضلہ منتقل کرنے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے یلو ویسٹ ویہکلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے انسانوں کو بیماری سے بچانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں گھیر لیں گے۔ ہمارا کام بیماری سے بچانا پہلی ترجیح ہے،علاج دوسری ترجیح ہوگی۔ ہماری ترجیح الٹ تھی،ہم علاج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق...
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ) اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو گزشتہ شب اچانک طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پشاور کے معروف طبی مرکز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔ اسپتال پہنچنے پر ان کے فوری ابتدائی معائنے کیے گئے اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی صحت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔شبلی فراز کی موجودہ حالت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آئندہ 48 گھنٹوں تک مسلسل نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق...
ویب ڈیسک :سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جا مشورو ڈاکٹرعلی اکبر ڈاہری نے کہا ہے کہ اسپتال کے بجٹ اور وسائل کی کمی کے باوجود ہم اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ، ادویات اور آئی سی یو سمیت آپریشن تھیٹرز کے روزانہ لاکھوں روپے کے اخراجات کے ساتھ ساتھ ایم آر آئی اور سٹی ا سکن مشینوں کی مرمت و اسپتال کی تعمیر و ترقی کے امور بھی انجام دے رہے ہیں تاکہ اسپتال میں یکسوئی کے ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات بہم فراہم ہوتی رہیں ،ہم بجٹ یا وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات میں کمی یا روک نہیں سکتے۔ان خیالات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ بدامنی کی لپیٹ میں رات کے اوقات میں علاقہ نو گو ایریا موٹرسائیکلیں چھینا معمول مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی گئی،ورثہ سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ رات کے اوقات میں شریف شہریوں کے لئے نوگو ایریا بن گیا بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے پڈعیدن فوڈ گودام چوک پر مسلح افراد نے عبدالحمید ولد عبدالعزیز راجپوت سے ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر گولی ماردی اور با آسانی فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر ورثہ و اہلے علاقہ نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا اس موقع پر زخمی نوجوان کے ورثہ نے مبینہ الزام عائد کیا یے کہ ہمارا مریض شدید زخمی حالت میں پڈعیدن...
قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان
قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا۔ کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ...
جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا،وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا،منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور...
لکی مروت میں پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا، اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ مقتول کی میت کو ہسپتال منتقل کیاگیا ، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افارد کے فری علاج کے لئے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےجدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔ جیو پاک انٹر نیشنل ہسپتال 100بستروں پر مشتمل ہسپتال پیپلز نیڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے جہاں مستحق و غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں5 جدیر آپریش تھیٹرز بنائے گئے ہیں جس میں گائنی، جنرل سرجری ، آرتھوپیڈک اور آئی کے آپریشن تھیٹرز شامل ہیں افتتاحی تقریب کا انعقادجیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی دی نور پراجیکٹ کے صدر شیخ خالد نے کیا۔ تقریب میں دی نور پراجیکٹ کے فاونڈر امجد وٹو سماجی رہنما توقیر عباس کھوکھر ، گروپ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک...
راولپنڈی: بیہمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے والد نے قاتل میاں بیوی کو معاف کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزمان میاں بیوی کو بری کر دیا، میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثناء کو جیل سے رہائی مل گئی۔ ملزم جوڑے نے فروری 2025 کو تھانہ بنی کے علاقہ میں اپنی بیٹی کی 20 روپے والی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولہ کے والد ثنا اللہ اور والدہ صاحب بی بی نے ملزمان جوڑے کو خون بہا معاف کرنے کے بیانات جمع کرائے، ایڈیشنل سیشن جج نے خون بہا معاف کرنے پر ملزمان جوڑے کو بری کر دیا۔ بچی کے جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ 12 فروری 2025...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بارہ مولا(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا واقعہ بارہ مولا میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے ایک اہلکار سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔گولی کی آواز سْن کر جب بھارتی فوج کے دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو لائس نائیک بنور لال سرن کو خون میں لت پت پایا۔لاش کا اسپتال لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت راجستھان میں اہلکار کے آبائی گائوں روانہ کردی گئی۔ خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ادھر جموں کے علاقے میں گزشتہ ماہ ایک ملٹری آپریشن کے دوران شدید زخمی ہونے والے حوالدار نے زخمیوں کی تاب نہ...
حیدرآباد: سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پراطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ وپکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ وپکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ بعد ازاں لفٹ کے باہر جمع ہونے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025)سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شرو ع کر دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، بتایا گیا ہے کہ شادمان کے علاقے میں ڈاکٹرز ہاسٹل کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث کمرے میں دھواں بھر گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بالائی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور اسے درمیانی نوعیت...
ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے مطابق تمام انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ ورکس کے ملازمین جنریٹرز اپ ڈیٹ اور فنکشنل رکھیں۔الیکٹریشن و دیگر عملہ اپنی...
ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سمیت دیگر بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق ہر مریض کو علیحدہ بستر اور مناسب فاصلہ فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ انفیکشن ایک سے دوسرے مریض تک منتقل نہ ہو۔کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال ان اصولوں پر عملدرآمد سے قاصر دکھائی...
غزہ : غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے تازہ ترین دور میں امدادی مرکز کے قریب حملے میں کم از کم 58 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت خوراک کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں کی تھی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خان یونس، رفح، دیر البلح، اور غزہ شہر میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں لاشیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔ خان یونس کے ناصر اسپتال میں 35 لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 27 افراد کو رفح میں امدادی مرکز کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ الشفا اسپتال کو 14، الاقصیٰ شہدا اسپتال کو 6، اور العربی اہلی اسپتال کو 3 لاشیں...
کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عطیہ طارق کے وکیل نوید امین اور سید محمد عبد الکبیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے وکیل نوید امین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اسپتال میں درخواست گزار کی ماں کو نارمل کہہ کر علاج سے انکار کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے جناح کارڈیو کی انتظامیہ سے درخواست کی...
احمد تنویر: موضع رنجیت کوٹ میں نلکے سے پانی پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے کھانے کے دوران مبینہ طور پر نلکے سے پانی پیا جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو نلکے کے پانی سے...
لاہور(اوصاف نیوز)سوئی نادرن نے مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں و محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے یاددہانی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سوئی نادرن تمام سرکاری اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین روپے اور پنجاب کے اسپتالوں کے ذمے 1.1228 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ اسپتالوں پر مجموعی واجبات 1.4125 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ وفاقی پولیس کے ذمے 141.5 ملین روپے، خیبرپختونخوا پولیس کے ذمے 63.13 ملین روپے اور پنجاب...
کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت آسیان سربراہی اجلاس کے دوران اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سلطان برونائی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے جب طبیعت بگڑنے پر انہیں کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سلطان کی عیادت کرتے ہوئے طبی عملے کو ان کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ سلطان حسن بلقیہ دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 1968 سے برونائی کے سلطان ہیں۔ ان کی شہرت نہ صرف طویل اقتدار بلکہ شاہی دولت کی وجہ سے بھی ہے، جن کی ذاتی...
کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطان برونائی حسن بلقیہ ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شریک تھےکہ ا س دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے مطابق سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے، طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔ خیال رہےکہ سلطان حسن بلقیہ 1968 میں برونائی کے 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے تھے، وہ اس وقت سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا۔ انہیں دنیا کا...
ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے...
غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ شوہر شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ جمعہ کو ناصر اسپتال کی ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور 10 میں 9 بچے شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار بناکر غزہ کے مزید 29 بچے اور بوڑھے قتل کردیے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہے۔ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا بچ جانے والا واحد بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا شوہر...
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے میں سیزیرین ڈیلیوری کے تناسب میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے نجی اسپتالوں کی غیر ضروری منافع کمانے کی پالیسی قراردیا ہے. سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن قوی نے کہاہے کہ اگر کسی مریضہ کو محسوس ہو کہ اس کا آپریشن غیر ضروری تھا تو وہ کمیشن میں شکایت درج کر سکتی ہے. سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے نظام کو 80 فیصد ڈیجیٹلائز کر لیا ہے جو اگلے 6 ماہ سے ایک سال میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد کمیشن تمام ریگیولر لائسنس والے اسپتالوں سے سرور کے ذریعے نیٹ ورک قائم کرے گا اور ڈینگی، ملیریا، ایچ آئی وی و دیگر انفیکشنز کا ڈیٹا حاصل...
ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ ولد محمد لطیف کا تعلق پاکپتن، جبکہ عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی کے علاقے گلنگور سے مذکورہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مذکورہ افراد کو نامعلوم افراد نے گالی مار کر جانبحق کیا۔ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ...
سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے
سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد نے دوسرے او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسکے مہمان خصوصی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ڈاکٹرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ کے بنیاد پر کی ہیں، جو نہ صرف سی ڈی اے کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال...
نرسز کے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نرسز کے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال میں تقریب کا انعقاد ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے بہترین کارکردگی پیش کرنے پرنرسز میں انعامی شیلڈ پیش کیں ۔ تفصیلات کے مطابق نرسزکے عالمی دن کے موقع پر کیپٹل اسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم تاج ، ڈائریکٹر پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سرجن ڈاکٹر تنصیر احمد، ڈائریکٹر ایڈمن سرتاج علی، نرسنگ سپرٹینڈنٹ میڈم سمینہ الیاس راجہ، شبیر تنولی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل اسپتال محمد نعیم تاج نے تمام...
کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں کیپیٹل ہسپتال میں فوری طور پر ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال نے اس ضمن میں اہم سرکلر جاری کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سرتاج علی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جب کہ نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین کوثر کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خونریز واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔ دوسری جانب، شادمان ایک نمبر کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی زخمیوں کی شناخت اسد اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے انہیں فوری طور...
پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال نے فالج کے مریضوں کے لیے تھرومبولائسز کے ذریعے بروقت علاج کی سہولت کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ اسپتال نے گزشتہ روز فالج کے علاج کے حوالے سے ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا جب ایک شدید نوعیت کے اسکیمک فالج کے مریض کا کامیاب تھرومبولائسز کے ذریعے علاج کیا گیا۔ مریض کو انجیکشن “الٹپلیز” دیا گیا جس سے بروقت بہتری آئی۔ تھرومبولائسز کی یہ سہولت اب صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی تاکہ مستحق مریضوں کو 24/7 فوری علاج کی سہولت حاصل ہو سکے۔ ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے اس اہم کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر عرفان خٹک کی بروقت تشخیص اور...
بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ دیے جو کم پڑگئے، آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی، اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے کی...
کراچی کے بعض اور اندرون سندھ کے بیشتر اسپتالوں اور صحت کے بنیادی مراکز کے سربراہاں کی تعیناتی حکومت کے طے شدہ اور مروجہ قواعد کے خلاف کی گئی ہیں، ایسے اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں قواعد و ضوابط کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے من پسند اور ناتجربے کار افسران کو سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے اس طریقہ کار کی وجہ سے محکمہ کا انفرا اسٹرکچر بھی شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے، اس صورتحال کے سبب اسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صوبے سندھ کے اسپتالوں اور ضلعی و بنیادی صحت کے مراکز میں 2022...
کراچی: لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کارخانے کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح اسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا...
الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے مختلف علاقوں کو تنہا کرنے اور ایک 'بفر زون' قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پٹی میں صرف فوجی حملے ہی نہیں بلکہ طبی دباؤ بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس سے فلسطینی عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا...
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
---فائل فوٹو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے...
صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے...
زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا...
لاہور کے ٹیچنگ اسپتال میں والد کے ساتھ والدہ کا علاج کرانے کے لیے آنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بچے کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دائر کردی ہے۔شہری کے مطابق اسپتال کے گراؤنڈ میں بیٹے کو کرنٹ لگا جس کے بعد ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے توجہ نہیں دی جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے جی ٹی روڈ پر بچےکی لاش رکھ کر احتجاج بھی کیا۔
لاہور: لاہور: گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر خان نامی شہری اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی لینے بچہ کے ساتھ اسپتال آیا، رش ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بچے کے ساتھ اسپتال کے پارک میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔ اس دوران بچہ کھیلتا ہوا کھمبے کے پاس گیا تو وہاں پر اُسے کرنٹ نے پکڑ لیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع...
فائل فوٹو۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔ اعلان کرکے عوام کو بتایا جا...
ویب ڈیسک : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ عیدالفطرپرموٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات...
ویب ڈیسک : اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہوں گے۔ پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز،...
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں سروسز اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں”۔ ذرائع کے مطابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا۔ ان کے بیٹے عبداللہ پاشا نے والد کی صحتیابی کے لیے احباب سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 250 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں کئی...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی فراہمی کے لیے پرتشدد احتجاج کیا۔ کمشنر آفس کوئٹہ کے مطابق، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ کمشنر آفس کے مطابق پولیس اور سول حکام نے لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم بی وائی سی قیادت نے اسے افغان شہریوں کی آپس کی لڑائی قرار دے کر لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں، پولیس نے متوفی افراد کے اہل خانہ کی درخواست پر لاشیں برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیں۔ بی وائی سی قائدین اور مسلح افراد کے خلاف...
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جا رہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارے گئے، جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں،...
—فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
—فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاج ہیں۔ بولان، ٹرین ہائی جیک، 104 بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاککوئٹہ/ڈھاڈر کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے... اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 11 مارچ کو کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو ٹراما سینٹر لایا گیا تھا۔
حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے، پروفیسر احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقداما ت پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ہے،ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کی کمی نہیں،بطور قوم مسائل کے حل کیلئے خود اعتمادی کی اشد ضرورت ہے، زیرو ہیپاٹائٹس اورزیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پاکستانیوں کاکردار بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ...
کئی لاشیں سرکاری قبرستانوں میں تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہیں وزارت صحت کے فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے احاطے کے اندر سے 13 شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے دوسرے دن بھی 13 شہداء کی لاشیں منتقل کیں، جن میں تین نامعلوم افراد بھی شامل تھے، جنہیں غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کی دیواروں کے اندر قتل عام کی جنگ کے...
زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت...
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج دھماکوں میں 105 افراد زخمی ہوئے اور 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و نواحی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دھماکوں کی وجہ سے 7 روز کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ کے مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ و نواحی علاقوں سے 37 زخمی افراد سول اسپتال لائے گئے ہیں۔ اسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں...
لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، سی ٹی سکین ہوا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی جا رہی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال...
دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسپتال...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش، معصوم چہروں پر مسکراہٹ لے ، آئی، لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیےگئے، بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ ہے، چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے، چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی...
غلام مرتضیٰ جتوئی - فوٹو: فائل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد منتقل کردیے گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی امراض قلب کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف شیخ کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے سینے میں تکلیف اور بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور انہیں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے...
کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں واقع شہید بینظیر بھٹو اسپتال کی عمارت 2010 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 2018 تک اسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں نے علم کے فروغ کا بیڑا اٹھایا اور اسپتال کی عمارت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کر دیا۔ جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ تاہم صوبائی حکومت نے رواں برس اسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لائبریری کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایک طویل عرصے تک عمارت خالی رہی اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی تھی، ایسے میں ہم نے اس عمارت میں لائبریری قائم کر دی، جس سے نہ صرف عمارت استعمال میں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
وزیراعلیٰ سندھ انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کردیا، سید مراد علی شاہ نے کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس انٹروینشنل ریڈیولاجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت اور جدت لائے گا، جدت طرازی اور مریضوں کیلئے ہماری طبی کاوشیں غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایونٹ نے ملک بھر سے ماہرین کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیمتی سائنسی مواد کی تیاری کیلئے ہمارے علم اور عمل کو تقویت بخشے گا، اس...
---فائل فوٹو کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔ امریکی خاتون کی کبھی واپس جانے کبھی پاکستان میں رہنے کی ضد، جناح اسپتال میں علاج جاری کراچی کراچی کے لڑکے سے شادی کے لئے آئی امریکی... ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...