2025-07-04@12:15:57 GMT
تلاش کی گنتی: 374

«جیلوں میں منتقل»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی دوسری بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں کو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر میں دو جرنیل ایسے گزرے ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جاچکا ہے۔ حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
     علی ساہی: پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر   41 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران کو نئی پوسٹنگ بھی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں شہزاد حسین بخاری، شہزاد احمد، حافظ محمد رضوان، تصور اقبال، خاور عباس، محمد افتخار نعیم، محمد شہباز، الفت نعیم، محمد اشفاق، عرفان علی چیمہ، محمد اصغر، محمد یونس، محمد احمد، فخر ذیشان بشیر، سرفراز خان، اصغر علی، عابد علی، انیس رانا اور محمد عرفان شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ اس کے علاوہ دیگر ترقی پانے والے افسران میں احمد بلال، محمد اقبال، محمد ثاقب الہٰی، محسن آمین، نوید لیاقت، عبدالشکو، عامر...
    سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ” کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ سرکاری بیان کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم...
    — فائل فوٹو دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔جواب کے مطابق مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں۔سعودی عرب میں 12 ہزار 156 جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مشنز قید پاکستانیوں کو قونصلر امداد کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں زیر استعمال پلاسٹک کی اشیا میں استعمال ہونے والے کیمیکل ہر برس قلبی بیماری سے ہونے والی لاکھوں اموات کا سبب ہوسکتے ہیں۔ سائنس دان کافی عرصے سے فتھیلیٹس نامی پلاسٹک کیمیکلز کی اس قسم سے جڑے صحت کے مسائل کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں۔ یہ کیمیکلز عموماً کوسمیٹکس، ڈیٹرجنٹ، محلول، پلاسٹک پائپ اور کیڑے بھگانے والی ادویات میں پائے جاتے ہیں۔ ماضی کے مطالعوں میں ان کیمیکلز کا تعلق مٹاپے، ذیا بیطس، ہارمونز و بانجھ پن کے مسائل اور کینسر کے خطرات میں اضافے سے بتایا گیا تھا۔ اب ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کیمیکلز کا 2018 میں عالمی سطح پر ہونے والی 3 لاکھ 56...
     علی ساہی  :حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں شدید گرمی اورحبس بڑھنے کی اطلاعات د ی جاری ہیں،جیلوں میں ہیٹ سٹروک اور لو سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے ، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے۔ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔کچن کو ہوا دار بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں،ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں...
    لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق عثمان نامی شخص نے ایک سال قبل ایشاء نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ عثمان نے پہلے ایشاء پر چار گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ داروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سندر اسد اقبال، انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر پاشا عمران اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایشاء کو شدید زخمی حالت میں...
    خیبرپختونخوا کی جیلوں میں اب ای وزٹ کے ذریعہ قیدی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ ای وزٹ ایپ سے قیدیوں کے اہل خانہ کو نہ تو آنے جانے میں تکلیف اٹھانا پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی سفری اخراجات ہوتے ہیں۔ صوبہ کی تمام جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کی سہولت کے مطابق ای وزٹ ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت مل جاتی ہے۔ مزید جانتے ہیں زہنا سعید کی اس ویڈیو رپورٹ میں https://www.youtube.com/shorts/WCp5lEHtsaU آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سرگودھا بھلوال روڈ پر اجنالہ کےعلاقہ میں گھریلو ناچاقی پراندھا دُھند فائرنگ کے نتیجہ میں2بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر شعیب سکندر کے مطابق واقعہ دو رشتہ داروں کے مابین خاندانی رنجش اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے اجنالہ میں گھریلو ناچاقی پر2ملزمان محمد شہباز اور شہریار نے صبح 7 بجے احسان کے گھر داخل ہوکر اندھا دُھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں احسان ولد محمد شبیر اور اُس کا بھائی فیصل ولد محمد شبیر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کا رشتہ دار جبار ولد ظفر شدید زخمی...
    2023میں 37فور اسٹار جنرلز تھے اب تقریبا 900جنرل اور فلیگ آفیسرز ہیں پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا، رپورٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی افواج سے سینئر جرنیلوں کی تعداد 20 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون کی سینئر قیادت کو حکم دیا کہ فوج میں فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے ۔پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا۔میمو میں پینٹاگون کو نیشنل گارڈ میں جنرل افسران کی تعداد میں 20فیصد اور پوری فوج میں جنرل اور فلیگ افسران کی کل تعداد میں...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے پولیس نے تین روز بعد نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق چونیاں کے علاقہ میں نوجوان ندیم آرائیں سکنہ کھوکھر ٹوچر نے تین روز قبل گھریلو ناچاقی اپنی 22 سالہ بیوی ارم بی بی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے جہاں سے بدبو پھیلنے پر خود 15 پر کال کردی۔پولیس تھانہ الہ آباد چوکی تلونڈی نے مقتولہ کی نعش تین روز بعد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ اگر گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کریں اور لوڈ شیڈنگ نہ کریں تو پھر قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ درآمدی ایل این جی ہے۔ لاہور میں گیس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور کامل علی آغا کے مسائل ذاتی حیثیت میں حل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار صرف 45 فیصد رہ گئی ہے اور بقیہ 55 فیصد گیس کی ضرورت باہر سے منگوا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور طلبا نے شرکت کی معاہدے کے تحت پولیس سرٹیفکیٹ، غیر ملکیوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور دیگر عوامی خدمات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی...
    سعید احمد:وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر کا سیلونز کو عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا،وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔ دیگر سلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہوگا۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
    غیر ملکیوں کے ساتھ کرایہ داروں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن عرصہ قبل لازمی قرار دی جا چکی ہے تاہم کے پی حکومت نے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اور پیش رفت کر لی اب کرایہ داروں گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز ہوگی۔کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے تحت عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری ، آئی جی اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور محکمہ پولیس کے...
    موچکو یارمحمد گوٹھ  گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز اب عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اب ان پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا، لگژری سیلونز کا کرایہ مناسب ہوگا۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم، وزیرِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلونز کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے سلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ جھگڑوں کا شاخسانہ، سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد، شوہر نے بیوی قتل کردیکراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ... دوسری جانب عارف والا میں اڈا جھانب کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
    پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔   ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    دبئی میں (House Manager Role) یعنی گھر سنبھالنے کی نوکری کیلئے ماہانہ 23 لاکھ روپے تنخواہ دینے پر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک اسٹافنگ ایجنسی کی جانب سے گھر سنبھالنے کے لیے 2 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی شاندار تنخواہ جان کر صارفین دنگ رہ گئے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کے طور کپر کہا کہ وہ اس ملازمت کیلئے اپنی موجودہ نوکری چھوڑنے کو تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رائل میسن Royal Maison ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی ہے جو مشرق وسطیٰ میں امیر اور شاہی خاندانوں کے لیے گھریلو ملازمین بھرتی کرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایجنسی نے ابوظہبی اور دبئی میں وی آئی پی خاندانوں کے لیے...
    ایمیج: فائل  پنجاب کی تمام جیلوں میں اسمارٹ لائبریریاں قائم کردی گئی ہیں۔ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں آئی جی میاں فاروق نذیر کے ہمراہ اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا کہ قیدیوں کو ان کی بیرک میں کتابیں اور شیلف بھی مہیا کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ماہانہ 500 نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ سندھ میں عید الفطر پر قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوریوزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریوں میں اخلاقیات، تاریخ، ادب، کردار سازی اور اسلام کے بارے کتابیں رکھی گئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) حال ہی میں ایک جاننے والے صاحب سے ملاقات ہوئی، میں نے پوچھا، ''آپ کی بیگم آج کل کیا کر رہی ہیں؟‘‘ تین کم عمر بچوں کے والد نے جواب دیا، ''وہ تو فارغ ہوتی ہیں۔ وہ گھر پر رہتی ہیں۔ ان کی کوئی خاص مصروفیت نہیں ہے۔‘‘ کچھ دنوں بعد چند دوستوں سے خبر ملی کہ ان صاحب کے گھر چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ میں نے خوشخبری کی مبارکباد کے لیے فون کیا، تو وہ صاحب کہنے لگے کہ ان کی بیگم نومولود بچے کے ساتھ مصروف ہیں۔ وہ میرا پیغام انہیں پہنچا دیں گے اور جب وقت ملا، ان کی بیگم مجھے کال بیک کر لیں...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا مثالی تعلیم دوست اقدام، پنجاب بھر کی جیلوں میں ’اسمارٹ لائبریری‘ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو ان کی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کیے گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر اسمارٹ لائبریریز قائم کی گئی ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کیمپ جیل لاہور میں اسمارٹ لائبریری کے افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم دوست منصوبے کے...
     علی ساہی :محکمہ داخلہ پنجاب کا تعلیم دوست مثالی اقدام ، پنجاب بھر کی جیلوں میں "سمارٹ لائبریری" پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں سمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا،پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو انکی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کئے گئے،پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر سمارٹ لائبریز قائم کی گئی۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل   سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ  پنجاب بھر کی جیلوں میں 1 لاکھ کتابیں پہنچا دی گئی ہیں، قیدیوں کی تربیت کیلئے کتب بینی کا سازگار ماحول فراہم کیا ہے، ہر جیل میں ماہانہ 500...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2892روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
    گھریلو پلاسٹکس جو پانی کی بوتلوں، کھانے کی پیکیجنگ، شیمپو اور کھلونوں میں پایا جاتا ہے، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں دل کی بیماریوں کیوجہ سے موت کا سبب بن سکتا ہے۔ ای بائیو میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ ان پلاسٹکس نے 2018 میں 55 سے 64 سال کی عمر کے مردوں اور عورتوں میں 368,764 کیسز میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی تمام اموات میں 13% کردار ادا کیا۔ ان اموات میں سے تقریباً 10% امریکا میں ہوئیں۔ نیو یارک یونیورسٹی گراسمین اسکول آف میڈیسن کی ایک ایسوسی ایٹ ریسرچ سائنسدان سارہ ہیمن...
    UPPSALA: سویڈن کے شہر اپسالا میں واقع ہیئر سیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اپسالا میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ سویڈن کے وزیر انصاف گونر اسٹرومر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف کا پولیس سے رابطہ ہے اور کیس کے حوالے سے پیش رفت کی قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ گونر اسٹرومر نے کہا کہ اپسالا کے وسطی علاقے میں فائرنگ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، یہ وہی جگہ ہے کہاں اپسالا کے شہریوں نے والپرگس نائٹ شروع کرچکے...
    لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
    انسانیت کیخلاف جرائم (Crimes against humanity)، کہانی ہے ضیا مصطفیٰ کی جو غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر گیا۔ دستاویزی فلم ضیا مصطفی پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں پر بھارتی تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔ ضیا مصطفیٰ صرف 15 سال کا معصوم لڑکا تھا، جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے ضیاء کو قید کر لیا۔ ضیا پر جھوٹے الزامات لگا کر 19 سال تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ضیا مصطفیٰ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ضیا کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی۔ جب کہ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ  بھارتی حکومت نے ضیاء مصطفی کی لاش تک واپس نہیں کی۔ یہ واقعہ بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔  "جیو نیوز " کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےکےذریعے لوگوں کوشہید کررہا ہے، بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کوشہید کرنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کرکے شہید کیا گیا، اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جارہا...
     عثمان خادم:  لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ارکان فرخ جاوید مون، حافظ فرحت عباس اور شعیب امیر اعوان نے چیئرمین کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں...
    علی ساہی : ناقص انتظامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی معطل ہوگیا سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا،کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیاآئی جی جیل سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کر لی ، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی قلندرز کے چھ بیٹر ڈبل فگر کو ٹچ نہ کر سکے 
    فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 4 افراد نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ سات چک میں پیش آیا، جس کے خلاف تھانہ نشاط آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’لڑکی 2 سال سے مون نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے، مون اور اس کے ساتھ ساتھی حمیرا نامی خاتون کے گھر لے جا کر گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے حاملہ ہونے...
    آئی جی جیل خانہ جات نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے بیرکوں میں الیکٹرک کولر اور چلر لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے باعث پنجاب کی جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے بیرکوں میں الیکٹرک کولر اور چلر لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جیل میں الیکٹرک کولر اور چلر خراب حالت میں نہ ہو،...
    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کا مرتکب پائے جانے پر چار برس کی جزوی معطل شدہ (پارٹلی سسپنڈڈ پرزن سزا) سزا سنادی گئی۔ تاہم، 2024 میں ضمانت مسترد ہو جانے کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنے والے سابق کھلاڑی کو رہا کر دیا جائے گا۔ پارٹلی سسپنڈڈ سزا ایسی سزا ہوتی ہے جس میں مجرم کچھ عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد کچھ شرائط پر رہا کر دیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے 74 ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل سلیٹر پر خاتون کا گلا دبانے کے دو الزامات سمیت سات الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ان  پر خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے بھی الزامات تھے۔ جج گلین کیش نے...
    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔ عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں انٹرا ریجن والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ 18 سے 26 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضع ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کی جیلوں کے اسیران حصہ لے رہے ہیں، پہلے مرحلے میں تمام ریجنز کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی، دوسرے مرحلے میں اپنے ریجنز کی فاتح ٹیمیں دوسرے ریجن سے مقابلہ کریں گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے...
    اسلام آباد (رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ حمیرہ بی بی کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ معصوم بچی 14 اگست 2024 کو والدین سے آخری بار ملی تھی اور تب سے تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ والدین کا کہنا ہے کہ حمیرہ کو اسلام آباد کے رہائشی امجد علی کے گھر کام کاج کے لیے بھیجا گیا تھا۔ بچی کے لاپتہ ہونے پر امجد علی اور اس کی دو بیویوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، تاہم پولیس مبینہ طور پر مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ والدین کے مطابق تینوں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار ضرور کیا، لیکن کچھ ہی...
    ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں،صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل qadir patel WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ...
    کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں...
    کرک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔ کرک میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں گروپ بندی ہے لیکن اس سے فرق نہیں پڑتا، اگر عمران خان باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہ کرتا، اس وقت مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ لوگ ہونے چاہییں، آج ہمارے جتنے لوگ اسمبلی میں ہیں ان کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملا۔ جنید اکبر نے کہاکہ میں عمران خان کے بغیر یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، پارٹی میں گروپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) غزہ شہر کے لاکھوں باشندے گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کے صاف پانی کا اپنا بنیادی ذریعہ کھو چکے ہیں۔ غزہ کی میونسپل اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک حالیہ کارروائی کے نتیجے میں 'اسرائیلی واٹر یوٹیلیٹی‘ سے آنے والی پانی کی سپلائی منقطع ہو چکی ہے۔ غزہ شہر کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں بمباری اور زمینی کارروائی نے اسرائیلی کمپنی میکوروٹ کی پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق اب بہت سے باشندوں کو چند لٹر پانی کے حصول کے لیے بھی میلوں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ غزہ کی 42 سالہ رہائشی فاتن نصار کا کہنا تھا، ''میں صبح سے...
    لاہور: مالک  مکان  نے  10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے جھنگ میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ گھریلو ملازمہ کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ انیلہ پر تشدد کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ 10سالہ انیلہ ایک زمیندار کے گھر میں ملازمہ تھی۔ مالک مکان نے کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا اور لاش نہر میں بہادی۔ دورانِ تفتیش...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہنجر وال میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا تھا۔ لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحقلاہورکے علاقے ملت پارک میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چوٹ آئی ہے، عارف والا سے لاہور پہنچے تو بچی مردہ حالت میں تھی۔مدعیٔ مقدمہ نے کہا ہے کہ کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نے قتل کیا ہے۔
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بچی کی والدہ مدعیہ کے مطابق بچی کو 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمہ رکھوایا گیا تھا۔ چند روز قبل اطلاع ملی کہ سونیا کے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔ اس کا حال پوچھنے گھر گئے تھے۔ فرخ بشیراوراس کی بیوی سونیا پر تشدد کررہے تھے۔ مزید پڑھیں: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی بچی کے چہرے اور پورے...
    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ سولز کے ساتھ تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپ اسٹار برٹنی نے فروری 2025 میں ویلنٹائن ڈے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ جو کہ ان کے گھر میں بطور ہاؤس کیپر کام کرتے تھے، کے ساتھ بریک اپ کرلیا۔ جولائی 2024 میں گزشتہ بریک اپ کے بعد دونوں نے رواں سال کے شروع میں صلح کر لی تھی تاہم ان کا ہالی ووڈ اداکار سیم اصغری سے طلاق سے قبل چلنے والا یہ تعلق بھی زیادہ دن نہ چل سکا۔  گلوکارہ کےقریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے آس پاس کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ یہ اچھا...
    پاکستان ٹی وی کی اینکر رابعہ انعم نے شوبز انڈسٹری کے ایک ایسے دردناک راز سے پردہ اٹھایا ہے جس پر عام طور پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی معروف شوبز شخصیات اپنی بیویوں پر گھریلو تشدد کرتے ہیں، مگر سماجی دباؤ کے باعث یہ واقعات عام نہیں ہوپاتے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رابعہ نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر کئی ایسے جوڑوں کو جانتی ہیں جہاں یہ المناک صورتحال موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میرا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے۔ میں کسی ایسے شخص کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی جس پر گھریلو تشدد کا الزام ہو، چاہے وہ کتنا ہی بڑا اسٹار کیوں نہ ہو۔‘‘ رابعہ...
    اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔  بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔ 36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے پانچ قیدیوں سے انٹرویو کیے جنھیں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بغیر مقدمہ گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ...
    علی ساہی :سزا مکمل ہونے کے باوجود جیلوں میں موجود قیدیوں کی سنی گئی۔   تفصیلات کے مطابق اب زکوۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی،زکوۃ اور عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کرا دی گئی،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنزہیڈ کوارٹر اضلاع میں شروع کی گئی،لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، راولپنڈی فیصل آباد اور سرگودھا میں سکیم متعارف کرا دی۔  مراسلہ  کے مطابق ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں سکیم شروع کی گئی ، قیدیوں کی رہائی کے لئے 5کروڑ جاری کر دئیے گئے ،ہر ضلع کی جیل کو 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ،متعلقہ جیل...
    اسلام آباد: سواں گارڈن کے علاقے میں گھریلو ملازم نے دو خواتین کو قتل اور تیسری خاتون کو زخمی کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں درج ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ سائرہ روہی نے مؤقف اپنایا ہے کہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں واپس آئیں تو مالک مکان کا ملازم نے حملہ کیا جو نیچے والے پورشن میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے چیخنے پر وہ گھر سے فرار ہوگیا بعد میں ہم نے گھر میں دیکھا تو میری والدہ اور ایک کزن کی لاشیں بیڈروم میں پڑی ہوئی تھیں۔ پولیس نے...
    سٹی 42 : محکمہ سوئی گیس نے گیس سپلائی کا پرانا شیڈول دوبارہ لاگو کر دیا۔ ایس این جی پی ایل کے جاری کردہ پرانے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن میں تین بار گیس سپلائی ملے گی ۔ صبح 6 سے 9 بجے تک گیس سپلائی دی جائے گی، دوپہر 12 سے 2 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس ملے گی ۔  شام کے اوقات میں 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ 
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ آئندہ 5 سالوں میں گردشی قرضوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ سالہا سال سے بند پڑے زنگ آلود "جنکوز " کو بیچا جائے گا، ڈسکوز کو پرائیویٹائز یا پروفیشنلائز کیا جائے گا، سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا، نجکاری...
    لاہور: بھارت میں جیسے حیدرآباد دکن لذیذ اچار کا گڑھ ہے، پاکستان میں یہی مقام شکارپور کو حاصل ہے جہاں کے بنے ذائقے دار اچار پاکستانی گھرانوں میں عام مستعمل ہیں.  تحقیق سے افشا ہوا ہے کہ کھانوں کا لطف دوبالا کرنے والے شکارپوری اچار گھریلو خواتین کی ایجاد ہیں، انھوں نے ستر، اسّی سال پہلے دیسی پھلوں، خالص مسالا جات اور تیل سے اچار بنانا شروع کیا.  قیام پاکستان کے کچھ عرصے بعد ایک خاتون کے شوہر دکان بنا کر گھر کا بنا اچار فروخت کرنے لگے جسے بہت مقبولیت ملی.  ان کی دیکھا دیکھی مذید دکانیں کھل گئیں، آج پورے ضلع میں اچار بنانے کی کئی چھوٹی بڑی فیکٹریاں قائم ہیں جن کی رنگ برنگ مصنوعات...
    سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ غزالہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کے بعد اوسط ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی اوسط ٹیرف 37 روپے 64 پیسے مقرر ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا ایسے میں سوال یہ کہ فی یونٹ بجلی کے نرخ میں کمی کے اعلان کے بعد گھریلو، کمرشل، صنعتی اور جنرل سروسز کے صارفین کو نمایاں کس شرح سے فائدہ پہنچے گا۔  گھریلو صارفین کے لیے ریلیف میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کو اس پیکیج سے بڑی سہولت ملے گی، تاہم 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا بل 239 روپے اور 51 سے 100 یونٹ...
    ریلیف کے بعد گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، ریلیف کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔ کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 71 روپے 6 پیسے تھی،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے مغلپورہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی، سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن فورس کو کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، بچے اور سالے کو زخمی کر دیا ہے۔ ڈولفن ٹیم فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی فائرنگ سے شمائلہ، خرم اور عثمان زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم چاند عرف بیلا کے قبضے سے پستول برآمد کر کے اسے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی جانب سے ڈولفن ٹیم کو بروقت کارروائی پر...
    جہلم میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ جہلم کے علاقے عباس پورہ میں پیش آیا، جس میں ملزم  افتخار عرف اِفی اپنی بہن سے لڑ رہا تھا کہ چچا کی مداخلت پر برہم ہوکر اس نے چچا پر چھریوں سے وار کردیے۔ پولیس نے موقع پہ پہنچ کے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو منتقل کرکے ملزم افتخار کو گرفتار کرلیا۔
    اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاؤں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتا۔ مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کر دی ہے۔ اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو مزید مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑے گی۔ مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو مزید مہنگی ایل پی جی...
    عید کے موقع پر دلکش اور ترو تازہ نظر آنے کے لیے نوجوان لڑکوں نے بھی مردانہ سیلون کا رخ کرلیا، شہر کے تمام سیلونز میں صبح سے گاہکوں کا رش لگ گیا، سیلون مالکان اور کاریگروں نے عید سے پہلے عیدی وصول کرنا شروع کردی۔ حجاموں نے حجامت کے ساتھ سروس چارجز کے ساتھ عیدی بھی شامل کردی گئی، کٹنگ، فیشل، ویکس کرانے والے نوجوانوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اچھی ٹپ اور عیدی دینے والے گاہکوں کے لیے خصوصی سروس، چلتے پھرتے گاہکوں سے معذرت کرلی گئی۔ اتوار کے روز چاند رات سے قبل ہی نوجوانوں نے مردانہ سیلون کا رخ کیا۔ شہر بھر میں مردانہ سیلون پر صبح سے گاہکوں کا رش لگا رہا جو چاند رات کو صبح تک...
    لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
    فوٹو فائل عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کےلیے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، کہتے ہیں عید پر اچھا نظر آنے کےلیے ہیئر کٹ اور فیشل ضروری ہے۔ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔ادھر ملتان اور رحیم یار...
    سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے آبائی علاقے ریلو ے روڈ پہنچ گئے، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقاتیں، عام لوگوں سے گپ شپ ، گھل مل گئے ۔لوگوں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز بھی ملے جہاں انہوں نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں دوستانہ ماحول میں ہوئیں اور سابق وزیراعظم نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد میاں نواز شریف جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت کی جانب سے 23 مارچ کو یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی 43 جیلوں میں مجموعی طور پر 1606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔ نجی چینل کے مطابق سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب بھر کی جیلوں سے سیکڑوں قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا۔پنجاب بھر کی جیلوں میں سزاؤں میں کمی کاسب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا۔ سینٹرل جیل لاہور میں 196، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔اڈیالہ جیل میں سزاؤں میں تخفیف سے 183 قیدیوں کو فائدہ ہوا، تاہم 105 قیدیوں کو سزاوں میں کمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) ہیومن رائٹس واچ آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو پابند کیا جاتا ہے۔ اس لیے جیلوں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی ایک چیلنج ہی رہتا ہے۔ تاہم پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ان مسائل پر قابو پا لیا جائے۔ اسی لیے پنجاب کی جیلوں میں قید ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کو ان دنوں مختلف فنی اور کاروباری ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد جرائم کی دنیا سے دور ہو کر اپنی زندگی کا آغاز کسی باعزت روزگار...
    پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید افراد کی جانب سے بنائی گئی مصنوعات اب مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہیں۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پنجاب بھر کی جیل انڈسٹری میں تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں سینٹرل جیل ہری پور کے قیدی اب ہنر سیکھیں گے، فیکٹری کا افتتاح آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکریٹری پریزن عاصم رضا، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رؤف، جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری داخلہ نے جیلوں میں تیار کردہ کارپٹ، ٹف ٹائل، فرنیچر، صابن، فینائل، ایل ای ڈی بلب، جوتے، دستانے، فٹ بال، کپڑے اور ٹرنک کا...
    9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ  مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔  خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی ماری جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 26 سالہ تنویر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
    حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر سے...
    وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے  جب کہ  جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی...
    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں  کراچی کی جیلوں میں قید 13 ہزار  قیدی اعتکاف میں بیٹھنے سے محروم ہوگئے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث اس سال قیدیوں کو جیلوں میں قائم مساجد میں اعتکاف  کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہونے کی وجہ سے بیرکوں میں بھی اعتکاف کے انتظامات نہیں  ہوسکے۔ اس سے قبل اعتکاف پر بیٹھنے والے  قیدیوں کے لئے جیلوں کی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے جاتے تھے لیکن سیکیوریٹی خدشات اور گنجائش سے زائد قیدیوں کے باعث اس رمضان المبارک میں نماز تراویح کے اجتماعات بھی نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضع  جیل ذرائع کے مطابق  گزشتہ 5...
    لاہور: سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے  اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی  کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گھریلو معاملے پر ملزم نے بہنوئی کو باندھ کر بدترین تشدد کیا۔ یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں  بیوی میکے جانے...
    پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اب شہری اپنے پیاروں سے جیل میں ملنے کے لیے ایپ اور ویب سائٹ پر بکنگ کرا سکیں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ اب قیدیوں کے لواحقین کو ملاقات کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور شہری اب طے شدہ وقت سے 15 منٹ پہلے آکر بروقت ملاقات کر سکیں گے۔ ایڈانس بکنگ کب سے شروع ہوگی؟ فاروق نذیر نے کہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) پنجاب حکومت نے جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اپنے گھر والوں سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچرمتعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کے لیے شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ ملاقاتی آن لائن ملاقات کے لیے ٹائم حاصل کریں گے، اس کے بعد دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کر...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی  کی واردات میں  14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ خواتین واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔ پولیس نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ کے ساتھ مل کر واردات کروائی، واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ پولیس  حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی۔  پولیس  کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمہ خواتین واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشری نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔ حکام کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکو نے سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کیا...
    لاہور میں کے علاقے ڈیفنس سے 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 14 سال سے کام کرنے والی دو گھریلو ملازمائیں واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں، پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے گھر میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا، گھر میں 14 سال سے ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ بناکر واردات کروائی ۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ عثمان بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے،...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم سے مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔  نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سستی...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔  لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے حکومت، اپوزیشن اور ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہو چکا ہے۔   لیاقت بلوچ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے تاکہ صوبوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔   ملک میں مہنگی بجلی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سستی بجلی کے لیے قوم عید کے بعد ایک بڑی تحریک کے لیے تیار...
    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کراچی کے لیے 180 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس وعدے کو پورا کریں، حکومت سندھ نے 180 بسیں کراچی کے لیے دینے کا وعدہ کیا ہے، عیدالفطر کے بعد گرین لائن بس سروس میں مزید بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی اے اے نے ریڈ لائن منصوبے پر این او سی دی، اب وہ اسے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریڈ لائن بس سروس میں سول ایوی ایشن کی طرف سے چیلینجز ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں ڈرینیج ایک حصہ ہے جس کا کنٹریکٹ دے چکے ہیں،...
    رہنما پی پی پی شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی اے اے نے ریڈ لائن منصوبے پر این او سی دی، اب وہ اسے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریڈ لائن بس سروس میں سول ایوی ایشن کی طرف سے چیلینجز ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں ڈرینیج ایک حصہ ہے جس کا کنٹریکٹ دے چکے ہیں، 50 فیصد کام ہوا، اب اسے سی اے اے تبدیل کرانا چاہتی ہے، یہ کوئی مذاق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے منظوری کے بعد 3 کمپونینٹ پر اعتراض کیا ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں، ریڈ لائن میں یوٹیلٹی سروس کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ کراچی: ریڈ...
    وقت کے ساتھ ساتھ صاف اور قابل تجدید توانائی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ایک چھوٹی ونڈ ٹربائن قابل تجدید توانائی کے لیے گھریلو صارفین کا بہترین انتخاب ہوسکتی ہے۔ ڈچ اسٹارٹ اپ دی آرکیمیڈیز کی ایجاد کردہ LIAM F1 UWT انتہائی پرسکون ونڈ ٹربائن ہے جو شہری ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے فٹ بیٹھتی ہے، یہ ونڈ ٹربائن  عملی طور پر سولر پینلز کا بھی مقابلہ کرسکتی ہے،شور کرنے والی روایتی ٹربائنوں کے برعکس LIAM F1 UWT کا قطر صرف 1.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 100 کلوگرام سے بھی کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رات کو بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز  کا کامیاب تجربہ، مگر یہ کام کیسے کرتے ہیں؟ اس...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جیلوں سے دہشت گرد کمانڈرز کو چھوڑا گیا، خوارج اور بی ایل اے کے لوگ مل کر آپریٹ کررہے ہیں۔اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خوارج اور بی ایل اے نظریاتی طور پر نہیں ملتے لیکن ان کو اکٹھا کیا گیا، ان کے ہینڈلرز اور اسپانسر ایک ہی ہیں، ہم نے افغانوں کو پناہ دی، بی ایل اے افغان سرپرستی میں پل رہی ہے، افغانستان اپنی زبان پوری نہیں کررہا اور کسی دوسرے کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہماری روایات اور...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے گائوں شیر کہنہ میں گھریلو تنازع پر بھائیو ں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق وجہ عداوت  معلوم نہ ہوسکی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 55سالہ  سعد اللہ ، 24سالہ ابوبکر ، 2 خواتین  شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ اسامہ اور 10 سالہ طفیل  شامل ہیں۔