2025-05-15@03:13:37 GMT
تلاش کی گنتی: 721

«فلم ریلیز»:

(نئی خبر)
    تل ابیب  : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کی حدود کے قریب پہنچا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔   دوسری جانب، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے تحت، درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس اجلاس میں 80 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اپنے وفد کے اجلاس میں شرکت کا اعلان...
    غزہ :  اسرائیلی فوج کے غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ پیر کو غزہ کے صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 5 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 45 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔   فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 584 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 9 ہزار 731 زخمی ہوچکے ہیں۔   دوسری جانب، فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج...
    غزہ(نیوز ڈیسک)شمالی غزہ میں دھماکے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہے غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے جاری لڑائی میں صہیونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بیت ہنون میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 11 کا تعلق نہال بریگیڈ سے ہے، پیر کو مارے گئے تمام صہیونی اہلکار نہال بریگیڈ کے ریکنسنس یونٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔مرنے والے اسرائیلی فوجیوں میں 23 سالہ کیپٹن یائر یاکوو شوشان، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاہاو حدر، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ گائے کرمیئل، 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاؤو فیفر اور 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایوئیل وائس مین...
    ذرائع نے مزید عندیہ دیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے کے حوالے سے سکیورٹی مشاورت کر رہے ہیں، یہ پیشرفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس ہفتے غزہ پر جلد از جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ہر فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی رہا کرنے کو تیار ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سیز فائر کے 3 مراحل ہوں گے، غزہ میں قید اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا۔ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن...
    بالآخر، بلی تھیلے سے باہر آہی گئی، صہیونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کردیا، اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے نقشے میں فلسطین، شام، لبنان، اردن اور دیگر علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کے ان صہیونی عزائم پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، اور متحدہ عرب امارات نے متنازع نقشے کی شدید مذمت کی ہے، سعودی عرب نے ان نقشوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیل کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے عزائم...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں مقابلہ کسی جنگ کے مترادف سمجھا جاتا ہے، ہر گیند پر دونوں ملکوں کے پونے 2 ارب سے زائد عوام کی سانسیں تھم جاتی ہیں جنکی خوشی اور غم کا تعلق میچ کے نتیجے سے جڑا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی لیے ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے کسی بھی ملک میں میچ کا انعقاد ہو تو شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے اور اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو تاریخی حیثیت حاصل ہے جس پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، تاہم اب معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ...
    مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) قطر کے دارالحکومت دوحہ اور مصری دارالحکومت قاہرہ سے پیر 13 جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے والے ممالک امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں نے گزشتہ رات گئے اپنے مذاکرات میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ان مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے بھیجے ہوئے مندوب شامل ہوئے۔ سیزفائر مذاکرات میں یہ بڑی پیش رفت اتوار اور پیر کی درمیانی رات نصف شب کے بعد ممکن ہوئی، جس کے...
    اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم  8 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں ہونے والا ہر میچ ایک جنگ کی صورت اختیار کرلیتا ہے، جس میں دونوں ملکوں کے عوام بھی کود پڑتے ہیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان کھیل کے میدان میں پائی جانے والی یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، ان دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ سے منسلک عوامی جذبے اور جوش و خروش کے علاوہ میچ میں پائی جانے والی سنسنی خیزی اور تندوتیزی کی بھی دنیا دیوانی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں لگنے والے ہر چھکے اور ہر کیچ پر برپا...
    غزہ: قطر میں جنگ بندی مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوئے۔   اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے، اور ایک لاکھ 9 ہزار 660 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔   اسی دوران حماس نے بیت حانون میں ایک اسرائیلی فوجی...
    کہو نہ پیار ہے سے بالی ووڈ کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی کامیابیوں کا سہرا مداحوں کے سر باندھ دیا۔ حال ہی میں اپنی فلم کہو نہ پیار ہے کی ری ریلیز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ میں وہ پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے اور سنی دیول کا بھی غدر کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow) ان کا کہنا تھا کہ ان پر خدا مہربان ہے اور یہ ان کے مداحوں کا پیار ہے جو وہ آج...
    سبی(آئی این پی )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کسی مقتدر ملک نے غزہ میں کشت وخون روکنے کیلئے اپنا قابل قدرکردارادانہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاسرائیلی بربریت اورفسطائیت کی آگ نے فلسطینیوں کوکندن بنادیا۔وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پراللہ ربّ العزت کے روبروسربسجود ہوجاتے ہیں،انہیں بندوق اوربارود کے زورپرہرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر بولان ومہران حضرت سخی فیض سلطان باہوؒ اوستہ میں مرید ین وعقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی مارچ میںسی ویو روڈ پر سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھ پر بڑی تعداد میں اسٹینڈی بینرز اور پلے کارڈز کے بورڈلگائے گئے تھے جس پرفلسطینی شہداء ،خواتین اور بچوں پر اسرائیلی بمباری کے حوالے سے تصاویر لگائی گئی تھیں ۔
    غزہ میں صیہونی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 22 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز غزہ:غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،خان یونس،شجاعیہ اور البریج کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹےمیں 22 فلسطینی شہید،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 6 ہوگئی۔ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پربھی بمباری کی، حوثیوں کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لبنان میں صیہونی فوج نےایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،صورشہر پر بمباری سے پانچ شہری شہید ہوگئےاسرائیلی قیدی کی ماں نےٹرمپ کو نیتن یاہو کی شکایت لگا دی،ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ڈیل کی ہرکوشش کو سبوتاژ کرتا ہے۔
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا رہا، فلسطین، لبنان اور یمن میں حملے جاری رہے، غزہ میں بمباری سے مزید21 فلسطینی شہید ہوگئے۔(جاری ہے) برطانوی جریدے دی لانسیٹ نے شہدا سے متعلق جاری خوفناک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد موجودہ تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار260 ہے۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں بھی بمباری جاری رہی، طائرشہر میں اسرائیلی حملے میں 5 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ترجمانی حوثی کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن کی 2 بندرگاہوں اور پاور سٹیشن پر فضائی حملے...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔ ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام شمالی غزہ میں ضروری امداد پہنچانے کی راہ میں بدستور رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں جہاں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی قلت کے باعث لوگوں کو بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے غزہ کے تازہ ترین حالات سے متعلق 'اوچا' کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے غزہ کے 21 مقامات پر امداد پہنچانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ان میں سے صرف 10 مشن بھیجنے کی اجازت مل سکی۔ اسرائیل کے فوجی حکام نے سات امدادی کارروائیوں کو...