2025-12-14@07:25:01 GMT
تلاش کی گنتی: 5588
«فیس لیس کسٹم»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین مستعفی ہو گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے طاہر حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا سیکریٹری جنرل طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔
پاکستان اور انڈونیشیا نے تجارت، ثقافت، صحت، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشین صدر پرابوو سبیانتو کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا، جس کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ بعد ازاں مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے انڈونیشین صدر کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کے حوالے سے کہا کہ دونوں طرفین نے پاکستان کی زرعی مصنوعات اور آئی ٹی سروسز کے ذریعے تجارتی توازن...
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راو انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فورا موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راو...
-- فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کینسر اور کارڈیک سرجری کےلیے خصوصی کارڈ متعارف کروایا جائے گا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا...
قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا تھا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی سے متعلق مشاورت جاری ہے، جبکہ موجودہ انتظامی امور طاہر حسین اپنی مدت پوری ہونے تک سرانجام دیتے رہیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
عثمان خان :سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکریٹری جنرل طاہر حسین کا استعفی منظور کرلیا . سیکرٹری جنرل طاہر حسین کا استعفی یکم جنوری 2026 سے موثر ہوگا۔
اسلام آباد (علی اختر) سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی ہو گئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفی' منظور کر لیا ہے۔استعفی' یکم جنوری 2026 سے منظور قرار دیا گیا۔ مزید :
لاہور: وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف پراپرٹی کی اراضی محکمہ تعلیم پنجاب کو الاٹمنٹ کا معاملہ حکومتی تنازع قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ آئینی عدالت نے معاملہ فیصلے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو ریمانڈ کردیا، جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ متروکہ وقف پراپرٹی کو محکمہ تعلیم کو الاٹ کرنا دو حکومتوں کا تنازع نہیں۔ ہندوؤں کی ارتھی جلانے کی اراضی محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کردی؟۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ 1989 میں الاٹ زمین پر اب تعمیرات ہو چکی ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متروکہ املاک محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کی۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ متروکہ املاک کی الاٹمنٹ پر ادارہ نے خود کیا ایکشن لیا۔ متروکہ املاک نے اپیل سینٹرل گورنمنٹ کے نام سے کیوں دائر کی۔ یہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔علی پرویز ملک نے یہ بات قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بتائی، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پچھلے سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہے، نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی، مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم سپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی، گھر یا زیور بیچنے پر مجبور نہیں ہوگا۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر، امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت حاصل کر سکے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 45...
مریم نواز کا کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج...
اُسامہ ملک: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں آگ لگ گئی, جناح ایئر پورٹ کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ۔گاڑی میں موجود سکیورٹی گارڈ نے فیملی کو بحفاظت نکالا۔۔ اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔۔ پولیس کے مطابق۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ رات گِے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا ، ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد گاڑی میں رائو انوار کی فیملی سوار تھی ، گاڑی میں موجود سکیورٹی گارڈز نے گاڑی سے فیملی کو باحفاظت نکالا ، گارڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور امریکہ کے درمیان بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزارت پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے آج پاکستان میں امریکی سفیر محترمہ نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں بنیادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع، اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے مقاصد کے حصول میں امریکی تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر نے پاکستان کے اصلاحی ایجنڈے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصاً سفیر سے...
کراچی: ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نصر ت ٹرسٹ کے زیراہتمام نصرت کمپلیکس ملیر میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ‘‘ونٹر فیسٹیول ‘‘سے ڈاکٹر رتنا دیوان ‘مفتی ابوبکر محی الدین ‘ابوقتادہ اور مفتی ابو طلحہ خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے...
پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ستاروں کی روشنی...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ رواں سال گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔ سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہسوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھی اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور گیس فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری...
وزارت آبی وسائل کی پانی کی دستیابی میں کمی سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس میں آبادی میں اضافہ کے سبب سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ 2017 سے 2023 تک آبادی میں چار کروڑ اضافہ، فی کس پانی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی ہوئی ہے، 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 795 کیوبک میٹر تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہو کر 679 کیوبک میٹر پر آگئی۔وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 760...
ہر سال ثقافتی دن ہوتا ہے، ایف آئی آر کاٹنے والا جاہل ہے، شاہراہ فیصل جلاؤ گھیراؤ کیس میں جج کے ریمارکس
انسدد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے شاہراہ فیصل سے جلاؤ گھیراؤ اور ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ بلوہ، نجی وہ سرکاری املاک کو جلانے، توڑ پھوڑ اور ریاست مخالف نعروں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ تفتیشی افسر نہیں ہے کٹھ پتلی ہے جو کہا جائے گا وہ ہی کرے گا، سندھی ٹوپی اجرک کلچر ڈے تھا، وہ ریمانڈ پیپر پر لکھتے ہوئے شرم آتی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے 12 ملزمان شہروز، سلمان، شمن علی، ارشاد، زبیر...
انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں یہ نظام شروع کیا جائےگا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے قبل تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین اور ٹریک سسٹم سے متعلق عوام میں بھرپور آگاہی اور تشہیر کی جائے، تاکہ شہری اس نظام سے مکمل واقف ہوں۔ انہوں نے سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر اینڈ ورکس، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی،...
مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ہوسکتی ہے، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا، پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں، بانی کی بہنوں نے وہ کام کردیا جو حکومت کو پتا نہیں تھا، بہنوں نے بتادیا کہ ملاقات نہ ہو تو بانی فرسٹریٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہ کیے جانے کے بعد تحریک انصاف عملاً غیر مؤثر ہو گئی ہے۔اس سے قبل رجسٹریشن سے محرومی کے باعث پی ٹی آئی انتخابی عمل سے بھی باہر ہو چکی تھی، جس کے بعد اس کی قانونی و سیاسی حیثیت مزید کمزور ہو گئی ہے۔قابل اعتماد سیاسی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد حیثیت سے منتخب ارکان نے بھی پی ٹی آئی سے وابستگی ختم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ایوان بالا میں پی ٹی آئی سب سے چھوٹا گروپ بن کر رہ گئی ہے۔ حکومت اگرچہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے پر سنجیدگی سے غور نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ مذاکرہ کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان...
—تصویر بشکریہ فیس بک آرٹس کونسل کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔کراچی میں کلچرل فیسٹیول کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلپائن، مراکش کے سفیروں، جرمنی، سری لنکا، جاپان، یو اے ای کے قونصل جنرلز اور برطانوی ہائی کمشنر کو بھی اجرک تحفے میں دیں۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ 140سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مخالف جماعتیں ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ جلسہ صحیح نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم اس حد تک بڑھ چکی کہ نیشنل ڈائیلاگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سیاست میں راستہ ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے۔ 9 مئی کو پی ٹی آئی، 10 مئی کو بھارت کو شکست دی: عطاء اللّٰہ تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو کھنڈر بنادیا ہے۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ سب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی ہوگا، وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر سکیورٹی معاملات میں تنقید کرنا غیر منصفانہ ہے، ہمارا قصور نہیں، بلکہ پالیسی میں تبدیلی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے تیسری بار اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کو منتخب کیا، جبکہ وہاں گورننس نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔ پشاور نے 2013 سے 2024 تک تحریک انصاف کو مسلسل ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں پانچ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا، ساتھ ہی فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔...
ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “سپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ فنا نس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمو رنڈم کے مطابق پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز): اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی)، تو مکمل 25فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا دیگر حقدار (پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد) ان کے لیے 50 فیصدکمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔ یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین سے چار صوبے بنائے جائیں، اسی طرح سندھ کے بھی صوبے بنائے جائیں۔ صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا، بلکہ عوام کو سہولت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو وسطی، جنوبی اور شمالی حصوں کی بنیاد پر نئے صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے، کیونکہ عوام کو دور دراز شہروں میں جانا پڑتا ہے جس سے مشکلات بڑھتی ہیں۔ لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب انہوں نے سندھ...
آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرین کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف کر دیے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 2,376 متاثرہ گھرانے مستفید ہوں گے، جنہیں کئی برسوں سے جمع شدہ بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بقایا بلات کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے، جو متاثرین کے لیے معاشی ریلیف...
پاکستان کے ٹی20 انٹرنینشل کپتان سلمان علی آغا نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل قومی اسکواڈ میں بڑے تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے۔ ’مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ سے پہلے کوئی بڑی تبدیلی ہوگی۔ یہ وہی کمبی نیشن ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے۔‘ ٹی20 ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے کردار سونپ دیے گئے ہیں اور ٹیم اسی ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، جو بھارت اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔ امریکی ریاست الاسکا میں 7...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔ مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لا¶ڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈا¶ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد ایم کیو ایم رکن اسمبلی سید عثمان اور نصیر احمد نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں سید عثمان نے کہا کہ شارع فیصل پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حد 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی جائے۔سید عثمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل مصروف ترین شاہراہ ہے، رفتار کی حد میں اضافہ ناگزیر ہے۔قرارداد میں ٹریفک ماہرین کی مشاورت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈز لگادیے گئے ہیں۔ ڈی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یشادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اْسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان...
بھارت نے وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔ دلچسپ طور پر بھارت نے 20 میچوں بعد پہلی بار ٹاس جیتا اور پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا سکی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار 106 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال میں سہارا دیا، جبکہ کپتان ٹیمبا باووما 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 29 اور میتھیو برٹزکے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کیشو مہاراج...
وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور...
بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے معروف کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر فراریوں نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ کمانڈر نور علی چاکرانی بی آر اے کے بڑے اور اثر و رسوخ رکھنے والے کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت...
اسکرین گریب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو...
لاہور: لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول کیے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ایک لاکھ سے زائد خراب اور جلنے والے سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دیا جا چکا ہے۔ خراب میٹرز طویل عرصے تک تبدیل نہ ہونے کے باعث صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈیفیکٹو کوڈ لگے میٹرز کے حامل صارفین کو بھاری بل بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے صارفین میں شدید ردعمل پیدا ہو رہا ہے۔ نیپرا نے میٹرز کی شدید قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ سے جواب طلب کر لیا۔ نیپرا نوٹس کے مطابق اگست کے بعد سے نئے کنکشن اور خراب میٹرز کی...
—فائل فوٹو کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد ایم کیو ایم رکن اسمبلی سید عثمان اور نصیر احمد نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں سید عثمان نے کہا کہ شارع فیصل پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حد 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی جائے۔سید عثمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل مصروف ترین شاہراہ ہے، رفتار کی حد میں اضافہ ناگزیر ہے۔قرارداد میں ٹریفک ماہرین کی مشاورت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈز لگادیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت...
آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 37 واں روز ہے۔ 39 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں آج دوپہر اطالوی پرفارمنس آرٹس اور تھیٹر ورکشاپ ہوگی۔ شام 4 بجے فلسطین سے متعلق فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ شام 7 بجے غیرملکی فنکاروں کی جانب سے انسانی المیوں سے متعلق سیشن ہوگا۔ آج رات 9 بجے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ڈانس نائٹ میں ملکی اور غیرملکی فنکار حصہ لیں گے۔
قصورکے قریب خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا دی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے شوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلیہ نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگائی۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2022ء میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر محکمے نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق عدالت نے آج ڈی این اے میچ نہ ہونے پر ملزم کانسٹیبل رفیق کو مقدمے سے بری کر دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پر...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شاہراہ قراقرم کے متبادل موٹروے کی طرز پر شاہراہ مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس کے راستے چین کے بارڈر تک چار رویہ نئی شاہراہ این15 کی تعمیر کے منصوبے پر جامع غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ این 15 کا منصوبہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اپنی نوعیت کا منفرد اور انقلابی اقدام ہوگا جبکہ یہ شاہراہ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں چین کی سرحد تک فاصلے میں واضح کمی لائے گی اور یہ شاہراہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-1 محراب پور(جسارت نیوز)سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول نوشہرو فیروز مسرور قادر کی عدالت نے جعلی (بوگس) چیک کے ایک مقدمہ میں ملزم کاشف علی ولد شیر علی سموں کو دو سال قید اور30ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے، جرمانہ اداد نہ کرنے مزید ایک ماہ سزا بھگتنا ہوگی،یاد رہے کہ ملزم کاشف علی کیخلاف جعلی چیک کا مقدمہ2023ء نوشہرو فیروز پولیس تھانہ پردرج ہوا تھا۔ سیف اللہ
آئس لینڈ کی وزیر خارجہ تھورگردور کیٹرین گنارسڈوٹر نے کہا ہے کہ ملک یوروسنگ 2026 میں حصہ لینے یا نہ لینے پر غور کرے گا کیونکہ یورپی گانوں کے مقابلے کے منتظمین (EBU) نے اسرائیل کو مقابلے میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خارجہ نے برلن میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئس لینڈ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جنگ بندی کی ضرورت ہے اور انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ آئس لینڈ کی حکومت اور قومی براڈکاسٹر RUV اس معاملے کا جائزہ لیں گے، یہ آئس لینڈ میں حساس معاملہ ہے،...
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی بھی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیاں نہیں کرے گا، سول افسران، بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ انہوں نے آئندہ ماہ کے لیے جامع پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ اجلاس میں صوبائی انتظامی اُمور، گڈ گورننس، این ایف سی شیئر، سیکیورٹی صورتحال...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ انہوں نے آئندہ ماہ کے لیے جامع پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ اجلاس میں صوبائی انتظامی اُمور، گڈ گورننس، این ایف سی شیئر، سیکیورٹی صورتحال اور انسانی حقوق سے متعلق متعدد اہم معاملات زیر غور آئے۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی بھی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیاں نہیں کرے گا، سول افسران، بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران کاروں کی درآمدی مالیت 86.4 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 26.6 ملین ڈالر یعنی 30.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تمام کالجز اور سکولز کھلے رہیں گے ، انتظامی اسٹاف ، اساتذہ کو صبح 9سے دوپہر 2بجے تک سکول کے اوقات کار کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر ریلوے حنیف عباسی...
اسلام آباد: رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران کاروں کی درآمدی مالیت 86.4 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 26.6 ملین ڈالر یعنی 30.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولز کے طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس کی تعلیم دینے کیلئےجدید لیبز قائم کرنا شروع کردیں۔ لاہور کے سرکاری اسکولز کے طلبا اب صرف نصابی کتب کی تعلیم ہی حاصل نہیں کررہے بلکہ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہوچکے ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں اے آئی اور روبوٹس کی تعلیم دینے والی لیبز قائم کی جائیں گی۔ اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ کا کہنا ہے طلبا کو وہ ہنر سکھانا چاہتے ہیں جو معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
حکومت نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجرا کے نظام کو فول پروف بنانے اور مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وفاقی وزرا نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کی ہیں۔اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اے...
نیوزی لینڈ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر ہیرے جڑا سونے کا قیمتی لاکٹ نگل کر چوری کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ لاکٹ ’فیبرجے ایگ‘ ڈیزائن کا ہے جس کی مالیت تقریباً 19 ہزار 300 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ آکلینڈ کے مرکزی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک جیولری شاپ نے پولیس کو بلایا۔ پولیس نے 32 سالہ شخص کو گرفتار کرکے اس کا طبی معائنہ بھی کروایا۔ تاہم پولیس کے مطابق اب تک یہ قیمتی لاکٹ ملزم سے برآمد نہیں ہوسکا۔ ملزم کو 8 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جیولرز کی ویب سائٹ کے مطابق چوری شدہ فیبرجے ایگ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار اسامہ ریاض نے سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب سندھ کے سرکاری محکموں میں ملازمتیں ملیں گی۔ سندھ حکومت نے ملازمتوں سےمتعلق منظوری دے دی ہے، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ جس کے مطابق 10برس بعدسرکاری ملازمتوں کےدروازےکھلیں گےآخری مرتبہ قائم علی شاہ کےدور2008سے2011میں بھرتیاں ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں 2011 کے بعد سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی،ایک سے چار گریڈ تک کے ملازمین کی بھرتیاں تمام محکموں و اداروں میں کی جائیں گی۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز علاوہ ازیں محکمہ سکول تعلیم ،کالج تعلیم، صحت، آبپاشی میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں...
ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے ڈیڑھ ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے اور میگا سنٹر 8 ماہ میں فعال ہو جائے گا جہاں سی این آئی سی، بے فارم، اسلحہ لائسنس اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہر کے ضلع ملیر میں چھٹا میگا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا اور ماڈل کالونی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) کے درمیان ملیر کی ماڈل کالونی میں ڈیڑھ ایکڑ کی جگہ پر نئے رجسٹریشن سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جدید میگا سینٹر...
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے انہیں لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی کی تنظیمی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لیے عابد شیر علی کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، اور عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ وفات پا گئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب نے اس خالی نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 4...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 49واں اجلاس ہوا جس میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری ، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر سروش لودھی اور بورڈ کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جون 2027 میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کا کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ اجلاس میں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔جمعرات کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔ افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ مشرف کیس میں سپریم کورٹ واضح کر چکی، اگر ملزم بار بار پیش نہیں ہوتا تو عدالت ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل آگے بڑھا سکتی ہے۔عدالت نے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کی جبکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ جرح اور اسٹیٹ کونسل کے خلاف درخواست خارج کی۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 2 بجے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ( نمائندہ جسارت) نوابشاھ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی عدالتی اورمحکمہ تعلیم کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نجی اسکولوں میں اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دینے کے باوجود والدین کو پریشان کیا ہوا ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2001 اور عدالتی فیصلوں کا واضح حکم موجود ہیوالدیںن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں نجی اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیس، امتحانی فیس اور دیگر اضافی چارجز وصولی کو سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی قوانین اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نجی اسکول صرف وہی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں جو رجسٹرنگ اتھارٹی...
عابد شیر علی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ن لیگ کےذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔واضح رہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن پنجاب نے عرفان صدیقی کے انتقال پر...
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نوازشریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔یاد رہے کہ عرفان صدیقی گزشتہ ماہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سابق وفاقی وزیر عابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ منظور کیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور وہ کل سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن لاہور میں جمع کرائیں گے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق عابد شیرعلی کا پارلیمانی تجربہ، تنظیمی کردار اور پارٹی سے دیرینہ وابستگی انہیں اس نشست کے لیے مضبوط امیدوار بناتی ہے۔ن لیگ کے حلقوں میں اس فیصلے کو اہم...
مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ انہیں اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی تنظیمی فیصلوں میں اہم...
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک کالعدم تنظیم کے سربراہان، سہولت کاروں کیخلاف ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے انٹرپول کے ذریعے بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فہرست بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حکومت بلوچستان نے دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ انہیں اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی تنظیمی فیصلوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل...
بنگلادیش (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا اور پھر انھیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کرنا پڑا لیکن طبیعت سنبھل نہ سکی جس پر اہل خانہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے علاج معالجے کے لیے ہمہ وقت ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم موجود رہتی ہے۔ ان کے مسلسل ٹیسٹس کرائے جا رہے ہیں اور ہر ممکن علاج جاری ہے۔ چین سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم آئی اور معائنے کے بعد کچھ ٹیسٹس اور دوائیں تجویز کیں۔ سابق وزیراعظم کو مسلسل آبزرویشن پر بھی رکھا گیا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا بلکہ طبیعت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ججوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جو ججز انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، انہیں اپنے عہدے چھوڑ دینا چاہیے۔بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی مبینہ آئیسولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ وار فیملی، وکلاء اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت حاصل ہے، مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کی اپیلوں کی سماعت مقرر نہیں کر رہی، کیونکہ اگر اپیل...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کر رہی، کیونکہ ضمانت دینا پڑے گی۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہفتہ وار فیملی، وکلاء اور رشتہ داروں کی ملاقات کی اجازت موجود ہے مگر اس پر مکمل عمل نہیں ہو رہا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کر رہی، کیونکہ اگر اپیل سنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا...
سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔ مزید گند کرنا ہے تو کے پی میں گورنر راج کیلئے تیار ہو جائیں: فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختون خوا...
سٹی 42: مسلم لیگ ن نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سیٹ پر عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عابد شیر علی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات جمع کروائیں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے سیٹ خالی ہوئی تھی ۔ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر مملکت عابد شیر کو نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہفتہ وار فیملی، وکلا اور رشتہ داروں کی ملاقات کی اجازت موجود ہے مگر اس پر مکمل عمل نہیں ہو رہا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کر رہی، کیونکہ اگر اپیل سنی گئی...
فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے کا صدرمملکت اور وزیراعظم کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہو رہا ہے تاہم اس حوالے سے سب نیوز کی فیکٹ چیک میں حقیقت سامنے آ گئی کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔ روزانہ...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی تین متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ جرح کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ اس کے علاوہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل سے متعلق دائر درخواست بھی خارج کر دی گئی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکیل شیر افضل مروت اور پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں موجود تھے۔ شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی کہ دفعہ 342 کے جوابات جمع کرانے کے لیے ایک دن...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews انٹرویو سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی ٹو وی نیوز
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر ، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لیے آئی سی سی بی ایس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سندھ حکومت یونیورسٹی کو توڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام عوامی مفاد یا...
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہونے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے...
ویب ڈیسک: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ آگیا، اہم شخصیت نے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ 342 کے سوالنامہ کا کیا بنا؟ ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ہمیں 342 کے بیان کی کاپی نہیں ملی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں 342 کا بیان ٹائپ کرکے آپ کو 10 بجے دوں گا۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک عدالت نے کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کیا۔ دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو اسلام آباد بار...
برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کی ڈی پورٹیشن اُس کی شاندار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر روک دی گئی۔ 22 سالہ محمد اذہان، جو ماضی میں دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے اور اسکول سے اخراج جیسے واقعات میں ملوث رہا، بعد ازاں کلاس اے اور کلاس بی منشیات کی ترسیل میں پکڑا گیا تھا اور اسے 30 ماہ قید کی سزا ہوئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اذہان نے سزا پوری کرلی ہے جس کے بعد برطانوی حکام اسے پاکستان ڈی پورٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ٹربیونل نے اپیل سن کر ڈی پورٹیشن روک دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اذہان اپنے اسکول میں ایک وقت کا ’’اسٹار اسٹوڈنٹ‘‘ تھا اور مثبت کردار کی...