2025-08-04@19:25:46 GMT
تلاش کی گنتی: 546

«ایئر کراچی کے»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ...
    کراچی، حیدرآبادسمیت کئی شہر امریکا کاجو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھے یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، ممتاز حسین سہتو،سید علی مردان شاہ و دیگر کا خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے "جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے رشتہ ہے کیا لاالہ اللہ ہے” کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں ایران پر امریکی حملے، اسرائیلی دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف “یوم احتجاج” منایا گیا، اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جبکہ کراچی میں جے آئی یوتھ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر امریکا و اسرائیل دہشت گرد، امریکا و اسرائیل امت کے قاتل،جو اسرائیل کا یار ہے غدار ہے غدار ہے،ہم ایران کے ساتھ ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ ہیں ہیں جیسے...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عذرہ پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفامنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں امبولینس سروس موجود ہے۔ ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے۔ سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔کراچی میں ڈسپینسریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہر قائد میں چودہ ڈسپینسریز فنکشنل کی ہیں۔ ہمارے پاس کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں۔ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار : فائل فوٹو  وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں ایمانداری کے ساتھ بھرتیاں ہوئی ہیں، ہمارے پاس پولیس اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 41 ہے، 153.78 بلین روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 8 ہزار سے زائد منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کراچی سیف سٹی کم وقت میں بن جائے، سیف سٹی سکھر کیلئے بھی اس سال پیسے رکھے ہیں، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص میں بھی سیف سٹی منصوبہ لائیں گے۔ضیا لنجار نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی کیلئے ایکٹ لا رہے ہیں، اس قانون میں...
    احتجاجی اجتماع میں مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ آرگنائزیشن کا ایران پر اسرائیل کے حملے و آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیوں کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع جعفریہ آرگنائزیشن کا ایران پر اسرائیل کے حملے و آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیوں کیخلاف کراچی پریس...
    کانفرنس کے مقررین میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ باقر عباس زیدی، ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری، صدر مجلس ذاکرین امامیہ کراچی علامہ نثار احمد قلندری، رہنما مرکزی تنظیم عزاداری عباس حیدر زیدی، صدر جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان حسن صغیر عابدی، رہنما آئی ایس او کراچی غیور عباس، رہنما بوتراب اسکاؤٹس محمد مہدی، رہنما پاک حیدری اسکاؤٹس حسن مہدی و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تحفظ عزادار و عزاداری کانفرنس کا انعقاد، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تحفظ عزادار و عزاداری کانفرنس کا انعقاد، علامہ راجہ ناصر...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو  کراچی میں فلاحی ادارے کے آئی ٹی پروگرام کے طلبا کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کی۔ طلبا نے  ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو فوقیت دی ہے، آپ نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نج کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے. پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی...
    جشن میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، ملی تنظیمات کے وفود، ماتمی انجمنوں اور دستوں کے سالاران، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، علمائے کرام، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں سمیت مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے دوران بچوں کی تفریح کیلئے جھولوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی جبکہ معصوم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے ایران کے سرکاری چینل پر حملے اور صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں کی جانب سے غزہ اور ایران میں صحافی برادری کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی گئی۔ اس موقعے پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ آزادی اظہار رائے پر کاری وار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزید پڑھیے: اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشریات کے دوران میزائل حملہ کراچی یونین آف جرنسلسٹ )دستور( کے سیکریٹری ریحان چشتی کا...
    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ڈی جی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی، دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کیس کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جاوید حنیف نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نےکیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سہولتکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خود کش حملہ آور نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا مالک ہے، جو خطے کے لیے مسلسل خطرے کی علامت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری موجودہ کشیدگی کوئی ایسی فیصلہ کن جنگ نہیں جس سے تہران کی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ ان کے بقول، اگرچہ ایران پر کئی حملے کیے جا چکے ہیں لیکن وہ تاحال عسکری طاقت کے اعتبار سے ایک بڑا خطرہ ہے۔زاچی ہنیبی نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محض فوجی کارروائی سے مکمل...
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مشیر برائے قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری حالیہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں ہے جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کا خاتمہ کر سکے۔ زاچی ہنیبی کے مطابق ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو مستقبل میں مزید خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے ایران کی جوابی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا، ایران اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔" یاد رہے کہ اسی ہفتے زاچی ہنیبی نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو صرف فوجی کارروائی سے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیلی میڈیا...
    کراچی: ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 40 کے قریب اتوار کی دوپہر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ کے قریب سے مل گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی بحریہ خدمات کی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان عظیم کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ جمیل ولد نوید کے نام سے کی گئی۔ واضح رہے کہ اتوار کو مذکورہ ہٹ کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوبے تھے، ایدھی بحریہ خدمات کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا تھا جس میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کو زندہ اور دوسرے کی لاش نکال لی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-02-17
    کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایران کے عوام، حکومت اور صحافتی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ اجلاس کی صدارت صدر نصراللہ چوہدری نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایرانی...
     اسامہ ملک: کراچی میں ہاکس بے کے سمندر میں تین نوجوان ڈوب گئے، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی، دوسرے نوجوان کو بھی بیہوشی کی حالت میں نکل لیاگیا،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا تیسرے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، متوفی کی شناخت 25 سالہ علی حسن کے نام سے ہوئی۔  تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    بیہوش نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی،کمشنر کراچی کی جانب سے سمندر میں نہانے پردفعہ144 نافذ ہے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور ایئر کراچی جو کہ کراچی کی کاروباری برادری کی جانب سے قائم کی گئی ایک ایئرلائن ہے کے درمیان طیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔معاہدے کے تحت، ایئر کراچی کو پی آئی اے کی جانب سے انجینئرنگ سروسز یا ایم آر او (مینٹیننس، ریپئر اور اوور ہال) خدمات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات، ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ایئر مارشل (ر) عمران مجید نے دستخط کیا۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں کراچی کی کاروباری برادری نے نئی ایئرلائن ایئر کراچی کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے...
    اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے...
    حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں مزید بسوں کی خریداری اور ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ای وی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر  تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
    کراچی: ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کے دوران جنگل بوائے برانڈ کی ویڈھ منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق، یہ کارروائی منظم منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی تھی، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان اور علی میمن شامل ہیں، جنہوں نے منشیات کی ترسیل کے لیے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی تھی۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے ایک رکن اسمبلی سے کرائے پر لی گئی تھی اور اس کا استعمال منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے کیا جا رہا...
    ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دنبے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔ ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا...
    دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ اور دستہ امامیہ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد امام...
    کراچی: شہر قائد میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جہاں سے وہ پولیس پر مسلسل فائرنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت گھر کو گھیرے میں لے کر آپریشن جاری رکھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے کامیابی سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے...
     سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ کراچی: PECHS میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی...
    کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں...
    وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے...
    سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے...
      —فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی دوبارہ تعمیر کا کام 33 فیصد مکمل ہوگیا۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کے مطابق درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ ایئرپورٹ پر پہنچا دی گئی۔حکام نے کہا کہ ان آلات سے متعلق انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی لی ہے، 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا۔پی اے اے کے حکام کا کہنا تھا کہ منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔
    — فائل فوٹو اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا ہے کہ درآمدات زیرو ریٹ کرکے مقامی مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ملک دشمن پالیسی ہے۔اپٹما ہاؤس کراچی میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے مسائل پر جوائنٹ پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔چیئرمین اپٹما نے کہا کہ  مقامی صنعت کے لیے ای ایف ایس ختم کرکے شدید نقصان پہنچایا گیا۔ ای ایف ایس سابقہ چیئرمین ایف بی آر نے ختم کیا، فیصلے سے 120 اسپننگ ملیں اور 800 سے زائد جننگ فیکٹریاں بند ہو چکی، ہم نے بہت دروازے کھٹکھٹائے آئی ایم ایف سے بھی ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دھاگا اور کپڑے کو ای ایس ایف سے نکالا جائے، بھاری ٹیکسوں کے ساتھ یہ شعبہ...
    کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ،ڈیفنس میں نجی کمپنی کےسی ای او سلمان فاروقی کے نوجوان پر تشدد پر عینی شاہد اور اہل علاقہ کی مدعیت میں تھانہ گزری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کےمطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا،مقدمہ میں سلمان فاروقی،مسلح گارڈ اورنامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا،مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں،تشدد اور بے عزت کرنے کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ میں اغواکرکے ساتھ لے جانے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے،پولیس نے...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    آزاد نہڑیو: ملائیشیا کی کم ترین کرایوں والی معروف ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، جس کا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے والہانہ استقبال کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جبکہ ڈیپارچر لانچ میں کیک کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے آنے والی پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے جبکہ واپسی پر 315 مسافر سوار ہوئے۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل نے مسافروں کا خود استقبال اور الوداع کیا۔ٹی سی بی پاکستان میں ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  سی ای او علی خواجہ علی مجید کا کہنا تھا کہ ایئر...
    کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان پر سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ متن ایف آئی آر کے مطابق، ناظم آباد نمبر ایک میں ریاض سولنگی کے گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر اطلاع کے گھر میں داخل ہوکر کارروائی کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، تاہم انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا...
    —ویڈیو گریب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بیوپاری سے قربانی کے جانور چھیننے کے واقعے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او عزیز آباد کی 1 سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ایڈیشنل آئی جی و کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حکم دیا ہے کہ 3 روز کے اندر ملزمان کو گرفتار، جانوروں اور رکشے کو تلاش کیا جائے، پیش رفت نہ ہونے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ملزمان شہری سے 3 دنبے اور رکشہ چھین کر فرار واقعے کے بعد کی...
    ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کراچی کی عوام کو اس مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہادرآباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا شہر اس وقت بجلی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا چکا ہے جہاں دن رات موسم اور تہوار کی تمیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترسیلی...
    ترجمان مجلس وحدت مسلمین کراچی کے مطابق مرکزی عزاداری سیل شہرِ قائد میں مجالس، جلوس ہائے عزاء، اور دیگر عزاداری کے اجتماعات کے تحفظ، رُکاوٹوں کے ازالے اور ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے محرم الحرام 2025ء کی آمد کے پیش نظر مرکزی عزاداری سیل کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس سیل کا بنیادی نصب العین تحفظِ عزاء، عزاخانہ و عزادار قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عزاداری سیل کے سرپرست علامہ شیخ محمد صادق جعفری ہوں گے جبکہ دیگر میں سید رضی حیدر رضوی، علامہ مبشر...
    علامتی تصویر۔ کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں موجود تھا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار زین سلطان آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ محظور علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور تھا جس نے تین فائر کیے، ٹریفک پولیس اہلکار کو دو گولیاں لگیں، تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔
    وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
    —فائل فوٹو کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین نے واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ریٹائر ملازمین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری واجبات ادا کیے جائیں۔ کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے احتجاج میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔مظاہرے میں شریک اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ ریٹائر ملازمین نے اپنی زندگی کے ایم سی کو دے دی ہے۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک تمام مقامی اداروں میں یہی مسئلہ ہے۔
    اگرچہ آزاد اداروں کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اب تک ڈاکوؤں نے 47 لوگوں کو قتل کیا ہے، لیکن ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں مجموعی طور پر 33 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ایس ایس پی محمد شعیب میمن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں...
    ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے نتیجے میں کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کردی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ Post Views: 4
    ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منصوبے کے اس نئے مرحلے کا مقصد کراچی میں پانی کی دستیابی میں اضافہ، پانی اور سیوریج کی خدمات کی حفاظت کی بہتری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی مالی و عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کی جانے والی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں پانی اور سیوریج کی خدمات کو بہتر بنائے...
    احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور  السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب...
    فائل فوٹو لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔...
    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران کراچی پولیس کے سابق انٹیلیجنس انچارج جمشید ڈویژن ریٹائرڈ انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔ کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی ان دنوں حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانہ کعبہ میں دوران طواف ایک بیگ ملا تھا۔   انہوں نے بتایا کہ بیگ میں موجود رقم لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر، سعودی ریال اور افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔ عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کارڈ میں دیے گئے ایڈریس پر رابطہ کیا اور ہوٹل جا کر رقم...
    پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پی ایس ایل کراچی کنگز لاہور قلندرز
    غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور  کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
    —فائل فوٹو غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور ہوگئی، کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
    کراچی کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر شاہ لطیف میں ملیر پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو حکام مطابق زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 27 سالہ عمیر ولد بشیر احمد کے نام سے کرلی گئی۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعی ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ملزمان موٹر سائیکل سوار شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ تاہم، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایسٹ محمود آباد بلاک 2 ستارہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد آخری چار ٹیموں نے اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ کھڑی ہے اب اس کا مقابلہ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے پاس پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں رہنے کے بعد پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے 2 امکانات ہیں، کیونکہ کوالیفائر 1 کی شکست کھانے والی ٹیم 23 مئی کو کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔...
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز
    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رن سے شکست دے کر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) X کے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے، اس کے علاوہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف میں شامل ہے۔ پشاور زلمی اچھی کوشش کے باوجود 238 رنز کا ہدف مکمل نہ کرسکی اور، لیکن 5 وکٹوں اور 20 اوورز میں 214 بناسکی۔ کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دینےکے بعد کی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کرگئی ہے جبکہ یہ اس ایونٹ میں ان کی 5ویں کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز اس کے ساتھ ساتھ اس میچ کے بعد اسلام آباد...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    اسلام ٹائمز: ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا ناظر عباس تقوی (ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل)، مولانا صادق جعفری (صدر مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن)، ڈاکٹر صابر ابومریم (سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) اور جناب اسرار عباسی (رہنما تحریک انصاف) شامل تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب کیا گیا، جس میں خواتین، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 7:30 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔ 18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی...
    فائل فوٹو کراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا،ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود  بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
    تقریب سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے اور حالیہ کامیاب کارروائی دشمن کے عزائم کے لیے واضح پیغام ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر...
    لاہور: پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی...
    کراچی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کیے جانے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔  آکسیجن سمیت جان بجانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں کیے جانے والے اقدامات کی میڈیکل فورسز کے ماہرین اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کو متعلقہ حکام اسپتالوں کے دورے بھی کریں گے۔  ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی کے...
    — فائل فوٹو  لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن محدود ہوگیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات...
    لاہور: بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں...
    ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔ Post Views: 2
    کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔
    پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے، روالپنڈی میں آج شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جبکہ آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ Post Views: 5
    ---فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
    کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری واقعے...
    تصویر بشکریہ اے ایف پی پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام آنے اور جانے والی فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز SV 726 کو بھی اسلام آباد کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ صورتحال...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔ محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں...
    تاجر عبدالغفار کو اغوا کرکے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا اور 18 موبائل فونز اور قیمتی گھڑی چھین لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ پش آیا، ایس ایس پی ایسٹ  ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے واقعہ کا نوٹس...
    جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوربھتہ خوری کی واردات کا واقعہ، ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ اوجمشید کوارٹرکو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا رپورٹ کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس اور پرائیوٹ افراد کی تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی واردات کا واقعہ ایس ایس پی ایسٹ  ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو  کی جنب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے، ایس ایس پی ایسٹ سابق ایس ایچ او جمشید کوارٹراشرف جوگی سے تحقیقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ،...
    کراچی میں ایم 9 موٹروے پر پنجاب بس اڈے کے قریب ہائی ٹیشن وائر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاٹ میں رکھا گیا سامان مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایم 9 موٹروے پر ہائی ٹینیشن وائر پلاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، جس میں شارٹ سرکٹ ہوگیا اور پلاٹ میں رکھے ہوئے سامان میں آگ لگ گئی۔ پلاٹ میں زیر تعمیر رہائشی عمارت کے رکھے تاروں کے رول اور دیگر سامان بھی موجود تھا جو کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور آگ کے باعث مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ Post Views: 1
    پی ایس ایل 10 کے مقابلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ اس طرح ملتان سلطانز کی ٹیم دوڑ سے ہی باہر ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز کے دیے گئے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور پوری ٹی محض 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے بولرز محمد نبی نے 3، خوشدل شاہ، میر حمزہ نے...
    کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ  کرنے پر مجبور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر...
    کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے بارہ دری اپارٹمنٹ میں عمر رسیدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن علینہ راجپر کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف پھلا اور رحمان عرف ٹڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ مقتولہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جس بنا پر انہوں نے انہیں آسان ہدف سمجھ کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان واردات کے روز فلیٹ میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، جہاں مقتولہ کی مزاحمت پر انہوں نے خاتون کو قابو میں کر کے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور منہ...