2025-04-28@22:13:21 GMT
تلاش کی گنتی: 665

«فلم ریلیز»:

(نئی خبر)
    مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے انخلاء کے احکامات میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کی جارہی ہے، اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ مغربی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر کے مکمل فوجی کنٹرول میں دینا چاہتی ہے تاکہ وہ پورے علاقوں کو مسمار کر کے بظاہر حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکے۔ اسی لیے رفح کے رہائشیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ساحلی...
    غزہ سے حماس سمیت اس کے باشندوں کی بیدخلی کا خفیہ اسرائیلی منصوبہ بے طشت از بام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے غزہ کو مختلف حصوں میں بانٹ کر انہیں یکسر مسمار کرنا چاہتا ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد ہی کے لیے اسرائیل نے رفح کے باشندوں کو ساحلی علاقوں کی تنگ پناہ گاہوں میں منتقل ہوجانے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کے اس جنونی اقدام پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کیساتھ خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی...
    لاہور+ گوجرانوالہ + شیخوپورہ + حافظ آباد+ فیروزوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام جمعۃ المبارک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ اسرائیل کیخلاف مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماء اور خطباء نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی، نمازجمعہ میں قنوت نازلہ بھی پڑھی گئی۔ لاہور میں مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ نیتن یاہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم...
     مقررین نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرے، فلسطین کا مقدمہ ہر مسلمان کا مقدمہ ہے اور ہم قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، رہنماوں نے اسرائیلی جارحیت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور مظلوموں کی حمایت کو ایمان کا تقاضا بتایا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی، دینی و مذہبی جماعتوں اور انجمن تاجران کے زیراہتمام ظاہرپیر میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان "فلسطین مارچ" کا انعقاد کیا گیا، مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینی بھائیوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کی، ریلی کا آغاز نادرا آفس ظاہرپیر سے ہوا اور...
    پاکستان اور اردن کے مابین سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 10 اپریل کو عمان میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ انہوں نے اجلاس کے دوران مشرق وسطی میں امن کی کوششوں میں اردن کے کردار کو سراہا۔ آمنہ بلوچ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو تحفظ دینے پر اردن حکام کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری خارجہ نے غزہ میں موجودہ اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 39 فلسطینی شہید کردیے ترجمان کے مطابق آمنہ بلوچ...
    احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ یمن کے لوگوں کو سلام پیش ہے، ہماری جانیں مزاحمت کے لوگوں پر قربان ہیں، مزاحمت کی قیادت نے حق اور باطل کے درمیان سرخ لکیر کھینچ دی ہے، پاکستان میں سنی شیعہ لڑائی کروانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد نماز جمعہ جامع مسجد جیدر کرار اورنگی ٹاون، جامع مسجد جعفریہ نیو کراچی، جامع مسجد ابوالفضل العباس لانڈھی، جامع مسجد باب النجف بفرزون، جامع مسجد دربار حسینی ملیر، جامع مسجد حیدر کرار کھوکراپار، جامع مسجد گلشن حدید کے باہر مظاہرے کئے گئے۔ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے...
    ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات سے فلسطینیوں کے وجود کے لیے ایک اکائی کے طور پر خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے آج بروز جمعہ جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا، ''غزہ میں اسرائیلی افواج کے عمل کے مجموعی اثرات کی روشنی میں، ہمیں اس بات پر سخت تشویش ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر زندگی تنگ کرتا جا رہا ہے، جو کہ ایک اکائی کے طور پر ان کے وجود کے خلاف ہے۔‘‘ اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے،...
    نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی، مفتی مفتی منیب الرحمن، مولانا فضل الرحمن نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت و یکجہتی کیلئے شرعاً جہاد فرض ہونے کا واضح جرأت مندانہ تاریخی اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کے جاری کردہ متفقہ اعلامیہ اور قراردادوں کا خیرمقدم اور تائید و حمایت کرتے ہوئے اسے غزہ فلسطین اور عالم اسلام کے غیور مسلمانوں کے دینی ملی جذبات و امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے، جس میں مفتی اعظم...
    غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)7اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 46 سے تجاوز کر گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں مزید 46 سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں میں خان یونس میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں...
    مشہور کامیڈی فرنچائز دھمال کی چوتھی فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ اجے دیوگن نے دھمال 4 کی ٹیم اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم دھمال 4 کی ایک شہر میں شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ پہلی تصویر میں ہدایتکار اندرا کمار کے ساتھ اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، سنجے مشرا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں اجے دیوگن نے اندرا کمار، پروڈیوسر بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک اور دیگر کے ساتھ پوز دیا۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’پاگل پن واپس آ گیا ہے #Dhamaal4 زور و شور سے شروع،...
    مقررین نے کہا کہ غزہ میں 200 سے زائد صحافیوں، 10 ہزار بچوں سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیی شہید ہو چکے ہیں۔ اس پر عالمی برادری اور بالخصوص عرب دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انصار زاہد نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ سلامتی قونصل اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کی اپیل پر فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، نائب صدر صائمہ نواز، الفت مغل، احمد ہمایوں خان، نعیم اقبال، انصار زاہد، تصور شہزاد، اقبال جگھڑ، مبشر حسین، اے آر گل،  محمود بھٹی، محبوب چودھری ، حامد نواز، سجاد...
    غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔ یہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہے. اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔ ان دونوں اداروں نے منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔ Post Views: 4
    2015ء میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیا گیا 13 سالہ فلسطینی لڑکا احمد منصرہ اسرائیل کے چنگل سے آزاد ہو گیا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 10 فلسطینیوں کی حالت خراب ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرئیل کی جانب سے رہا کیے گئے قیدی فلسطینیوں میں 2015ء میں گرفتار کیا گیا 13 سالہ لڑکا احمد منصرہ بھی شامل ہے جس کی عمر اب 23 سال ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے قیدیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ میکرز کئی بار غدر 3 بنانے کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔  ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’جات‘ کیلئے پُرجوش اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کیا غدر 3 بن رہی ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ زی کا پراڈکٹ وہ جب چاہیں اسے بنائیں میکرز اس حوالے سے کہتے رہتے ہیں مگر ابھی تک آگے بات نہیں بڑھی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) کیا غدر 3 میں بھی وہی کاسٹ ہوگی سنی دیول اور امیشا پٹیل؟ اس سوال...
    GAZA: اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی سے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں میں زبردستی بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور ترکیہ زبردستی یجرت کے حوالے سے شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ مزید پڑھیں: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50,810 تک پہنچ گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید اسرائیلی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو خیمہ بستیوں میں بسانے کے منصوبے کا انتظام ترکیہ کے...
    غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 38 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی اور درجنوں لاپتا ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، غزہ شہر کے مشرقی مضافات میں ایک کثیر المنزلہ عمارت پر کیے گئے اس حملے میں 29 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 80 کے قریب افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ قریبی مکانات بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ علاقے کے دیگر حصوں میں بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی، جہاں مزید 9 فلسطینی شہید ہوئے، جس سے صرف بدھ کے روز شہادتوں...
      مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ حالیہ کامیاب فلموں ’اسکائی فورس‘ اور ’چھاوا‘ کے بعد مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹریلر نے فلمی شائقین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔  راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے  یہ فلم ایک انوکھے اور دلچسپ رومانوی سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں راج کمار راؤ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر مہندی کے دن 29 تاریخ میں پھنس جاتے ہیں۔ شادی سے ایک دن پہلے حالات عجیب رخ اختیار کر لیتے ہیں اور راج کمار راؤ ایک ہی دن میں...
    بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔  یہ فلم 2018 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیش دیشمکھ بطور وِلن ایک کرپٹ سیاستدان کا مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جو اس فلم کے پچھلے حصے کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔ اجے دیوگن فلم میں انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھائیں گے جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کرتا ہے اور ان کی چھپائی...
    غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50ہزار810تک پہنچ گئی، صرف 24گھنٹوں میں 58فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیت المقدس (سب نیوز)غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1449افراد کو شہید اور 3647کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 50 ہزار810فلسطینی شہید اور کم...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےفلسطین کے حوالے سے اختیار کردہ اسرائیلی راستے کو بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئےاسرائیل سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کی سربراہ کی طرف سے یہ اپیل اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ میں کسی قسم کی امداد کی ترسیل کوایک ماہ سے زائد عرصے سے روک رکھنے کے بعد کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں انتونیو گوتریش نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز غزہ:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1,449 افراد کو شہید اور 3,647 کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی...
    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1,449 افراد کو شہید اور 3,647 کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 50,810 فلسطینی شہید اور کم از کم 115,688 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ شہادتیں زیادہ تر اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) غزہ پٹی کے طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اور منگل کے روز کیے گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے مطابق وسطی شہر دیر البلاح میں ایک گھر پر حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ دیر البلاح میں ایک اور حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ شمالی شہر بیت لاہیا میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس میں ایک خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے۔ غزہ شہر کے شمال مغرب میں کھلے علاقے میں ایک گروپ پر حملے میں چار افراد مارے گئے، جن میں ایک ایسا شخص بھی...
    غزہ: فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) نے 23 مارچ کو غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 15 طبی اور انسانی امدادی کارکنوں کی شہادت کے بعد ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ "مکمل جنگی جرم" ہے اور اس میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ PRCS کے صدر یونس الختیب نے ایک کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کی تاکہ اس واقعہ کی حقیقت سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کو حساب دے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طبی عملہ اسرائیلی حملے کے بعد زخمیوں کو امداد دینے کے لیے ایمبولینسوں میں جا رہا تھا۔ سوسائٹی کے مطابق، ایمبولینسوں...
    ترجمان جے یو آئی سندھ نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین شرکت کریں گے جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں تاریخ ساز دھرنا دیکر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام سندھ کے ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں نے مظالم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں، اسرائیلی دہشت گرد غزہ کے معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردار مظلوموں کا ساتھ دینے کے...
    اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔  بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔ 36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے پانچ قیدیوں سے انٹرویو کیے جنھیں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بغیر مقدمہ گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ...
    ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فرنچائز مشن: امپاسیبل سیریز کی نئی فلم ’دی فائنل ریکننگ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ دو منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل اس اسٹنٹس سے بھرپور سنسنی خیز ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس میں شائقین کو بھرپور ایکشن، پرانی فلموں کے مناظر اور سپر اسٹار ٹام کروز کے دلچسپ اسٹنٹس دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ٹام کروز (ایتھن ہنٹ) کے ہوائی جہاز سے لٹکنے کے سین سے ہوتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے: ’یہ سب سچ نہیں ہو سکتا۔‘ اس کے بعد فلم کی پرانی قسطوں کے اہم مناظر دکھائے جاتے ہیں جن میں ایتھن ہنٹ کے دل دہلا دینے والے ایکشن سین دکھائے گئے ہیں۔...
    فوٹو: پی پی آئی فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستان کا معاشی حب کاروبار کے لیے بند رہا۔شہر کے تقریباً تمام کاروباری مراکز بند رہے اور تاجروں نے احتجاج کیا۔ اس دوران مطالبہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی کی بربریت روکنے کا رہا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی تمام مارکیٹس بند رہیں۔ دکانداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا مطالبہ رہا کہ اسرائیل اپنی بربریت ختم کرے اور فلسطین آزاد ہو۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے کا واضح اعلان کرے۔احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں...
    اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا ہادی ولایتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفی کے رہنما یاور عباس نے خطاب کیا۔ ریلی میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے خصوصی کلام پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سرزمینِ غزہ و فلسطین پہ جاری امریکی و اسرائیلی غیر انسانی جارحیت کے خلاف، مظلومینِ غزہ و فلسطین سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد مسجدِ شاہِ خراسان سے نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے...
    غزہ کے شمال میں ہونیوالے حملے میں شہید ہونیوالوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونیوالے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے میں 5 مرد، 5 خواتین اور 5 بچے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے شمال میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے...
     بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر اور پریم کا انداز واپس آ گیا‘۔ اندازاپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات...
    اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج  بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
    فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے ترمسعیا میں ایک 14 سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری عمر محمد ربیع کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ ترمسعیا کے میئر عدیب لافی نے رائٹرز کو بتایا کہ عمر ربیع اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ قصبے کے داخلی راستے پر موجود تھا جب ایک اسرائیلی آبادکار نے ان پر گولیاں چلائیں۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے عمر کو حراست میں لیا اور پھر اسے مردہ قرار دے دیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا اور کہا کہ یہ اسرائیل کی مسلسل استثنیٰ کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ترمسعیا...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اور آج کے دن اب تک اسرائیلی بمباری میں 39 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں غزہ میں فلسطینیوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال، اسرائیلی فوجی نے سنسنی خیز انکشافات کردیے غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کی گئی بمباری میں جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 جبکہ غزہ سٹی کے زیتون محلے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے دیر البلح میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ طبی...
    غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں صبح سے اب تک 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صبح سے اب تک غزہ اور دیگر علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 جبکہ غزہ سٹی کے زیتون محلے میں 2 افراد شہید ہوئے۔   وسطی غزہ کے دیر البلح میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ خان یونس میں 19، غزہ طوفہ اور اطراف میں 10 جبکہ دیر البلح میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔...
    غزہ جنگ کا حصہ رہنے والے اسرائیلی فوجی نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 9 ماہ تک غزہ جنگ میں شامل رہنے والے اسرائیلی فوجی نے اسرائیلی اخبار ہارٹز میں لکھے گئے مضمون میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور اسرائیلی فوجی نے لکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جسے ’شاوِش‘ کہا جاتا ہے۔ نامعلوم اسرائیلی فوجی نے لکھا کہ فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی کو ’ماکیسٹو پروٹوکول‘ کہا جاتا ہے جس...
    مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
    اسرائیلی فوج انسانی ڈھال کے طور پر فلسطینی شاوِش استعمال کر رہی ہے، اسرائیلی فوجی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیلی فوج غزہ میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے جنہیں شاوِش کہا جاتا ہے، اسرائیلی فوج روزانہ کم از کم 6 مرتبہ ان کا استعمال کرتی ہے۔اس بات کا انکشاف ایک اسرائیلی فوجی نے اسرائیلی اخبار ہارٹز میں لکھے گئے مضمون میں کیا، اخبار کی جانب اس اسرائیلی فوجی کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔اس نامعلوم اسرائیلی فوجی نے اپنے مضمون میں لکھا کہ وہ 9 ماہ تک غزہ جنگ میں شامل رہا اور اس نے پہلی مرتبہ دسمبر 2023 میں ماسکیٹو پروٹوکول...
    غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید،بمباری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق 18 مارچ کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 1309 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزار 184 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ الجزیرہ عربی کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں کم ازکم...
    مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ملازمین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ ’Copilot‘ کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مائیکروسافٹ کی ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب پہنچیں اور پُرعزم آواز میں کہا مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے استعمال کرنے کی بات کرتے ہو، جبکہ مائیکروسافٹ...
    مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ملازمین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ "Copilot" کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مائیکروسافٹ کی ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب پہنچیں اور...
    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوچکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت قیدیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ مہینے غزہ میں قتل کیے گئے 15 امدادی کارکنوں میں سے ایک کی موت کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے امدادی کارکنوں میں سے ایک کے موبائل فون سے ویڈیو برآمد ہوئی ہے جو ساری صورت حال کو بیان کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید یہ ویڈیو قریباً 7 منٹ کی ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق یہ شہید کیے گئے کارکن رفعت رضوان کے موبائل فون سے ملی ہے، اور بظاہر یہ چلتی ہوئی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں...
    اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو چکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی...
        اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا: “انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔” گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور مظالم کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ...
    غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملوں میں 162 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید والوں کی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی جب کہ  115,225 شہری زخمی ہو چکے۔ صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ  کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی  کے مطابق اسرائیل نے  لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے...
    معروف فلمساز جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ سیریز اوتار کی تیسری فلم ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ کا پہلا ٹریلر سینماکان میں جاری کر دیا گیا، جہاں سینما مالکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیگر سیکوئلز کی طرح تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کیمرون نے اسے بیک وقت دیگر فلموں کے ساتھ فلمایا تھا اور جلد ریلیز کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ پہلے ٹریلر میں نئے ناوی قبائل متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ’ونڈ ٹریڈرز‘ (فضا میں غبارے جیسے جہازوں پر سفر کرنے والا پرامن قبیلہ) اور ’فائر پیپل‘ شامل ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ایک آسمان میں لڑائی سے ہوتا ہے جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غیرقانونی موجودگی ختم ہونی چاہیے جہاں فلسطینیوں کو تشدد اور کڑی پابندیوں کا سامنا ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر ناجائز رکاوٹوں سے ان کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے اور ایسے اقدامات شہریوں کے خلاف طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے مترادف ہیں۔'او ایچ سی ایچ آر' میں تنازعات کی روک تھام اور قیام امن کے شعبے کے سربراہ جیمز ٹرپن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں سے فلسطینی لوگوں کے...
    رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔  فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم...
    غزہ میں صورتحال بے قابو ہو گئی۔ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ روز بچوں اور خواتین سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شمالی غزہ کے مسلسل اسرائیلی محاصرے کے باعث شمالی غزہ کے مرکزی شہر میں پانی کی سپلائی بھی مکمل بند ہو گئی۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوب سے فلسطینیوں کی مزید جبری نقل مکانی  کا حکم دے دیا۔ صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ  کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے ۔  فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی  کے مطابق اسرائیل نے  لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد صالح محمد برداوِل، ان...
    ریلیز کے آغاز سے ہی سست روی کی شکار فلم ’’سکندر‘‘ نے دنیا بھر سے 5 دنوں میں 169 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔  پانچویں دن تک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرجائے گی۔ قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگی جو بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرپائے گی۔ سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں...
    سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نہتے شہریوں، بچوں، اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانا، نیز غزہ میں اسکول اور طبی مراکز پر حملے، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت سعودی عرب نے خاص طور پر اُس سعودی ثقافتی مرکز کے گودام پر بمباری کی مذمت کی، جہاں طبی سامان موجود تھا۔ بیان میں اقوام متحدہ کی خاموشی اور اسرائیل کو احتساب سے بچ نکلنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی، اور کہا گیا کہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے...
    نشرت بروچا کی مشہور ہارر فلم ’چھوری‘ کے دوسرے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ چھوری 2 میں نشرت کے ساتھ سوہا علی خان بھی سپر نیچرل تھرلر فلم جلوہ گر ہورہی ہے جس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔ خوفناک مناظر اور دل دہلا دینے والی چڑیلوں اور بھوتوں کی کہانی پر مبنی ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس فلم کے پہلے حصے میں سوہا علی خان نہیں تھیں تاہم دوسرے حصے میں ان کی موجودگی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ سوہا کی چھوری 2 میں ایک عرصے بعد طاقتور انٹری ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ چھوری 2 میں سوہا علی...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے طبی عملے اور انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کی حالیہ اموات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے فلسطینی علاقوں پر بڑھتے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر غزہ میں لوگوں کے تباہ کن مصائب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دکھ کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی...
    غزہ: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جمعرات کو اسرائیلی فضائی بمباری میں کم از کم 112 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دار الارقم اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں 33 فلسطینی پناہ گزین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس نے دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انسانیت کے خلاف جنگی جرم" قرار دیا ہے۔ دوسری...
    پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں وہ انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم ’عبیر گل‘ میں نظر آئیں گے لیکن ٹیزر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یہ فلم تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی بھارت میں انتہا پسند تنظیموں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ملک میں فواد خان کی فلم کی ریلیز کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا موقف بہت واضح ہے۔ ہم ایسی کسی بھی فلم کو قبول نہیں کریں گے جس میں پاکستانی فنکار ہوں۔ اور اگر ایسی فلم ریلیز کی گئی تو ہم ایم این ایس کے...
    غزہ: اسرائیلی بمباری کے باعث 39 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں، جن میں سے 17 ہزار بچے اپنے دونوں والدین سے محروم ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کو جدید تاریخ کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے بحران کا سامنا ہے۔ فلسطینی سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق، اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک 17 ہزار 954 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، جن میں 274 نومولود اور ایک سال سے کم عمر کے 876 بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت ہے، جس کے باعث 60 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوچکے ہیں اور...
    اپنے بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، علماء مشائخ اسرائیلی، امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب، عشاء، فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ علماء مشائخ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی، امریکی جارحیت اور جبری طور پر غزہ خالی کرانے کیلئے مسلسل وحشیانہ بمباری کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مسلم...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کر کے اسے "موراج کوریڈور" کا نام دے دیا۔ اسرائیلی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکا مچانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور بری طرح فلاپ ہو گئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر82.45 کروڑ کمائے ہیں۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق سکندر نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن 9.75 کروڑ کمائے ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے کم سنگل ڈے کلیکشن ہے۔ جس کے بعد بھارت کے کئی سنیما گھروں سے فلم کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔...
    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔ سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے...
    اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے رفح میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
    وسطی اور جنوبی غزہ میں بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 21 شہید ہو چکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمال مشرقی علاقے رفح میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہے۔ غزہ میں خوراک کی شدید قلت، آٹے کا بحران دریں اثنا اسرائیل کی جانب سے...
    معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...
    غزہ(نیوز ڈیسک) دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، اسرائیل کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور پناہ گاہوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ہونے والی بربریت میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دو ہفتوں سے جاری حملوں میں ایک ہزار 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں سے 320 معصوم بچے بھی لقمہ اجل بنے، 609 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 399 ہو گئی اور ایک لاکھ 14 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ Post Views: 1
    پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا...
    کراچی: عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جہاں نئی اور پرانی فلموں کی ریلیز نے سینماؤں میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ اس سال پاکستانی، بھارتی، انڈونیشین، جرمن اور ہالی وڈ فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں۔ نئی فلموں میں: قلفی (شہروز سبزواری، سعیدہ امتیاز، بابر علی، جاوید شیخ، معمر رانا) کبیر (عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز) عشق لاہور (جاوید شیخ، صائمہ نور) لمبی جدائی (بابر علی، حریم فاطمہ) مارشل آرٹسٹ (شاز خان کی انگریزی فلم، پاکستانی سماج پر مبنی) پاکستانی فلم سازوں نے جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی 2، پنجاب نہیں جاؤں گی، تیری میری کہانیاں اور ٹچ بٹن جیسی ہٹ فلمیں دوبارہ ریلیز...
    نئی دہلی (نیوزڈیسک) دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ سکندر ‘ سنیماؤں پر آنے سے پہلے آن لائن لیک ہوگئی۔ دبنگ اسٹار کے مداح عید کے تہوار پر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’ سکندر ‘ کے بے صبری سے منتظر تھے جو بالآخر اب سنیما گھروں کی زینت بن گئی۔ تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم’ سکندر ‘ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور فلم سنیماؤں پر آنے سے پہلے ہی آن لائن لیک ہوگئی۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں اور فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، یاد رہے کہ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کی گئی...
    انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی عیدہ گاہ سے اپراڈہ تک نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی اور سیرت کمیٹی کے ذمہ داران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین...
    فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہندی ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی، جو فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیر معمولی طور پر کم ہے۔ اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔ وکی کوشل کی فلم چھاوا نے پہلے دن 31 کروڑ روپے کمائے، جس کے مقابلے میں سکندر کا کلیکشن کم رہا۔ سلمان خان کی اپنی ہی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے پہلے دن...
    عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم سازوں نے جہاں نئی فلمیں ریلیز کی ہیں، وہیں شائقین کے لیے پرانی فلموں کو بھی ریلیز کردیا گیا۔اس بار شائقین کے لیے عید کے موقع پر ماضی کی مقبول فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی، ٹچ بٹن، پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی ٹو اور تیری میری کہانیاں‘ جیسی فلموں کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس بار ملک بھر میں پنجابی بھارتی فلموں سمیت جنوبی بھارتی فلمیں بھی سینماؤں میں ریلیز کی گئی ہیں۔عید الفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینماؤں میں اس بار انڈونیشن اور جرمن فلموں سمیت ہولی وڈ فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی فلموں میں شہروز...
    ممبئی: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کو بھارت سمیت خلیجی، امریکی اور یورپی ممالک میں ریلیز کر دیا گیا۔ تاہم فلم کی ایڈوانس بکنگ توقع سے کم رہی، جس کے باعث اس کی ابتدائی کمائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا تھا کہ ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک پہنچے گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم اندازوں سے کم بزنس کرے گی۔ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کہا تھا کہ چاہے فلم اچھی ہو یا بری، لیکن 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے گی۔ ’سکندر‘ سلمان خان...
    غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز) فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے...
    غزہ: فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے اور تدفین کا دن بن چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 8 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے شامل...
    تل ابیب: اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ احتجاج تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں منعقد کیے گئے، جہاں شہریوں نے حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ چند دن قبل اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی شہداء کی تعداد 50 ہزار...
    غزہ: اسرائیلی حملوں کے آغاز کو چھ ماہ گزرنے کے بعد تباہ حال غزہ میں آج مسلسل دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے، مگر فلسطینی عوام کے لیے یہ دن خوشیوں کے بجائے اداسی اور غم کا پیغام لے کر آیا ہے۔ عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کیے، جس سے مزید تباہی پھیل گئی۔ غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں نہیں دے سکتے، کیونکہ روزگار ختم ہو چکا ہے اور سرحدوں کی بندش نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ایک شہری نے کہا: “ہم بھی انسان ہیں، کیا ہمارے بچوں کو خوش رہنے کا حق نہیں؟” اب تک اسرائیلی بمباری...
    عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، میٹھی عید کے موقع پر 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔ 1:لوو گرو سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک فلم ’لو گُرو‘ اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کرچکے ہیں اور اب...
    مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی...
    مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...
    ریلی میں امامیہ محبین سمیت دیگر کمسن بچے بچیوں نے مسئلہ فلسطین پر حکمرانوں کی خاموشی، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی، خواتین پر ظلم و بربریت کو اجاگر کرنے اور غزہ میں موجود بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دستے تشکیل دیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے کراچی، مرکزی آزادی...
    رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کیلئے القدس مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بنیاد بانی انقلاب اسلامی ایران "امام خمینی" رہ نے رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے یوم القدس کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی شکاگو میں نکالی گئی جہاں مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے صیہونی مظالم کے خلاف غزہ کی عوام کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس مارچ کے انعقاد سے قبل بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے...
    حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 18 مارچ  کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسرائیل...