data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، 24 افراد شہید درجنوں زخمی

غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24  فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بمباری منگل کی صبح مختلف رہائشی علاقوں اور جنوبی وادی غزہ میں امدادی سامان کے منتظر شہریوں کے اجتماع پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 51 فلسطینی شہید

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع صبرہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کی گئی جس کے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ریسکیو اور سول ڈیفنس کے عملے نے زخمیوں کو فوری طور پر الشفا میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

نصیرات میں قائم العودہ اسپتال کے طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسپتال میں 19 لاشیں اور 146 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو صلاح الدین اسٹریٹ پر امداد کے حصول کے لیے جمع تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا

رپورٹ کے مطابق 62 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں وسطی غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ شدید انسانی بحران سے دوچار ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور فوری مداخلت نہ ہونے کے باعث غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسرائیل خوراک غزہ فلسطینی شہری

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، 24 افراد شہید درجنوں زخمی
  • غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی یہودی فوج کے ہاتھوں500 مسلمان فلسطینی شہید
  • اورکزئی‘دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ‘ایف سی جوان شہید
  • غزہ میں مزید 51 فلسطینی شہید۔3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
  • غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24گھنٹوں میں مزید 51فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی غزہ میں گھروں اور خیمہ بستیوں پر بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 51 فلسطینی شہید
  • غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے
  • غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوںاورآبادی پر اسرائیلی بمباری، 66 شہید