2025-11-03@11:04:24 GMT
تلاش کی گنتی: 324
«اشتہاری مواد»:
(نئی خبر)
بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شوہر کیلئے کئے گئے تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری” اور "ڈونگری سڑک چھاپ” کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا” میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس ایکس صارف کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر سخت ردعمل دیا اور اس ٹرول کا اسکرین...
سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرانے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے وراثت کے حقوق کا دعویٰ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے کے مطابق، قانونی ورثا اب پاکستان بھر میں قائم کسی بھی 186 سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹس (SFUs) پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں — قطع نظر اس کے کہ وراثتی جائیداد کس صوبے یا علاقے میں واقع ہے۔ یہ یونٹس نادرا کے مراکز میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔ بائیومیٹرک عمل بھی مزید آسان نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو بھی سہل بنا دیا ہے۔ اب قانونی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اجمل جامی نے پوڈ کاسٹ میں عمران خان کا جیل میں انتہائی دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں اپنے ورزش والی ڈمبلز کی فکر تھی ایک دفعہ پانچ کلو والے منگوائے گئے پھر دس کلو والے منگوا لیے ، کچھ دن بعد جب پارٹی کے رہنما اُن سے ملنے جیل گئے تو انکو اپنے ڈولے دکھا رہے تھےاور کہا کہ دیکھا پر 10 کلو والے ڈمبلز کا کمال۔ تفصیلات کے مطابق اجمل جامی کا کہناتھا کہ میری تحریک انصاف کے معروف قانون دان سے ملاقات ہوئی، جن کو عمران خان سے ملاقات کی بہت زیادہ رسائی رہی ، ا ن سے عمران خان کے بارے میں پوچھا...
پنجاب پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد بلال کھوسہ کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا کی حدود میں اس وقت ہوئی جب پولیس ٹیم معمول کے گشت پر موجود تھی رات گئے دوران گشت جھاڑیوں میں چھپے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت محفوظ پوزیشنز سنبھال کر جوابی کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جس کی شناخت بلال عرف بشیر کے نام سے ہوئی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے...
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔ واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ ملزمان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے بعد اسلام آباد میں...
متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ترغیبی یا اشتہاری مواد شائع کرنے والے افراد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا، جو ادا شدہ اور غیر ادا شدہ دونوں اقسام کے مواد پر لاگو ہوگا۔ پرمٹ کا مقصد شفافیت، پیشہ ورانہ طرز عمل اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال پرمٹ بغیر کسی فیس کے 3 سال کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کے بغیر اشتہاری مواد شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ذاتی کاروبار یا تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے۔ یو اے ای عالمی سطح پر ڈیجیٹل...
صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں جیالوں نے جوش و خروش سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا وہیں مختلف اخباروں میں سالگرہ کی مبارکباد کے اشتہار بھی لگائے گئے جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی۔ علینہ شگری نے کہا کہ ٹیکس کے پیسوں سے اخبار کے پورے صفحے پر اشتہار چھاپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کروڑوں روپے کے اشتہار کے بجائے آپ سندھ کے غریب عوام کے لیے کیا کچھ کر سکتے تھے۔ صدف حسین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ میں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہی ہے اور کروڑوں کے اشتہارات...
محسن نقوی کا بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) وزیرداخلہ محسن نقوی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بروقت کاروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے پی کے کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری کی...
سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بروقت کارروائی سے راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسیٰ اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، اس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم، حفاظتی فیوز وائر 7 فٹ، ڈیٹونیٹر 3.، ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ اور گولیاں...
اندور پریس کلب میں دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے مرد و خواتین پر حملہ کر دیا۔ متاثرین جبری مذہبی تبدیلیوں کے الزامات کے خلاف میڈیا سے بات کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے حملے میں متعدد خواتین کو عوام کے سامنے دھکا دیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بجرنگ دل کے کارکنان نے پریس کانفرنس کا مقام زبردستی گھیر لیا اور الزام لگایا کہ مذکورہ گروپ دیواس کے جنگلاتی علاقوں میں ’سماجی خدمت‘ کے نام پر لوگوں کو عیسائیت...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت،...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)روس نے انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد سرچ کرنے والے افراد پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔(جاری ہے) روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی۔ ایسے افراد پر 5 ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا۔دوسری جانب جرمانے کے فیصلے کی حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
چیف خطیب خیبر پختون خوا مولانا محمد طیب قریشی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالب علم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے سوات کے مدرسے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے، ایسے نام نہاد قاری اور استاد مدارس کے نام پر...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہی ہے مگر اس نے اب تک کوئی قابل ذکر اور ڈھنگ کا کام نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش کردہ بجٹ ناکامی کی بدترین مثال ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صوبے میں 550 ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے مگر کوئی احتساب نہیں ہو...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ کے علاقے سرہ ڈاکئی میں نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت، فیصلہ کن اور فوری ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں نے انسانیت نہیں بلکہ بزدل درندوں کا چہرہ دکھایا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس پر سماعت کی جس دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے عامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بریت کی درخواست...
معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کو پاکستان کی عدالتوں میں متعدد قانونی مقدمات کا سامنا ہے، جن میں مالی بدعنوانی اور فراڈ جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض اور قریبی رشتہ داروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو عدالتی سمن کی بارہا عدم تعمیل پر اشتہاری مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ ان کے خلاف ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ قانونی دستاویزات کے مطابق ملک ریاض پر دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کے باعث وہ ریاستِ پاکستان اور عوام کے اربوں روپے کے مقروض قرار دیے گئے ہیں۔ عدالتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف مقدمات مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محرم الحرام میں 20 کروڑ کے اشتہارات پھونک دینے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے محرم الحرام میں سبیل کے لیے20 کروڑ کے اشتہارات لگا دیے، نذر نیاز کے ڈبوں پر بھی مریم نواز کی تصویر لگائی گئی۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہین وزیر اعلیٰ خود سے اپنے بیٹے کا چالان کروا کر نمایاں کر رہی ہیں،اس طرح کے عمل سے گڈ گورننس کو ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے محترمہ اسمبلی میں بیان دیتی ہیں کہ ادویات کےلیے کسی کو باہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) ڈی آئی خان میں پاک فوج کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ماراگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ گلداد میں فتنہ الخوارج کا اہم دہشتگرد بن یامین عرف للائی مارا گیا، جس سے دستی بم سمیت جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا، مارا گیا دہشتگرد سیکورٹی اداروں پر حملے ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہر قائد میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے لیاری واقعے کے بعد آج ہونےو الے اجلاس سے متعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔ پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں لیکن واقعے سے متاثر ہونے والے لوگ انتہائی غریب ہیں، سندھ حکومت نے انہیں 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے بعد ڈائریکٹر لیول کے افسران کو معطل کیا اور فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے...
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کی گئی۔کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند مارے گئے، ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔
دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہ خیل کو گرفتار کر لیا۔ دونوں دہشتگرد پولیس کو انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کے لیے عرصہ دراز سے تگ ودو جاری تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس نے رات گئے اہم کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہرے خیل کے ناموں سے ہوئی جو لکی مروت پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہ خیل کو گرفتار کر لیا۔ دونوں دہشتگرد پولیس کو انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں جن کی گرفتاری...
معروف سرچ انجن گوگل پر فرانس کی جانب سے جی میل اشتہارات کی مد میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی جی میل پر فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا رہی ہے۔ اگر یہ جرمانہ کمیشن نیشنل ڈی ایل انفارمیٹیک ایٹ ڈیس لبرٹیس کی طرف سے لگایا جاتا ہے تو یہ فرانسیسی پرائیویسی ریگولیٹر کی طرف سے عائد اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔ یہ کیس جی میل کے اندر ٹریکنگ کوکیز اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے استعمال پر مرکوز ہے جو مبینہ طور پر صارف کی رضامندی...
لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پی ٹی آئی کے اکتوبر میں احتجاج اور پولیس پرتشدد کے کیس میں ہم پیشرفت سامنے آئی، عدالت نے روپوش رہنماؤں پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا، عدالت نے تھانہ اسلام پورہ اور شفیق آباد کے دو مقدمات میں درخواست پر کارروائی کی۔ پولیس نے درخواست کی کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کیے، وہ گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہیں۔ 24...
پشاور: لکی مروت میں پولیس نے رات گئے اہم کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہرے خیل کے ناموں سے ہوئی جو لکی مروت پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی فتنتہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے احکامات پر صوبہ بھر کی پولیس طرح بنوں ریجن پولیس بھی ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کی قیادت میں سرگرم ہے۔ اسی سلسلے میں کی گئی ایک اہم کارروائی میں لکی مروت پولیس نے دو انتہائی بدنام دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کو دہشتگردی کے مقدمات میں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج انسداددہشت گردی میں سرینڈر کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو انسداددہشت گردی عدالت نے آئی 9 کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا تھا، علی امین گنڈا پور کو عدم پیشیوں پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں علی امین گنڈا پور پیش ہوں گے، فیصل جاوید خان، واثق قیوم ودیگر کیخلاف متعلقہ مقدمہ کا ٹرائل شروع ہے۔
ذرائع کے مطابق سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں میں’’بلڈنگ ریزیلنٹ یوتھ کمیونٹیز ایٹ ایجوکیشنل کیمپسز‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں میں’’بلڈنگ ریزیلنٹ یوتھ کمیونٹیز ایٹ ایجوکیشنل کیمپسز‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں میں شعور اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات حکومتِ آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ تھے۔ سیمینار میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری آزادجموں و کشمیر مدحت شہزاد، اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر آئی ڈاکٹر رستم خان، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذوہیب...
ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک تازہ بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوابی میزائل حملے کو "انتہائی کمزور" ردعمل قرار دیتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے حملے کی پیشگی اطلاع دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمارے ہاتھوں اپنی ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے بعد رسمی طور پر ایک انتہائی کمزور ردعمل دیا، جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اور ہم نے اسے مؤثر انداز میں روک بھی لیا۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114734424268466099 امریکی صدر کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35 منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8 ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160 ڈالر خرچ آتا ہے۔ مزید برآں،...
کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سعود آباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان، محمد شہاب خان عرف "کارا" اور منصور عالم عرف "چرکٹ" کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے اور وہ متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک آٹو رکشہ، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ عادی جرائم پیشہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، اور وہ ماضی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم...
راولپنڈی: سی سی ڈی راولپنڈی نے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد شاہد نے دیگر ساتھیوں سے ملکر غیر ملکی شہری کو اغواء کرکے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی پر تشدد کی ویڈیو بنا کر ورثا کو سینڈ کرتا تھا، سفاک ملزم ڈکیتی، نقب زنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی ورداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کہنا ہے کہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
چین میں ایک نیشنل پارک کو ’وائلڈ مین‘ (چینی دیومالائی مخلوق) کی نوکری کا اشتہار دینے کے بعد 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔ جاری کیے گئے اشتہار میں مشہور دیو مالائی مخلوق کی نقل کرتے ہوئے شینونگجیا نیشنل پارک میں گھومنے کے لیے 500 یوان (69.60 ڈالر) روزانہ کی پیش کش کی گئی ہے۔ چائنا ڈیلی کے مطابق منتظمین اس نوکری میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تلاش کے لیے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارمز پر فین گروپس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اب تک انہوں نے 20 سے زیادہ فین گروپس بنا دیے اور ہر گروپ میں 500 ممبر شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ 10 ہزار کے قریب افراد اس نوکری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم،...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے مقدمۂ قتل میں ملوث 10سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم غلام عباس 2015ء میں سیالکوٹ کے شہری کو قتل کر کے آذر بائیجان فرار ہوگیا تھا۔ سی سی ڈی کے اسپیشل آپریشنز سیل نے مجرم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔سی سی ڈی کی ٹیم مجرم کو لے کر آذربائیجان سے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
لاہور: سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کے فوراً بعد روپوش ہوگئے تھے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل اسکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ تاجر برادری نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خزانہ کا بے دریع استعمال کر رہی ہیں۔مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔بجٹ میں ٹیکسوں میں اور اپنی مراعات میں کمی کرنے کی بجائے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی تشہیر پرروزانہ خزانے سے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔بد قسمتی سے ایوانوں میں بیٹھے حکمران...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکی دفاعی الرٹ میں اضافہ کر دیا گیا اور ڈومز ڈے طیارے کو واشنگٹن ڈی سی پہنچا دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عام طور پر ڈومز ڈے طیارہ کہلائے جانے والا امریکا کا انتہائی خفیہ اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والا ایئر فورسE-4B نائٹ واچ طیارہ منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز پر غیر معمولی پرواز کے بعد لینڈ کر چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ایٹمی دھماکوں اور برقی مقناطیسی حملوں سے محفوظ رہنے کےلیے تیار کیا گیا ہے، اسے صرف انتہائی سنگین عالمی یا قومی بحرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے دوران کیا گیا۔ ابھی تک اس کی پرواز...
تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بااثر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم ملک حماد نے چند ماہ قبل ملک عدنان احمد کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسلسل چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کے متعدد جرائم میں ملوث ہے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔رینجرز کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ملزم سہیل نے 1991 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مزدوروں کو قتل کیا، جب کہ 2003 میں دو مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو بھی نشانہ بنایا۔ملزم نے دورانِ تفتیش یہ اعتراف بھی کیا کہ اُس نے 2013 میں ایک 12 سالہ بچے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایرانی حکومتاسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے حالیہ حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے اور اسے ’بھاری قیمت‘ ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جواب صرف اسرائیل ہی نہیں، بلکہ اس کا بنیادی حلیف امریکا بھی دے گا۔ انہوں نے مزید بیان کیا کہ آج صبح اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جن میں مذہبی اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے تہران کے رہائشی علاقوں میں دھماکوں کے ساتھ جاری رہے، لیکن ان کے مطابق ان کا جوابی حملہ انتہائی منظم اور فیصلہ کن ہو گا۔ خطے میں اس تازہ کشیدگی نے عالمی امن کو درپیش خطرات کو بڑھا دیا ہے، خاص طور...
وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی ہسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جہاں پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ہسپتال میں...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) تاریخ گواہ ہے کہ جن معاشروں نے تنوع کو قبول کیا اور مکالمے کی راہ اپنائی، وہی ترقی کی منازل طے کر کے اوج ثریا کو پہنچے ، موجودہ دور میں جب انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رجحانات عالمی سطح پر سر اٹھا رہے ہیں، بین تہذیب مکالمہ کوئی اختیاری پروگرام نہیں بلکہ انسانی بقا کے لئے انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہاربین تہذیب مکالمہ کے عالمی دن کے موقع پر آدم حوا ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید...
چیئرمین نظام مصطفیٰ پارٹی نے حکومت اور متعلقہ شعبوں سے اپیل کی عوام کی بدعاؤں سے بچیں، شدید گرمی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفیٰ پارٹی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی بندش ظلم کی انتہا ہے جن علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی اب وہاں 14-16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، گھروں میں موجود خواتین، بچے، بزرگ اور بیمار افراد کا جینا مشکل ہوگیا ہے، رات کے وقت بھی شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے اس کے باوجود بجلی پیدا...
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ عزت کرتے ہیں آپ عدالتوں کی؟ جواب جمع نہیں کروا رہے؟ آپ عدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عدالت نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کروایا گیا تو درخواستوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فوری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ عزت کرتے ہیں آپ عدالتوں کی؟ جواب جمع نہیں کروا رہے؟ آپ عدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عدالت نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کروایا گیا تو...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصاویر غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سب سے نمایاں ہے، اشتہارات میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو تصویر بھی ان اشتہارات کا حصہ ہے تاہم ان اشتہارات میں ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کہیں ایک بھی تصویر دکھائی نہیں دے رہی جب کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت...
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ردعمل اس وقت دیا ہے جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر دہشتگرد قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
—فائل فوٹو قومی انسدادِ پولیو مہم سے قبل خیبر پختون خوا کے حساس اضلاع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق کرک، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 2 کلاشنکوفیں، 10 پستول، 4 رائفلز، 1 ری پیٹر برآمد ہوا۔سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران ہینڈ گرینیڈ، سیکڑوں کارتوس، 8 کلو چرس اور آدھا کلو آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا، آئی جی...
— فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی کارروائی ہوئی۔عدالت نے عامر مغل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا...
گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس...
پاکستانی صارفین کو بغیر سود آسان شرائط پر قرض کے نام پر جعلسازی اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والی 141 موبائل ایپلیکیشنز کی نشاندہی ہوئی تو جعلسازوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا۔ ملک میں سوشل میڈیا فوری، بغیر سود اور آسان شرائط پر قرضوں کے نام پر غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سوشل میڈیا پر جاری دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو بھی خبردار کردیا ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس...
رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں نعمت عابد، محمد نور عرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر رومّان رئیس اور اسلام الدین گروپ سے منسلک ہیں اور یہ تمام افراد عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ انہیں کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے مقصد سے...
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد نعمت اللہ عرف عابد، محمد نورعرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کا بتانا ہے کہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نے بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لیےکراچی بھیجا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزم...
قانون ساز اسمبلی میں قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج بی جے پی کے انتہا پسندوں کا مرکز ہے، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی جانب سے سپہ سالار کو بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرنے پر تحفہ ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے مکروہ واقعات میں ملوث ہے، یہاں کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کرا رہا ہے، سندھ میں نظامانی صاحب کا قتل کرایا گیا، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت—فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بچوں کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، بلوچستان میں جو واقعہ پیش آیا ہے انتہائی افسوس ناک ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے وزیرستان کے ہوں یا بلوچستان کے یا کہیں اور کے، بچے سانجھے ہوتے ہیں۔ خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید، آئی ایس پی آرانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی ہے ہم نے ستائش کی، افواج...
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بحال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محدود پیمانے پر بھیجی جانے والی یہ مدد 20 لاکھ سے زیادہ بھوکے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انتہائی ناکافی ہو گی۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی 11 ہفتوں سے بند کی ہوئی تھی۔ ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ آج اقوام متحدہ کے 9 امدادی ٹرکوں کو کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے غزہ میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے جو مدد لے کر آ رہے ہیں لیکن امداد کی یہ مقدار اونٹ کے منہ میں زیرے...
UAE: کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور انٹر پول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزمان میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں اور انہیں سی سی ڈی پنجاب اسپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی سی ڈی کو سونپ دیا تھا۔ ترجمان کا کہنا...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی، اور پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ نے...
ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، نواز شریف
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں، جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز...
عالمی برادری کےلیے لمحۂ فکریہ بننے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں شدید بھوک کا مسئلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 53 لاکھ افراد کو انتہائی بھوک کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں بڑھ چکی ہے، جب 28 کروڑ 16 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار تھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ لگاتار چھٹا سال ہے جب ایسے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 65 میں سے 53 ممالک میں...
سرگودھا (نیوز ڈیسک) بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں گھر کا کام نہ کرنے پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور غریب محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنےآچکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی ایکشن یا گرفتاری وغیرہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/video.mp4 سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان کا تعلق نبی شاہ بالا بھلوال سے ہے جو مزدور ترکھان کو گھر سے اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں انسان کے بھیس میں موجود ان درندوں نےاسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ، ساتھ گالم گلوچ بھی کیا گیا...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔ انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ بیکری مالکان کا کہناہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی...
راولپنڈی: علیمہ خان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو کیس کی سماعت میں علیمہ خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا اور علیمہ خان کو...
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حالیہ اپڈیٹ میں بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے اسٹریٹجک اثاثوں کو غیر فعال بنانا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں، نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے۔کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں۔ بھارت نے حملوں کی شروعات کی، اب وقت آگیا ہے کہ بھرپور جواب دیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں،عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی...
ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے منہ توڑ جواب دیکر بھارت کے چھ جنگی جہاز گرانے پر پاک فضائیہ کی کارکاردگی کو سراہا اور شاباش دی جبکہ اٹلری کی جانب سے خاکی ٹیکری پوسٹ تباہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستانی شہروں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی، جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے منہ توڑ جواب دیکر بھارت کے چھ جنگی جہاز گرانے پر پاک فضائیہ کی کارکاردگی کو سراہا اور شاباش دی...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔(جاری ہے) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوب ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے۔او آئی سی اراکین...
فائل فوٹو قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوب ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے۔او آئی سی اراکین نے مزید کہا کہ مسائل کی جڑوں کو ختم کیا...
پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین بھی ہندو انتہا پسندوں کی زبان بولنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے رخم نہیں بھرسکتے، اس لیے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی طرح محمد اظہر الدین نے بھی پاکستان سے تمام کرکٹ روابط ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل لوگوں کو جوڑتا ہے لیکن حالیہ واقعات کے تناظر میں نہیں کھیلا جاسکتا۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے نہ صرف باہمی سیریز سے انکار کو برقرار رکھنا چاہیے بلکہ آئی سی...
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی پالیسیوں اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بھارت کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے خود پر جنگی جنون سوار کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے سرحدی علاقے خالی کرانا شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کیلئے میڈیا پروپیگنڈا کا سہارا لیا اور اس کے بعد اب مودی سرکار نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات...
پاکستان کی حکومت نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات اور پتھراؤ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ اپنے ایک بیان میں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی، توقع کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے مختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ہمیں ہدف بنایا گیا تو مناسب جواب دیں گے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کیمشن کے...
مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ کیلئے 22 سو مسلمانوں کو قتل کیا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی پرانا وارداتیہ ہے، ووٹ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ لینے کی خاطر بائیس سو مسلمانوں کو قتل کیا۔ ہر 2،4 سال بعد وہ اس طرح کی کہانیاں گھڑتا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت اور مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک پرانا وارداتیہ ہے جو صرف ووٹ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ہر 2،4 سال بعد وہ اس طرح کی کہانیاں گھڑتا...
لندن: پاکستان ہائی کمیشن کا رخ کرنے پر 4 بھارتی انتہا پسند گرفتار، برٹش پاکستانیوں کا بھی منہ توڑ جواب
بھارت انتہا پسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ لندن پولیس نے 4 مظاہرین گرفتار کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کے جانب سے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی تاہم لندن پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ ہنگامہ آرائی پر لندن پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کیا۔ دریں اثنا برٹش پاکستانیوں نے نہ صرف بھارتی احتجاج کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ ملی نغموں، قومی ترانوں اور پرجوش نعروں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی...
حکومت نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک مرتبہ پھر سے اشتہار جاری کر دیا ہے، پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے آج 24 اپریل کو درخواستیں طلب کر لی ہیں جو کہ 3 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے تمام اہم بزنسز فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔ بزنس میں مسافروں اور گراؤنڈ کی ہینڈلنگ، کارگو، فلائٹ کچن،...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی، جہاں انتہائی مطلوب دہشتگرد ذبیح اللہ کو ہلاک کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر ذبیح اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث...
اسلام آ باد: سیکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپرئشنز کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ سمیت چھ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی شمالی وزیرستان اور دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ خوارج کو ہلاک کردیا۔ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف ذاکر کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللہ عرف ذاکر سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں...
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس...
ایک ایسی دنیا میں جہاں انتہا پسندی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، نوجوان رہنماؤں کو امن کے فروغ کے لیے ضروری اوزار فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی سوچ کے تحت پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے جامعہ کراچی میں تین روزہ ورکشاپ ’نوجوانوں کا باہمی تعاون برائے مضبوط معاشرہ‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ نوجوانوں کا اتحاد، تبدیلی کی راہ یہ اقدام یورپی یونین کی مالی معاونت اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی جانب سے نیکٹا کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 27 متنوع شرکا شامل ہوئے جن کا تعلق تعلیم، میڈیا، مذہبی طبقات، خواجہ سرا کمیونٹی اور سیاسی کارکنوں...
شہید باقرالصدر فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مزاحمت کے بانی تھے، علامہ عارف واحدی
مراجع عظام اور علمائے کرام خاص طور پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای دامت برکاتہ اور سیدِ مقاومت رہ کی اس دور میں سامراجی اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے نیشنل آرٹ کونسل ہال میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر (رہ) کی چھیالیسویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاہت...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسی زراعت کی تباہی اور کسان کش ہے۔ پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کو عوام نہیں مان رہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کی حق تلفی کی۔ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے...
بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 189 آپریشنز کیے جن میں 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک سکھ دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ سکھ دہشت گرد بیساکھی پر تخریب کاری کامنصوبہ بنارہے تھے، گرفتار...
گوجرخان(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے کثیر تعداد میں لوگوں کو فوڈ پوائزنگ ہوگئی ، ولیمہ کھانے والوں کے معدے میں شدید درد، متلی اور قے آنا شروع ہو گئیں ،متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ۔ متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں مقامی اسپتالوں میں رش ہوگیا ، اے سی گوجر خان بھی موقع پر پہنچ گئے،محکمہ صحت اور فوڈ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ایکشن لیتے ہوئے کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کا دفتر سیل کرکے چار افراد گرفتار کرلیے تمام متاثرین کی حالت...
متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ اس دوران ان سبھی لوگوں نے انکے ساتھ گالی گلوچ اور بدسلوکی کرتے ہوئے مار پیٹ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے مظفرنگر ضلع میں سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک برقہ پوش مسلم لڑکی سے زبردستی برقعہ اتروایا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ موجود ایک لڑکے کے ساتھ کچھ ہندو شرپسند عناصر بدسلوکی اور مار پیٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس واقعے کو ایک نوجوان نے اپنے موبائل میں قید کر لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ منگل 12 اپریل کا ہے۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس...