2025-09-18@04:42:23 GMT
تلاش کی گنتی: 584

«قائمہ کمیٹی برائے داخلہ»:

(نئی خبر)
    پشاور: دریائے سوات میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد دریا میں مختلف مقامات پر ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سوات واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے انکوائری کمیٹی کو تحریری رپورٹ جمع کروا دی۔ کمیٹی نے کمشنر سے سوال کیا کہ ایسے واقعات سے بچنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مستقبل میں کیا ہونا چاہیے؟ کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر نے جواب دیا کہ سیاحت ایک الگ شعبہ ہے، یہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا کام نہیں،...
    کابینہ کمیٹی نے لاہور میں اسلامپورہ، شادمان اور کینٹ کے جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام اضلاع، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے انتظامات و صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبائی وزراء بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی محکمہ داخلہ پہنچے۔ کابینہ کمیٹی نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، حذیفہ رحمان، خالد مقبول صدیق، سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا ۔
    صوبائی وزیر صحت و چییرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا سائیبر پٹرولنگ سیل 24/7 متحرک ہے اور فرقہ واریت میں ملوث افراد گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
    انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں سابق خاتون پروفیسر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملے پر وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے نئی نامزد اتھارٹی کو فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایکشن سے روکا، آئی بی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجاز اتھارٹی کے اختیارات کی تشریح نہیں کی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ضیاء القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔ آئی بی اے کا کہنا ہے کہ 2023 میں ایک سابق خاتون پروفیسر نے رجسٹرار کے خلاف ہراسانی...
    بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تحت فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کا قیام ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی اہم اور بڑے فرائض پر متحد مرکزی قیادت کو بہتر بنانے اور اہم کاموں پر عملدرآمد کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم ادارہ جاتی انتظام ہے۔ ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی،...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ حکومت نے پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بچے، بچیاں پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھ کر آگے بڑھیں گے، وفاقی حکومت نصاب پر نظرثانی کے لیے کام کررہی ہے،وزیر اعظم نے نصاب میں آئی ٹی تعلیم شامل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم متعارف کرانے کا...
    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد کے لیے میٹنگ بلا لی گئی۔ ان کمیٹیوں میں قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، اسپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے سربراہان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کیُ تحریک رانا عبد الستار ، محمد سہیل خان ، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم،...
    ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں 13 میں سے 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔  قائمہ کمیٹی کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کیخلاف عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبدالستار، سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمٰن نے جمع کرائی تھی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم،...
    عدالت نے بیوی پر شک کے نتیجے میں 5 سالہ بیٹی کو ذبح کرنے والے سفاک باپ کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ 5 سالہ بیٹی کے قتل میں سزائے موت پانے والے سفاک والد کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائی کورٹ  نے گزشتہ سماعت کا تھریری فیصلہ جاری کردیا۔ 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے تحریر کیا ہے ، جس کے مطابق عدالت نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی  اور ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ فیصلے کے مطابق ملزم عبید اللہ نے اپنی 5 سالہ بیٹی مریم کو ذبح کیا تھا ۔ واقعہ 11 جولائی 2022 کو تھانہ پڑانگ چارسدہ  کی حدود میں...
    بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو نظریاتی سنسرشپ قرار...
    بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو ”نظریاتی سنسرشپ“ قرار دیا ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے۔ جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم نصاب کو بھارت مرکوز اور غیر جانب دار...
    سوات(اوصاف نیوز) فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔ کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا۔ اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، 8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین...
    عدالتی فیصلہ خوش آئند، ایسی جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں،وہ مخصوص سیٹیں کیسے حاصل کرسکتی ہے،راناثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری عمل توپارلیمنٹ اوراسمبلیوں میں ہے،عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتاہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اعلامیے کے مطابق فکسڈ چارجز میں معمولی اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ وہ صارفین جو ماہانہ 1.5 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرتے ہیں، ان کے فکسڈ چارجز 2000...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے قبل سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام اتھارٹیز کے پراجیکٹس کی منظوری سے قبل محکمہ ہاؤسنگ میں نظرثانی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی جانچ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف انجینئر ہوں گے۔ کمیٹی کو تمام منصوبوں کی اسکروٹنی 7 روز میں مکمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی پلاننگ کمیشن اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کی جانچ پڑتال کرے گی،...
    فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز،صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات میں فیصلہ سازی اور سیاسی حکمت عملی میں سستی کا شکوہ کیا تھا، مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز کی منظوری مانگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی کمیٹی ختم کرنے پر رضا مند تھے، سیاسی کمیٹی کے خاتمے کے بعد صرف کور کمیٹی کو...
    طاہر جمیل:وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے آغاز پر ہی سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل  نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام اتھارٹیز کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے پہلے محکمہ ہاؤسنگ میں نظر ثانی ہو گی,پراجیکٹس کے پی سی ون کی نظر ثانی کے لیے خصوصی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی،چیف انجینئر ،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیا گیا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک نوٹیفکیشن  کے مطابق  کمیٹی پلاننگ کمیشن پاکستان ،پی اینڈ ڈی کی گائیڈلائنز کے اطلاق کو یقینی بنائےگی، ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی سخت سکروٹنی کو یقینی بنایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
    حکومت کا نئے بجٹ میں 36ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے نئے مجوزہ فنانس بل میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ بحث کے بعد منظوری بھی دے دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر لیوی ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا سفارش پر عمل آئی ایم ایف شرائط کے باعث مشکل ہے، پھر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بھی بات ہوئی، قائمقام کمیٹی چیئرمین اور...
    حکومت نے نئے مجوزہ فنانس بل میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ بحث کے بعد منظوری بھی دے دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر لیوی ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا سفارش پر عمل آئی ایم ایف شرائط کے باعث مشکل ہے، پھر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بھی بات ہوئی، قائمقام کمیٹی چیئرمین اور وزیر مملکت خزانہ سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تلخ کلامی بھی ہوگئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں نئے مجوزہ فنانس بل پر...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پھر ردو بدل کرتے ہوئے  6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ والے سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کرنے کی چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر منافع کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم مدت 3 ماہ کرنے کی سفارش کردی،  اجلاس میں چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک...
     ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں جاری بجٹ اجلاس، قانون سازی اور حالیہ پاک ،بھارت صورتحال کے تناظر میں سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔   ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث، قانون سازی کے عمل اور پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا،انہوں نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت پاکستان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سرگرم رہی ہے۔ لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور، سینیٹ میں بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو بھارت-پاکستان حالیہ بحران کے دوران کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا نہیں پاتے...
    ایف بی آر کے مطابق نئے بجٹ میں آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس بل میں نئی شق متعارف کرا دی گئی، ای کامرس بزنس میں آن لائن مارکیٹ پلیس استعمال کرنیوالوں پر ٹیکس لاگو ہوگا، اسلام آباد کلب سمیت تفریحی کلبوں سے ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد کلب کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی مخالفت اور سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی جبکہ آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے افراد پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے جائیداد خریداری پر نان فائلرز کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے، 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس بل میں نئی شق متعارف کرا دی گئی، ای کامرس بزنس میں آن لائن مارکیٹ پلیس استعمال کرنیوالوں پر ٹیکس لاگو ہوگا، اسلام آباد کلب سمیت تفریحی کلبوں سے ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.(جاری ہے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد کلب کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی مخالفت اور سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی جبکہ آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے افراد پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی گئی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور  کرلی۔  کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ...
    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پلیٹس پر18 فیصد ٹیکس تجویز مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی اراکین نے سولر پلیٹس پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولر پلیٹس اب غریب لوگ لگوا رہے ہیں،مہنگی بجلی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بجائے وسائل کو مہنگا کیا جا رہا۔ سینیٹر احمد خان نے کہا بڑے بڑے کاروباری افراد نے سولر پلیٹس اسٹاک کر رکھی ہیں،لوگوں نے اعلان کردہ ٹیکس سے اربوں روپے کا غیر قانونی منافع کمایا۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قائمہ کمیٹی سولر پلیٹس پر عائد ٹیکس کو مسترد کرے گی،انہوں نے یقین دہانی کرائی سولر پلیٹس پر عائد 18 فیصد ٹیکس کی تجویز کمیٹی سے واپس...
    ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا نے کی جس میں کمیٹی کے اراکین نے سولر کی درآمدات پر عائد 18 فیصد ٹیکس کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے کچھ مخصوص لوگوں نے سولر کی درآمد کر کے ذخیرہ کر لیا تھا، اور بعد میں اچانک بجٹ میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، جس سے سولر انڈسٹری متاثر ہوئی۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اس اقدام کی شدید...
    مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس میں جس میں شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025ء میں مہنگائی کی سطح 3.5 فیصد بڑھی جبکہ بنیادی افراط زر معمولی کمی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس میں جس میں شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025ء میں مہنگائی کی سطح 3.5 فیصد بڑھی جبکہ بنیادی افراط زر معمولی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا، جس میں انہوں نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے صاف انکار کردیا ہے۔ اسپیکر نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ کمیٹی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہی تشکیل دی جاسکتی ہے، آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کو براہ راست کمیٹی بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے وہ اس مطالبے پر عمل نہیں کرسکتے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ترجمان چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی تعناتیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کےلیے طریقہ کار بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو لکھے گیے 16 مئی کے خط کا حوالہ بھی دیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ...
    چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے ترجمان چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی تعیناتیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے طریقہ کار بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسپیکر قومی...
    قومی اسمبلی کے ترجمان نے میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین الیکشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا ہے، جس میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے آئینی و قانونی طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر بیان کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اور اسپیکر نے اپنے جواب میں 16 مئی کو وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو لکھے...
    الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ، اسپیکر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا، جس میں انھوں نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا...
    اسلام آباد: اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی مانیٹرنگ کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں  گے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے ہونے والے اثرات اور حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے کیا، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے کیا۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے چند ماہ قبل سینیٹ کی  ہاؤس فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی،سردارایاز صادق نے چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی،دونوں الگ الگ اجلاس میں 4افراد کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خاموشی سے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کی تصدیق کردی۔ پی سی بی ترجمان کا ایک آفیشل بیان میں کہنا تھا کہ بورڈ کی جانب سے کمیٹی میں صرف ڈیٹا اینلسٹ کی تبدیلی کی گئی ہے جس کے پاس ٹیم سلیکشن کے دوران ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا اینلسٹ لایا گیا ہے۔ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی حتمی ٹیم کا اعلان کرنے سے قبل ہر فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کرنے کی پابند ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اظہر علی اور اسد شفیق کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت، جو پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کے لیے معروف ہیں، کو بھی خاموشی سے کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ سکندر بخت کو لاہور طلب کیا گیا، جہاں وہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ انگلینڈ میں موجود سرفراز احمد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان...
    بھارت کی آبی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے آبی وسائل بڑھانے اور نئے ڈیموں کی تعیمر کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے شرکت کی اور یک زبان ہو کر بھارتی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وفاق کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیمز بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ملک میں آبی وسائل اور دریاؤں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا. جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق قبائلی جرگے میں خیبرپختونخوا میں امن امان سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔جرگے میں وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کو سی سی آئی میٹنگ میں ریویو کرنے، خیبر...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ عوام کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔ عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کراچیمحکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی پر قربانی کی... پنجاب کے محکمۂ داخلہ کے مطابق رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان...
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، تمام اداروں کو ملکر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، تمام اداروں کو ملکر ون ڈاکومنٹ سسٹم...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹا جائے، گداگری کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کے لیے وفاقی...
    کراچی: کیمبرج کے پرچے پاکستان میں آؤٹ ہونے کا معاملہ ملک کے ایوانوں تک جا پہنچا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کیمبرج پر عدم اعتماد اور معاملے پر باقاعدہ اور خود تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نے اس معاملے پر خبر دیتے ہوئے کیمبرج کے پاکستان میں گرتی ہوئی ساکھ کو موضوع بنایا تھا۔ علاوہ ازیں، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کی صبح چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی عظیم زاہد کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن محمد علی سرفراز نے ’’اے اور او لیول‘‘ کے مئی سیریز کے پرچے لیک ہونے...
    اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
    پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
    اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ کرپٹو کی اب بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے اس پر پابندی برقرار ہے، جب حکومت کوئی فیصلہ کرے گی تب ہی ریگولیٹری فریم ورک بنے گا۔ سیکریٹری خزانہ کے اس بیان پر کمیٹی نے کرپٹو کونسل کے چیئرمین اور ارکان کو طلب کرکے بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نفیسہ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی برقرار ہے، جب حکومت کوئی فیصلہ کرے گی تب ہی ریگولیٹری فریم ورک بنے گا، قانونی حیثیت یہ ہے کہ...
    محکمہ داخلہ پنجاب کی زیرنگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 سے 2024 کے دوران غائب ہونے والے سامان کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی زیرنگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے اسلحے کی عدم موجودگی بارے میڈیا رپورٹ پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ ترجمان محکمہ داخلہ...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی ترمیم مزید غور کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں رکن علی محمد خان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ انسانوں کا بنایا ہوا قانون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اختیارات عوام تک منتقل ہوں۔ وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے، ہم گلیاں نالیاں بنانا نہیں چاہتے لیکن اس لئے بنانی پڑتی ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام نہیں ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا بلدیاتی نظام ضروری تھا...
    اسلام آباد: وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی، بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں وہ کچھ اور ہے دہشت گرد ہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت کا تجویز کردہ کرمنل لاء امینڈمنٹ بل مسترد کردیا۔ کمیٹی کا اجلاس راجا خرم شہزاد نواز کی صدارت میں ہوا، جس میں سی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں کی عدم تعمیر اور درخت اکھاڑنے پر تنقید کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے سڑکیں اکھاڑ رہا ہے اور بنا نہیں رہا، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ کام شروع ہو گیا اور جلد مکمل بھی کر لیا جائے گا۔ راجا خرم نواز نے کہا کہ میں تو کل بھی تھا اپنے حلقے میں، مجھے تو کوئی کام شروع ہوا نظر نہیں آیا۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اسلام...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔(جاری ہے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلا س میں اہم فیصلے لیے گئے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرم کا باعث بن رہے ہیں۔اجلاس میں بتایا...
    کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی کی حمایت کی۔ سینیٹر وقار مہدی نے چیئرمین منتخب ہونے پر کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قوانین، رولز آف بزنس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو ترجیح دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر وقار مہدی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ انتخاب کا عمل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقدہ اجلاس میں مکمل ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسَر نے سینیٹر وقار مہدی کے نام کی تجویز پیش کی، جس...
    چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس کے استعمال کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس میں مشتعل ہوگئے اور انہوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام عائد کردیا اور طنز کرتے ہوئے تقاضا کردیا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ سینیٹر ایمل ولی خان چیئرمین پی ٹی اے کے طنز پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو تکلیف کیا ہے؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر  جیانگ زائیڈونگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کے درمیان تفصیلی اور جامع گفتگو ہوئی، جس میں کارپوریٹ سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور اشتراکی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی حالات کے پیش نظر عملی تیاری اور فوری ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔ ’’آپریشن سندور‘‘ پر تبصرہ کرنیوالے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس...
    نئی دہلی:بھارتی  سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تنازع ہمیشہ سے روایتی ہتھیاروں تک محدود ہے اور کبھی دونوں پڑوسی ملکوں نے ’ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی اشارہ‘ نہیں دیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو ’آپریشن سندور‘ پر بریفنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں دوطرفہ طور پر سیزفائر کے سمجھوتے تک پہنچے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ سے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے متعدد بار پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں امریکہ کے کردار پر سوالات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو دونوں ملکوں کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز تمام فوجی اقدامات کو روکنے پر متفق ہوئے۔ بھارتی پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کی صدارت اپوزیشن...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کو سکول سے بے دخل کرنے اور قصور وار ثابت ہونے پر ان پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے. سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا بل میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار اسے تنبیہ کی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے جرمانے کے ساتھ سزا...
    —فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینیٹر محسن عزیز کا منشیات بل مسترد کردیا۔سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ڈرگز سے متعلق قانون سازی کے لیے بل پیش کیا گیا۔بل سینیٹر محسن عزیز نے کمیٹی میں پیش کیا۔ نشہ کے عادی افراد کیلئے ہر ضلع میں بحالی مراکز بنانے سے متعلق قرارداد سینیٹ میں پیشوفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا کہ نشے کے عادی افراد مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں، نشہ آور چیزیں سپلائی کرنے والے مجرم ہیں سینیٹر محسن عزیز نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پہلے واننگ پھر 15 دن اسکول سے سسپنڈ کیا جائے۔محسن...
    لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں امن کمیٹی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ امن کمیٹی نے شدت پسندوں کے خلاف بروقت کارروائی شروع کر دی جس پر دہشت گرد فرار ہو گئے،...
     اسلام آباد(آئی این پی) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفی دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت...
    کوہستان کرپشن، تحقیقات کیلئے وزیراعلی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)کوہستان مالی بے ضابطگی کیس میں صوبائی حکومت کا تحقیقات کے لیے کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلی خود کریں گے، کوہستان سے تعلق رکھنے والے کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی کمیٹی میں شامل ہونگے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بتیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر...
    عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ والیس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت کو دے دیں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پبلک...
    ----فائل فوٹو کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا اصولی فیصلہ، کئی وزرا کو فارغ کرنیکا امکان پشاوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین... کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی پر نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیب کو درکار دستاویزات کے پی حکومت ترجیحی بنیادوں پر دے گی۔انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے حکم دیا کہ کیس میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
    ---فائل فوٹو 2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ...
    تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔ واضح رہے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی زیر صدارت نو تشکیل شدہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نے عدالتی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کمیٹی میں سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے ماہر جج صاحبان، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (MOITT)، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن (LJCP) کے اہم نمائندگان شامل ہیں. مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد کمیٹی نے متفقہ طور پر عدلیہ کے لیے کارکردگی کی نگرانی کا ایک ڈیش بورڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ MOITT اس مقصد کے لیے ایک ٹیم تعینات کرے...
    راولپنڈی: اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملوں کے نتیجے میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم کو  اعتماد میں لیں گے،وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا،وزیراعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی پر عسکری حکام نے بریفنگ دی۔(جاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم  ہو گیا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2گھنٹے جاری رہا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہبازشریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ  کیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان سے خطاب کریں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آج سہ پہر ساڑھے 3بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔  لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند، نیا نوٹم جاری  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف...
    —فائل فوٹو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔وزیرِ اعظم آفس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہیں، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں موجودہ صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی فوج نے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم کرلی پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز گرا دیے، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ بھارت کی پہل...
    بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ بااختیار لوگوں کے کتنے رشتہ دار بھرتی ہوئے اور کوٹہ بھی دیکھیں جبکہ پےکیش کے نام اڑھائی کروڑ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔ اجلاس میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کی فروخت کا معاملہ پی اے سی میں اٹھایا، انہوں نےکہا کہ میرے حلقے میں پاور ہاؤس ہے جیسے بیچا جا رہا ہے، 16 ارب کی قیمت ظاہر کی جارہی ہے،13سو میگا واٹ کا پاور ہاؤس ہے، چلتے پاور ہاؤس کو انہوں...
    سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ ،اجلاس کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کرلئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ، اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے ، عملدرآمد کیلئے متعدد کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ، پلاٹوں کیلئے اہل ملازمین کا ڈیٹا جلد مرتب کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کئے گے ۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن ،...
    حسن علی:کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو با ضابطہ قانون کی شکل دینے کا معاملہ، دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ترمیمی بل مزید ترامیم کے ساتھ منظور کیا، کیس سی سی ڈی کو تفویض کرنے کے اختیارات اے آئی جی اور ڈی پی او کو دینے کی تجویز دی گئی، ترمیم کی تجویز ممتاز چانگ، فرخ مون اور شعیب امیر نے دی،ترامیم متفقہ طور پر منظور ہوئی، کمیٹی کی ترامیم کی تجویز مسترد یا قبول کرنا حکومت کی ثواب دید ہو گا۔کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا، بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب سردار...
     وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
    قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی...
    انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دی گئی۔خریف سیزن میں پنجاب کو 3کروڑ 13لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی کا تخمینہ ہے جب کہ سندھ کو 2کروڑ 89لاکھ ایکڑ، بلوچستان کو 29لاکھ ایکڑ فٹ اور خیبر پختونخوا کو 8لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے۔ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں خریف سیزن...
    اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس آج 5 مئی 2025ء کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک اسی دن ایک پریس ریلیز کے ذریعے تفصیلی زری پالیسی بیان بھی جاری کرے گا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس دسمبر 2025ء تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کم کرنے کی گنجائش ہے، جس کی وجہ سے امید ہے کہ پیر کے روز...
    اکیڈمک کونسل کی رکن مونامی سنہا نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سیاست سے متاثر معلوم ہوتی ہے اور تعلیمی فیصلے لینے میں نامناسب مداخلت کو ظاہر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی نے سائیکولوجی یعنی نفسیات کے نصاب میں کچھ اہم تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سائیکولوجی کے نصاب میں اب مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے پر مبنی مواد مبینہ طور پر شامل نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو منعقد تعلیمی امور سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی نصاب پر مبنی میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں شامل فیکلٹی ممبرس نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر پرکاش سنگھ نے...
     حسن علی: جماعت اسلامی پنجاب نےادارےبچاؤنجکاری مکاؤتحریک چلانےکافیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماؤں،ڈاکٹرز،پروفیسرزپرمشتمل16رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کےامیرجاویدقصوری ،ڈاکٹربابررشید،ذکراللہ مجاہد،ڈاکٹرسلمان ،ڈاکٹرشعیب،ڈاکٹرہمایوں،ڈاکٹراسامہ،فائزہ راناسمیت دیگربھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی حکومت کی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کومتحد کریگی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب حکومت کی نجکاری پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی،کمیٹی سرکاری ملازمین کیساتھ ملکراحتجاجی کیمپ اور دھرنوں کا بھی لائحہ عمل بنائے گی۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر بنائی گئی۔ 
    جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسرز پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی حکومت پنجاب کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کو متحد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کی ہدایات پر جماعت اسلامی پنجاب نے ’’ادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤ‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر شعیب،  ڈاکٹر ہمایوں، ڈاکٹر عصام، فائزہ رانا سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت...
     کلیم اختر:  پنجاب زکوة و عشر کونسل کا ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔   تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی سے قبل مستحقین میں رقوم کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں جلد فعال کی جائیں گی،زکوۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،صوبائی سطح پرتعلیمی وظائف ،ہیلتھ کیئر کیلئے بھی زکوة کی رقوم تقسیم کی جائے گی،زکوة پیڈ سٹاف کو درپیش مسائل، ملازمت کی نوعیت ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا،تنخواہوں اور دیگر مراعات بارے مسائل کا حل بھی ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ذیلی کمیٹی تمام تر مسائل پر مکمل چانچ پڑتال کر...
    332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ، عامر ڈوگر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 332غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا، رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ،چیئرمین پی اے آر سی عدالتی حکم کے باوجود عہدے پر براجمان ہے ، وزیراعظم نے ڈاکٹر غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، دوسری طرف انہیں صدارتی ایوارڈ دیا جا رہا ہے ،اس ملک...
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں منشیات کے عادی شخص نے نشے سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی، بیٹی اور بیٹے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہلِ خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید پڑھیں: نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) مقامی پولیس اہلکار عثمان خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ مقامی قبائلی رہنما سیف الرحمان اپنے حجرے میں جرگہ کر رہے تھے کہ اچانک بم دھماکے نے تباہی مچا دی۔ انہوں نے کہا اس حملے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جبکہ اکیس 21 زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت فی الحال واضح نہیں۔ ایک سینئر انتظامی اہلکار نے بھی اے ایف پی سے اس حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کی اور بتایا کہ سیف الرحمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان افغانستان سے ملحق سات قبائلی اضلاع میں سے ایک ہے، جو کئی برسوں تک شدت پسندوں کا گڑھ...
    قیصر کھوکھر : لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں التوا کا شکار ہو گیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ  لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کے بعد بریک لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ممبران حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے شامل کئے جائیں گے۔ اسٹیڈنگ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ محکمہ بلدیات نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے...