2025-11-27@21:21:44 GMT
تلاش کی گنتی: 159255
«بانی چئیرمین اور»:
(نئی خبر)
ترک حکومت کی سرکاری دعوت پر افغان وزیر نے استنبول میں عالمی حلال کانفرنس اور بین الاقوامی حلال نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے صنعت و تجارت کے وزیر نے ترک حکومت کی سرکاری دعوت پر استنبول میں عالمی حلال کانفرنس اور بین الاقوامی حلال نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور حلال تجارت کے فروغ اور اقتصادی تعاون میں توسیع کو افغانستان کی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کے مطابق، نورالدین عزیزی، طالبان حکومت کے وزیر صنعت و تجارت، ترک حکومت کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے استنبول میں عالمی حلال کانفرنس اور بین الاقوامی حلال نمائش کی افتتاحی تقریب...
انٹرنیشل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کی رپورٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں کچھ تشخیص کیا گیا ہے، کچھ خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی جانب سے نکات ہیں جو حل طلب ہیں ان پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ان تمام نکات کو حل کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا مشن آرہا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ انشاءاللّٰہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوگا، آئی ایم ایف کا بورڈ آرہا ہے، اس کے فیصلوں سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کیسے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ نوخار ہاؤس کابل ریور نوشہرہ میں ادا کی گئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور خیبر پختونخوا اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعا کی ،اختیار ولی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک بہت بڑا دکھ ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں...
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اور بھارتی...
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لیے کیا جاتا ہے جب کہ غیر متعلقہ اجتماعات اداروں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کا احتساب شروع کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے فیصلے پر عملدرآمد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 231 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔ایف بی آر نے شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف اسٹیٹس آفس...
اوور 40 عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گروپ اے سے پاکستان اور جنوبی افریقا جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور امریکا نے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی۔ سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے اور پاکستان کا ٹکراؤ امریکا سے ہوگا۔ جمعرات کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری لیگ راؤنڈ میں پاکستان نے اپنی ناقابل شکست مہم کو برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 85 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے، کپتانی کے فرائض انجام دینے والے فواد عالم نے 38 گیندوں پر 66 رنز...
شادی کا دن دلہن اور دلہا کیلیے قیمتی اور یادگار دن ہوتا ہے اور لڑکے یا لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے زندگی بھر کیلیے یادگار بنایا جائے۔ شادی کے دن بعض اوقات ایسے ناخوشگوار واقعات یا معاملات بھی پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے اس دن کی یادیں انتہائی تلخ ہوجاتی اور زندگی بھر ساتھ رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں شاید دلہن کیلیے شادی کا دن اب زندگی بھر کی تلخ یاد بن جائے گا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن رسم کیلیے شادی ہال میں آئی اور آگے بڑھی تو دلہا نے اسٹیج پر کھانے میں مصروف تھا اور اُس نے لڑکی کو اہمیت نہیں دی بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ: (رپورٹ کاشف رضا) نواب شاہ میں قائدِ عوام یونیورسٹی کے طلبہ کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جبکہ دھرنا بھی دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ تھانہ کی حدود میں واقع قائدِ عوام یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نثار سولنگی، نواز زہری، کامل رند، ارسلان لہڑی، عبدالحق رند اور دیگر کی قیادت میں سخت احتجاج کیا۔مسلسل نعرے بازی جاری ہے جبکہ دھرنا خم کرانے کے لئے پولیس کے ساتھ مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہمارے خلاف ظلم، جبر اور سختیاں بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری فیسوں میں بلاجواز اضافہ کر...
تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ امور کے مطابق، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی لاریجانی نے اسلام آباد کے دورے کے دوران قومی سلامتی کے مشیر محمد عاصم ملک کے ساتھ وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے دورۂ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ اس دورے نے پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو مزید مضبوط کیا ہے اور زیادہ تعاون اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ امور کے مطابق، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی...
دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صبح کی سیر کے بعد خود کو بھی ناساز محسوس کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کے بگڑتے معیار سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے دہلی این سی آر کی خطرناک فضائی آلودگی کے مسئلے پر 3 دسمبر کو سماعت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیہ باغچی پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈووکیٹ اپراجیتا سنگھ، جو بنچ...
لندن میں آکسفورڈ یونین کے اہم اور تصدیق شدہ مباحثے میں پاکستان نے بڑی علمی کامیابی حاصل کر لی، جہاں بھارتی وفد عین وقت پر مباحثے سے دستبردار ہوگیا۔ بھارتی رہنماؤں کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان کو آکسفورڈ یونین میں بلامقابلہ فتح مل گئی۔ یہ اعلان پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے کیا گیا۔ ہائی کمیشن کے مطابق آکسفورڈ یونین میں طے شدہ مباحثے کے لیے بھارت کی جانب سے جنرل ایم ایم نروا، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ کے نام فائنل تھے، تاہم تینوں مقررین نے عین وقت پر شرکت سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد بھارتی وفد کی جانب سے چند غیر معروف اور کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی گئی، جسے آکسفورڈ...
بھارتی وزیرِ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور مستقبل میں یہ بڑی عالمی قوت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کیے ہیں۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موجود بھارتی کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیل کی معیشت اور صنعت کے وزیر نیربرکت نے ٹی او آر پر دستخط کیے۔ بھارتی وزیرِ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اجلاس کے دوران اپوزیشن نے جیل ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ اٹھایا، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی ہفتوں سے اہلخانہ اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا،جو انسانی حقوق اور جیل مینول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ کئی ہفتوں سے مکمل طور پر تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ قانونی ٹیم اور نہ ہی اہل خانہ کو رسائی دی جا رہی ہے۔ قیدیوں سے ملاقات روکنا جیل قوانین، انسانی...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دھرنے کے مقام کے نزدیک گیس کی ایک مین پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج جاری ہے۔ پولیس نے فوری طور پر وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اسکواڈ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جبکہ ایس این جی پی ایل حکام کو بھی ہنگامی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ریسکیو اور متعلقہ ادارے پائپ لائن کی مرمت اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے کہیں اور منقتلی نہیں ہوئی اور نہ ان کی صحت خراب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی نے پولیس ناکے پر دھرنا جاری نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا اگر انہیں کہیں اور منتقل کیا جائے تو لازمی طور پر وہ بات عدالت کے علم میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عمران خان کی خرابی صحت کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا روزانہ معائنہ کرتی ہے۔...
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بعض ٹک ٹاکرز شام سے رات گئے تک ایسے لائیو پروگرامز چلاتے ہیں، جن میں اخلاقی حدود کو بری طرح پامال کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا اور قرار دیا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی بھی ضروت ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہری ثاقب الرحمان کی جانب سے ٹک ٹاک لائیو سیشنز میں بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی مواد اور پشتو زبان میں نازیبا حرکات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا...
پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات...
کراچی (نیوزدیسک )مقبول اداکار علی خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے اداکار نہ بنیں اور اگر ان کے بچے اداکار بنے تو انہیں بہت ہی برا لگے گا۔ علی خان نے حال ہی میں ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے ہولی وڈ، بولی وڈ اور لولی وڈ میں کام کے فرق کے سوال پر بتایا کہ باقی فلم انڈسٹریز میں کام اور وقت پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوٹنگ شروع ہوتے ہوتے دوپہر کے دو بج جاتے ہیں اور جب اتنی تاخیر سے شوٹنگ شروع ہوگی تو کیا کام ہو سکے گا؟ ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ حملہ آور کے طور پر گرفتار ہونے والا شخص امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والا سابق افغان شہری نکلا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود دو گارڈز پر اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں پکڑا گیا۔نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی اور دیگر اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے تحت امریکہ منتقل ہوا تھا،...
پاکستان میں کم قیمت الیکٹرک گاڑی کا انتظار آخرکار ختم ہوگیا۔ ALEKTRA نے ملک کی اب تک کی سب سے سستی EV پیش کر دی ہے، جس کی قیمت صرف 10 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں اہم سنگ میل، مقامی طور پر اسمبل الیکٹرک کاریں لانچ 2 سال کی موٹر اور بیٹری وارنٹی کے ساتھ یہ گاڑی عام شہریوں کے لیے ایک نئی اور معاشی آپشن کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ گاڑی تکنیکی طور پر ایک کوآڈری سائیکل ہے، جو سائز میں آلٹو جیسے اے سیگمنٹ کار سے بھی چھوٹی ہے، مگر بنیادی سہولیات مکمل فراہم کرتی ہے۔ اس میں 4 نشستیں، بند کیبن، 4 پہیے، ایئرکنڈیشنر (کولنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی : سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ کامل مشارا 76 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کوشل مینڈس نے 40 رنز بنائے۔ داسن شناکا 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں...
متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور صرف ڈپلومیٹک اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے رہ گئی ہے اور اگر پابندی لگ جاتی تو اسے ہٹوانا انتہائی مشکل ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی؛ ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، سری لنکا کی طرف سے کامل میشارا نے شاندار 48 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر بیٹر کوسال مینڈس نے 40 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا، جنیتھ لیالانگے 24 اور کپتان داسن شناکا 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں، صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک...
خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا۔ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وار آن ٹیرر کے دوران خیبر پختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں۔ خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں...
سندھ اسمبلی نے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ اور خیالی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: دادو اور جامشورو میں بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلیاں صوبائی اسمبلی نے کہا کہ یہ تاریخ کو مسخ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا اور کل کو سندھ دوبارہ بھارت میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس بیان پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خطرناک نظریاتی موقف اور ہندوستانی ہندو قوم پرستی کے پھیلاؤ کی علامت...
لندن: پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن میں موجود رہے لیکن بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا۔ بیان میں کہا گیا کہ قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، بھارتی مقررین نے اسی بحث سے راہ فرار اختیار کی اور یوں بھارتی وفد کی دست برداری نے آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانب دار فورم پر...
نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارت کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں بدترین ناکامی کے بعد پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کردیا کیوں کہ بھارت کا گھریلو میدانوں پر ناقابلِ شکست رہنے کا تاثر ایک سال کے دوران دوسری بار سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ ختم ہو گیا۔ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں گھر کے کاغذی شیروں کو گھر میں ہی ڈھیر کرلیا جس سے بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہنے کا بھرم ایک بار پھر ٹوٹ گیا ، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم کولکتہ میں پہلا ٹیسٹ 3 دن کے اندر ہار گئی اور دوسرے میچ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو اگلے سال میامی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کی دعوت منسوخ کر دی۔ ٹرمپ نے اعلان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی بیٹی کا اپنے ہی خاندان کے مردوں سے انوکھا فراڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کسی بھی فورم کی رکنیت کے قابل نہیں اور امریکا اس ملک کے لیے تمام مالی معاونت فوری طور پر روک دے گا۔ امریکی صدر جنوبی افریقہ میں زمین سے متعلق نئے قانون اور سفید فام کسانوں کے خلاف مبینہ مظالم کے دعووں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں، جنہیں جنوبی...
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ صوبائی وزرا، اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی اور کارکنان بھی موجود ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک دھرنا جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن پنجاب پولیس نے انہیں گورکھپور ناکے پر روک لیا اور ملاقات کی...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو گیا، وفاقی حکومت نے ای وی پالیسی سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق پالیسی کے تحت 2 وزارتوں کو قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار حاصل ہے، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت غذائی تحفظ کو قواعد و ضوابط کا اختیار حاصل ہے۔ 72 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ای وی چارجرز کے لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار الیکٹرک وہیکل چارج سٹیشن قائم کرنے کا ہدف ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ موجودہ مالی سال کیلئے 240 نئے چارج سٹیشنز قائم کرنا ہدف ہے، ای وی سٹیشنز کا قیام پبلک اور پرائیویٹ...
آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارتی وفد عین وقت پر مباحثے سے دستبردار،بھارت کو سبکی کا سامنا
آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارتی وفد عین وقت پر مباحثے سے دستبردار،بھارت کو سبکی کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز)پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر)زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن میں موجود رہے لیکن بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا۔بیان میں کہا گیا کہ قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز ہانگ کانگ میں کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں بھیانک آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں پیش آیا، جہاں 31 منزلہ رہائشی عمارت سمیت متعدد بلند و بالا ٹاورز پر مشتمل ایک بڑے کمپلیکس میں بھڑکنے والی آگ نے کئی عمارتوں کے بلاکس کو لپیٹ میں لے کر شدید نقصان پہنچایا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 51 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 14 افراد نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد اور زخمیوں کا تعین جاری ہے اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ہانگ کانگ فائرسروس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: پاکستان نے علمی و مباحثاتی میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں بھارتی وفد مباحثے کے آغاز سے قبل ہی دستبردار ہو گیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے جاری بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل نے مباحثے میں شرکت کے لیے لندن میں موجود رہ کر پاکستان کا موقف پیش کرنے کی تیاری کی تھی لیکن بھارتی وفد حاضری دینے کی ہمت نہ کر سکا۔بیان میں بتایا گیا کہ قرارداد کے مطابق بھارت کی پاکستان پالیسی عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف 61 ممالک میں اس وقت 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایک پڑوسی ملک نے پاکستان کے نظام میں مداخلت کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاسپورٹس بنوائے۔ اس معاملے میں کرپشن کے امکانات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اور غلطی ہماری اپنی سسٹمز میں بھی موجود رہی ہوگی۔ چیئر پرسن کمیٹی ثمینہ ممتاز نے انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس معاملے پر مناسب آگاہی نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد...
لندن:(نیوزڈیسک)پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن میں موجود رہے لیکن بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا۔ بیان میں کہا گیا کہ قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، بھارتی مقررین نے اسی بحث سے راہ فرار اختیار کی اور یوں بھارتی وفد کی دست برداری نے آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانب دار فورم پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جب یو اے ای کے نئے تعینات ہونے والے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ویزا سہولیات اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت کئی اہم نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں سفیر نے پاکستان کے ہنرمند اور پیشہ ور افراد کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی پروفیشنلز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے والوں کو بھی سزا دینی چاہیے، میاں نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ان کے پاس جا...
وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور صرف ڈپلومیٹک اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے رہ گئی ہے اور اگر پابندی لگ جاتی تو اسے ہٹوانا انتہائی مشکل ہو جاتا۔ وزرات داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں اور ان میں سے زیادہ تر معمولی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کردی گئی اور کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی اسلم عالم نیازی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان پر مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان قابل مذمت ہے اور یہ بیان پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ قراردار میں کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چند روز قبل...
اسلام آباد ریجن کے بلے باز شامل حسین کی قائد اعظم ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی نے انہیں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ وہ بھارت کے بڑااسکور بنانے کے لیے مشہور ٹیسٹ کھلاڑی کے کے نائر سے صرف 14 رنز پیچھے ہیں۔ شامل حسین نے 2025 میں تمام بین الاقوامی فرسٹ کلاس کھلاڑیوں میں بہترین 75.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1626 رنزبنائے ہیں۔ شامل حسین 213 چوکوں اور 29 چھکوں کے ساتھ 2025 میں زیادہ سے زیادہ باوٴنڈریز لگانے میں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ان کے مقابلے میں نائر کا اسٹرائیک ریٹ 55 ہے جس میں 189 چوکے اور 13 چھکے شامل ہیں۔شامل حسین 50 یا اس سے زیادہ...
فٹبال کے دیوانوں کے لیے کوئی ایک بھی میچ تہلکہ خیز یادوں سے بھرا ہوتا ہے اور جب بات کسی سنسنی خیز ٹورنامنٹ کی ہو تو مداحوں میں ہلچل سی مچ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک فٹبال ٹورنامنٹ، فیفا ورلڈ کپ سے قبل دھوم مچانے آرہا ہے۔ دنیا بھر میں مقبولیت رکھنے والا یہ ٹورنامنٹ فیفا عرب کپ ہے۔ جس کا گیارہواں ایڈیشن قطر کی میزبانی میں یکم دسمبر سے دوحہ میں شروع ہوگا اور پہلا کانٹے دار مقابلہ گروپ اے کی ٹیم تیونس اور شام کے درمیان ہوگا۔ اس کے بعد اگلے میچ میں فلسطین کا ٹاکرا میزبان ملک قطر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 88 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے قطر کے 6...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے والوں کو بھی سزا دینی چاہیے، میاں نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ان کے پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی بریفنگ، 21 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہونے ہیں۔وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور صرف ڈپلومیٹک اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے رہ گئی ہے اور اگر پابندی لگ جاتی تو اسے ہٹوانا انتہائی مشکل ہو جاتا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں سال کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔خیبر پختونخوا میں رواں سال سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ صوبائی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دیگر سکیورٹی فورسز نے مزید 532 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن حساس انٹیلی جنس ان پُٹس کی بنیاد پر کیا جارہا ہے، جس کا مقصد امن و قانون کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانا اور ممنوعہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر قدغن لگانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں آج صبح سے پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی اور چھاپہ ماری کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ کارروائیاں نام نہاد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت ممنوعہ تنظیم جماعتِ اسلامی کشمیر سے مبینہ روابط رکھنے والے افراد اور مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے انجام دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے امام صاحب، بٹہ گنڈ، نوپورہ، باسکچن اور کئی دیگر دیہات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) فوڈایگ پاکستان 2025، جو کہ پاکستان کی تیسری بین الاقوامی فوڈ اور ایگریکلچر نمائش ہے، آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انداز سے اختتام پذیر ہوئی۔ تین روزہ نمائش کے دوران پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 641 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پائے، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایگرو فوڈ برآمدی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ 25 سے 27 نومبر تک “Harvesting Innovation, Cultivating Sustainability” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس نمائش نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ابھرتے ہوئے ایگرو فوڈ ہب کے طور پر نمایاں کیا۔افتتاحی خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد نے...
پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے لیے قائم 10واں بین الحکومتی کمیشن (آئی سی جی) اسلام آباد میں 25 تا 27 نومبر 2025 تک منعقد ہوا جس دوران اہم ایم او یوز اور پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔ اجلاس پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اور روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف کی مشترکہ صدارت میں ہو انعقاد پذیر ہوا۔ اس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اہم ایم او یوز اور پروٹوکول پر دستخط اجلاس کے اختتام پر 10ویں آئی سی جی کا سرکاری پروٹوکول اور 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں اے پی پی اور روس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں ایک ہیومینائیڈ روبوٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 66 میل تک مسلسل پیدل چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ کامیابی چینی ٹیکنالوجی کمپنی آگیبوٹ کے روبوٹ اے 2 نے حاصل کی، جس نے صوبہ جیانگژو سے روانہ ہو کر شنگھائی تک کا طویل سفر طے کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اے 2 روبوٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے ایسے سسٹمز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو بیٹری بدلنے کے دوران بھی حرکت جاری رکھنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں، جس سے یہ بغیر کسی توقف کے لگاتار چل سکتا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے والی اس طویل واک کے دوران...
کراچی (نیوزڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی ایک سال سے شادی کی تقریبات جاری ہیں، اب اُن کی مایوں کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ربیکا کی سب سے پہلے منگنی کی تقریب ہوئی جس کے بعد نکاح اور پھر دیگر تقریبات کے آغاز سے قبل دعائے خیر کی تقریب ہوئی، جس کے بعد مایوں کا اہتمام کیا گیا۔ٹک ٹاکر کی مایوں کی تقریب 25 نومبر کو ہوئی جس میں فیملی کے لوگوں نے شرکت کی اور دلہن کو ابٹن لگایا۔ ربیکا نے مایوں کی مناسبت سے زرد رنگ کی ساڑھی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: خوبی نہ ظاہر میں، نہ باطن میں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صحافیوں کے خلاف اپنے سخت اور جارحانہ رویّے کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بار نشانے پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹر کیٹی راجرز آگئیں۔صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے رپورٹر کو “a third rate reporter who is ugly, both inside and out” یعنی “تیسری درجے کی رپورٹر جو اندر اور باہر دونوں طرف سے بدنما ہے” جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ بیان نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر اور میڈیا کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کو نمایاں کردیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں متعدد بار صحافیوں کو نشانہ بنایا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: خوبی نہ ظاہر میں، نہ باطن میں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صحافیوں کے خلاف اپنے سخت اور جارحانہ رویّے کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بار نشانے پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹر کیٹی راجرز آگئیں۔صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے رپورٹر کو “a third rate reporter who is ugly, both inside and out” یعنی “تیسری درجے کی رپورٹر جو اندر اور باہر دونوں طرف سے بدنما ہے” جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ بیان نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر اور میڈیا کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کو نمایاں کردیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں متعدد بار صحافیوں کو نشانہ بنایا،...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، اہلیہ کی میڈیا سے گفتگو۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، میں نے اور میری بیٹی نے آج سے عوامی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی جلسہ یا ریلی نہیں نکالنے لگے، ہم بس لوگوں سے رابطہ کریں گے۔ مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی چڑھانے کی...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ گئے۔ انہوں نے پولیس چیک پوسٹ پر موجود افسر کو دھمکایا لیکن آفیسر نے خاموشی سے سب کچھ سنا، کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ بننے والے سہیل آفریدی خیبر پختونخوا میں اپنی سرکاری ذمہ داریاں چھوڑ کر اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ کر بیٹھے ہیں۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر جیل کی حفاظت کے لئے اطراف میں سڑک پر چیک پوسٹیں بنا رکھی ہیں۔ ان چیک پوسٹوں سے آگے صرف متعلقہ افراد کو ہی مکمل...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی...
شیری رحمان : فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے 2024 میں صنفی تشدد کے 32 ہزار 617 کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ اوسطاً 67 اغوا، 19 ریپ، 6 گھریلو تشدد اور 2 غیرت کے نام پر قتل رپورٹ ہو رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب میں 4,641 زیادتی کے کیسز میں صرف 0.4 فیصد کیسز میں سزا ملی، خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر 134 قتل کے واقعات میں صرف 2 سزائیں ہوئیں، سندھ میں غیرت کےنام پر قتل کے 134، زیادتی کے 243، گھریلو تشدد کے375 کیسز میں ایک بھی سزا نہیں ہوئی۔بلوچستان میں زیادتی کے 21 اور اغوا کے 185 کیسز...
—فائل فوٹو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے کے مجوزہ بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسی ہفتے وزیرِاعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی جائے گی، یکم دسمبر کو پریس کانفرنس ہو گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے رابطوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا۔یہ فیصلے انجمن کی مجلسِ عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت ڈاکٹر غفران کی اجلاس میں اراکین نے مذکورہ بل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی متوقع تقرری میں ڈونرز کو غیر معمولی اختیارات دینے کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس نے اس امر پر حیرت ظاہر کی کہ آئی سی سی...
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ کے تحت دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سندھ میں صحت کے نظام کی پائیداری اور بہتری کے لیے پالیسی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔کانفرنس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹین ایبلٹی روڈ میپ (2025-2030) کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا تھا، اس کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر ایس. ایم. طارق رفیع، چیئرمین سندھ ایچ ای سی، سیکریٹری معین صدیقی، چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش ایچ لودھی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نعمان احسن نے کی۔ اس موقع پر سینئر حکومتی نمائندگان، صحت کے اداروں کے رہنما اور علمی ماہرین شریک ہوئے تاکہ صوبے کے صحت کے نظام میں طویل المدتی اصلاحات پر غور و خوض کیا...
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 ٹرائی سیریز کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیت کے بغیر ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوسکتا ہے۔ سری لنکا نے اب تک 10 اوورز میں 93 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان نے اہم فاسٹ بولرز کو آرام دیا فائنل میں رسائی یقینی ہونے کے بعد پاکستان نے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بدستور آرام دینے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایف بی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایف...
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت بلوچستان کے لیے ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ میں خریدتی ہے؟ سینیٹ میں وضاحت سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے 356ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرز کا اعلان کردیا۔ سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر افنان اللہ کو پینل آف چیئرز نامزد کردیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں سوالات کے جوابات کا سلسلہ شروع ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ مجھے دو منٹ کے لیے مائیک دیا جائے تاہم چیئرمین نے منع کردیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران تقریر کے لیے...
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی ایک سال سے شادی کی تقریبات جاری ہیں، اب اُن کی مایوں کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ربیکا کی سب سے پہلے منگنی کی تقریب ہوئی جس کے بعد نکاح اور پھر دیگر تقریبات کے آغاز سے قبل دعائے خیر کی تقریب ہوئی، جس کے بعد مایوں کا اہتمام کیا گیا۔ ٹک ٹاکر کی مایوں کی تقریب 25 نومبر کو ہوئی جس میں فیملی کے لوگوں نے شرکت کی اور دلہن کو ابٹن لگایا۔ View this post on Instagram ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام کاغان میں ہفتے کے روز ایک بڑے ہوٹل میں لگنے والی اچانک آگ نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا، آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ چند ہی منٹوں میں شعلوں نے 50 کمروں پر مشتمل پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کاغان بازار کے مصروف علاقے میں پیش آیا، جہاں سردیوں میں بھی سیاحوں کی آمد و رفت معمول رہتی ہے، ہوٹل کے ایک حصے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر ابتدا میں کچھ لوگوں نے خود ہی آگ بجھانے کی کوشش کی، چند لمحوں میں شعلے بلند ہوکر پورے ہوٹل...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے 25 اور 26 نومبر 2025 کو پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا جس دوران دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر لاریجانی نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔ ????PR No.3️⃣5️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Visit of Secretary of the Supreme Council of the Islamic Republic of Iran to Pakistan (25-26 November 2025)https://t.co/B3jqb279Mj????⬇️ pic.twitter.com/fuHzzPWDqU...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم، ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے...
سٹی 42: پاکستان کو علمی میدان میں بڑی فتح مل گئی ۔ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں پاکستان بلامقابلہ جیت گیا ۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے جنرل ایم ایم نروا نے، ڈاکٹر سبرامنیَم سُوامی اور سچن پائلٹ عین وقت پر دستبردار ہو گئے۔بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان کو آکسفورڈ یونین میں بلامقابلہ فتح ملی۔ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا ۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بتایا کہ جنرل (ر) زبیر محمود حیات، حنا ربانی کھر سابق وزیر خارجہ اور ڈاکٹر محمد...
پنجاب میں پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسدادِ اسموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب...
بی جے پی ترجمان نے کہا ہے کہ داخلے کے عمل پر انہیں شدید اعتراضات ہیں اور ہندو برادری کے ایک حصے میں ناراضگی پائی جاتی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں مسلم طلبہ کے انتخاب سے عقیدتمند کافی پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس (جموں) میں مسلم طلبہ کے داخلوں کو لے کر بڑھتے تنازعے کے بیچ، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو مذہبی رنگت دینا درست نہیں۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرحدی ضلع پونچھ کے ایک معروف اسلامی تعلیمی ادارے جامعہ ضیاء العلوم کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔سلمان چوہدری کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ کافی کے معتدل استعمال سے انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلیک کافی یا کم چینی اور سیر شدہ چکنائی کے ساتھ کافی قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔ جب لوگ زیادہ چینی یا کریم کے ساتھ کافی پیتے ہیں تو اس کے صحت کے فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ کافی پیتے ہیں، وہ غیر پینے والوں کے مقابلے میں تقریباً پانچ سال طویل زندگی گزار سکتے ہیں، مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ دن میں چار کپ تک کافی پینا ٹیلو میئرز کی لمبائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو...
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مری گلاس ٹرین کی باضابطہ طور پر تفصیلات جاری کرتےہوئے اس کے روٹس اور کرائے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب پاکستان میں بھی دبئی اور سنگاپور طرز کی جدید ٹرین چلائی جائے گی جو پاکستانی شہریوں کو بہترین تجربہ فراہم کریں گی، پی ایم اے نے مری گلاس ٹرین کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک ماحول دوست الیکٹرک مونوریل ہے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری گلاس ٹرین اسلام آباد اور ہل اسٹیشن کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد عوم اور مری آنے والے سیاحوں کو قدرتی، تیز اور ماحول دوست سفر کا تجربہ فراہم...
ہنگری کے میں 26 نومبر 2025 کو میڈیا کے لیے چین کی قدیم تہذیب، چِن اور ہان خاندانوں پر مبنی نمائش کی پیش نظارہ تقریب منعقد ہوئی۔ نمائش کا عنوان ’چِن اور ہان خاندانوں کی تہذیب، پہلے چینی بادشاہ کے ٹیرا کوٹا فوجی‘ تھا۔ نمائش میں ٹیررا کوٹا فوجیوں، قدیم فن پاروں اور دیگر آثار قدیمہ کی نمائش کی گئی، جو چین کے پہلے بادشاہ اور ان کی فوج کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ میڈیا اور مہمانوں نے نمائش میں موجود نمونوں کی تصاویر لیں اور قدیم چینی تہذیب کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ نمائش کا مقصد عالمی سطح پر چین کی قدیم ثقافت اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو قدیم چینی...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پور ی ہو گئی، ایف بی آر نے نے گریڈ 17اور اس سے اوپر ک افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نو ٹی فیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے 7 دسمبر کو صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے, اس دن ہونے والے احتجاج کے ساتھ،بدل دو نظام تحریک،کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، جو ملک گیر پرامن مزاحمتی مہم کی شکل اختیار کرے گی۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے فارم 47 کے ذریعے جو مقامی حکومتوں کا قانون منظور کیا ہے وہ عوامی نمائندگی کے بنیادی حق کو سلب کرتا ہے، اس نظام میں اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائے افسر شاہی کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ غیرجماعتی...
جنوبی وزیرستان کے مشکل ترین محاذ تِیرہ راجگال میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن ارشاد نے ایک ایسی مثال قائم کی جسے سن کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ کارروائی میں شریک جوانوں کے مطابق آپریشن کے دوران دشمن کی پوزیشن کے قریب پہنچتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے خود آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے پوری جرات سے اعلان کیا کہ وہ دشمن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے سب سے آگے جائیں گے، اور پھر شدید فائرنگ کے باوجود وہ تنِ تنہا دشمن کے مورچے کی طرف بڑھے اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایسے طیارے کے اغوا کی داستان...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب ال زعابی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور سیاسی، اقتصادی، سماجی و پارلیمانی تعاون کی دہائیوں پر مبنی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔ نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ...
بھارت کب سے ایک خواب کا اسیر ہے۔ ایسا خواب جس کی تعبیر تاریخ نے صدیوں پہلے ہی بدل دی تھی مگر زمینی حقائق سے لاتعلق مودی سرکار اب بھی اس خواب کو اپنے سینے میں چراغِ آرزو کی طرح جلائے بیٹھا ہے۔ ’اکھنڈ بھارت‘ کا یہ تصور کبھی چند پنڈتوں کے تصورات، سنسکرت میں لکھی ویدوں کے کچھ حوالوں اور بعض انتہاپسند ذہنوں کی سوچ تک محدود تھا، مگر اب اسے اقتدار کی میز پر یوں سجا دیا گیا ہے جیسے بس قلم اٹھے گا اور نقشہ بدل جائے گا۔ خواب دیکھنا منع نہیں مگر تاریخ کے دروازے پر خواب کی دستک ہمیشہ جواب نہیں پاتی۔ یوں بھی بھارت کے حالیہ سیاسی مزاج میں یہ خواب کوئی جمالیاتی سوچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نظام کو زیادہ مؤثر، مسابقتی اور دلچسپ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ایک خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹووز کر رہے ہیں اور اس کا بنیادی ہدف مستقبل کے بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مجموعی ڈھانچے کا ازسرِنو جائزہ لینا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹووز کی زیرِ نگرانی یہ گروپ رواں ماہ دبئی میں منعقدہ آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس میں اپنی ابتدائی سفارشات پیش کر چکا ہے، تاہم کرکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حتمی...
پاکستان میں سکھ کمیونٹی نے بھارت کی جارحیت کے خلاف ایک واضح اور تاریخی موقف اختیار کیا ہے۔ سکھ تحریک ’سکھ فار جسٹس‘نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سے اپیل کی ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے تاکہ وہ سندھ کی سرزمین کی حفاظت میں حصہ لے سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں سکھ فار جسٹس (SFJ) کے قانونی مشیر سکھ فار جسٹس نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سندھ پر قبضے کی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری طور پر سکھوں کے لیے خصوصی بھرتی کا راستہ کھولنا...
بی جے پی سمیت متعدد ہندو تنظیموں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم طلبہ کے داخلوں کو منسوخ کرکے انہیں کسی اور ادارے میں داخلہ دینے، نیز اس ادارے میں ہندو طلبہ کیلئے داخلوں کو مخصوص رکھنے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویشنو دیوی میڈیکل کالج جموں میں مسلم طلبہ کے داخلوں پر جموں میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل بجرنگ دل کے بعد آج شیوسینا ڈوگرا فرنٹ نے بھی جموں کے رانی پارک علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے "ہندو کالج" کو ہندو طلبہ کے لئے مخصوص رکھنے اور مسلم طلبہ کا داخلہ کسی اور میڈیکل کالج میں کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کر رہے ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے مظاہرے کے...
لاہور(نیوزڈیسک) سرکاری اداروں کیلئے صرف الیکٹرک وہائبرڈ گاڑیاں اور موٹرسائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت انسداد اسموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس ہوا، سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی اسموگ کےتدارک اورفضائی معیارکی بہتری کےلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں پٹرول موٹرسائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا،جبکہ سرکاری اداروں کے لئےصرف الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل خریدنےکا فیصلہ بھی کیاگیا ہے،گھروں کی سطح پرپانی سے گاڑیاں دھونےپرمکمل پابندی عائدہوگی،جدید دنیا کیطرح پورےپنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانےکابھی فیصلہ کیاگیا،پلاسٹک اورزہریلا دھواں پیدا کرنےوالی اشیاء جلانےپرسخت سزادی جائےگی، شہریوں کی صحت اور ماحول...
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کو فائر فائٹرز نے 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو میں کر لیا۔ سانحے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد اب بھی لاپتا ہیں جس نے اسے ہانگ کانگ کی 77 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتش زدگی بنا دیا ہے۔ شدید گرمی اور دھوئیں کے باعث امدادی کام مشکل ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی بلند درجہ حرارت اور گھنے دھوئیں کے باوجود عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں جہاں بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی،...
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا تمام عالمین کی خواتین کی سردار ہیں اور انکا گھر ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کے دوران اہلبیت علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہے اور معلمین پر بات ہوتی ہے۔ جو معاشرے کی اصلاح کیلئے مثبت ثابت ہوتی ہیں۔ محرم، عاشورہ اور دیگر مقدس ایام کے دوران بھی معاشرہ دین کے قریب آتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحاد و ہم آہنگی اسوقت مسلمانوں میں پیدا ہوسکتی ہے، جب انسان دینی اور الہیٰ تعلیمات پر عمل کرے۔ رسول (ص) اور آل رسول (ع) کی طرف زندگی پر عمل کرکے ہم اتحاد پیدا کرسکتے ہیں۔...
کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابوظہبی ٹی 10لیگ میں رائل چیمپس مشکلات کے باوجود اپنے سفر کو مثبت انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیںاور تجربہ کار افغان اسٹار محمد شہزاد کے مطابق ایک مضبوط فرنچائز کی بنیاد رکھنے میں وقت، محنت اور مستقل مزاجی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ محمد شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بولر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کورٹنی واش کے کردار کو ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذ پر بھی ہماری ٹیم اچھی ہے اور گراؤنڈ میں بھی۔ ہماری محنت وہی ہے۔ ہمارے کوچ اور کپتان ہر وقت...
روالپنڈی (نیوزڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ میں کامیابی سری لنکا کو براہ راست فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ اگر سری لنکن ٹیم میچ ہار گئی تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر زمبابوے فائنل میں جگہ بنائے گا۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ ابرار احمد اور سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان آغا نے بتایا کہ ٹیم اس میچ کے لیے بھرپور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے بیرون ملک فلیٹس اور جزیرے خریدے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی نے پولیس ناکے پر دھرنا دے دیا انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبے کا این ایف سی میں حصہ 19 فیصد بنتا ہے، لیکن 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ کا حصہ نہیں مل...
فائل فوٹو وزارت خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دینے کے دوران انکشاف کیا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے مل رہے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئر پرسن ثمینہ...
میلبورن(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے چاند اور مریخ مشنوں کے لیے خلائی زرعی فارمز کا روڈ میپ جاری کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق عالمی سائنس دانوں نے چاند اور مریخ پر طویل مدتی انسانی قیام کو برقرار رکھنے کے لیے پودوں پر مبنی زرعی نظام تیار کرنے کی ایک جامع روڈ میپ پیش کی ہے، جو زمین پر بھی پائیدار غذائی پیداوار میں انقلاب لا سکتی ہے۔ میلبورن یونیورسٹی کے مطابق اس منصوبے میں مختلف ممالک اور خلائی ایجنسیوں کے 40 سے زائد سائنس دان شامل ہیں، جنہوں نے طویل المدتی خلائی مہمات کے لیے خود کفیل، پودوں پر مبنی لائف سپورٹ سسٹم تیار کرنے کے لیے درکار سائنسی پیش رفت کی نشاندہی کی ہے۔ یہ تحقیق نیو فائیٹولوجسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کی معروف ٹیک کمپنی بائیٹ ڈانس کے زیر انتظام دنیا کی مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے متعلق صارفین کے تجربے کو مزید شفاف، بامقصد اور قابلِ فہم بنانے کے لیے متعدد اہم اپ ڈیٹس متعارف کر دی ہیں۔اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی اگر ذمہ داری کے ساتھ استعمال کی جائے تو نہ صرف تخلیقی اظہار کو نئی جہت دیتی ہے بلکہ مواد کی تلاش اور آن لائن حفاظت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق تازہ اپ ڈیٹس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کے حوالے...
اسلام ٹائمز: یورپی یونین کے تمام ممالک، خطے کے تمام ممالک اور اب امریکہ بھی بڑی تعداد میں افغانستانیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پاکستان میں جلد "کے پی کے" سے بھی بڑی تعداد میں افغانستانیوں کی واپسی شروع ہو جائے گی، جن کو سنبھالنا اور روزگار فراہم کرنا طالبان حکومت کے لیے مشکل تر ہوتا جائے گا۔ افغان طالبان کو دوست بڑھانے چاہیں، مگر افسوس انہوں نے اپنے واحد دوست ملک پاکستان کو دشمن بناکر ٹی ٹی پی کو چنا اور انڈیا سے دوستی کی پینگیں ڈالنا شروع کی ہیں۔ ویسے طالبان قیادت کو ارشد مدنی کا بیان ضرور سنوانا چاہیئے، جس میں وہ شکوہ کر رہے ہیں کہ یہاں مسلمان چانسلر تک نہیں لگ سکتا۔ ہم...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا،کالعدم قرار دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا،وفاقی آئینی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم مفادِ عامہ میں نہیں کی گئی اور اس کا ملک میں زیرِ التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔وکیل محمد شعیب نے بطور درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔وفاقی آئینی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم مفادِ عامہ میں نہیں کی گئی اور...
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق غیر مصدقہ دعوے...
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو اپنا متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر صدر پاکستان ہندو کو نسل پرشوتم رمانی کی قیادت میں ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وکرم راٹھی، مان لال اور چیف کو آرڈی نیٹر کرشن ساگر سمیت ہندو کونسل کے...